Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 31:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مَوشہ نے اُن سے پُوچھا، ”کیا تُم نے سَب عورتوں کو زندہ رہنے دیا؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور اُن سے کہنے لگا کیا تُم نے سب عَورتیں جِیتی بچا رکھّی ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उसने कहा, “आपने तमाम औरतों को क्यों बचाए रखा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُس نے کہا، ”آپ نے تمام عورتوں کو کیوں بچائے رکھا؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 31:15
13 حوالہ جات  

اِس لیٔے اَب تُم جاؤ اَور عمالیقیوں پر حملہ کرو اَورجو کچھ اُن کا ہے اُسے پُوری طرح تباہ کر دو۔ اَور اُن پر رحم نہ کرنا بَلکہ مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیر خوار بچّوں، گائے بَیلوں، بھیڑوں، اُونٹوں اَور گدھوں، سَب کو قتل کردینا۔‘ “


”لعنت ہر اُس شخص پرجو یَاہوِہ کا کام کرنے میں سُستی برتے! لعنت اُس پرجو اَپنی تلوار کو خُونریزی سے روکتا ہے!


اُسی وقت ہم نے اُس کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُنہیں مَرد عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل تباہ کر ڈالا اَور کسی کو باقی نہ چھوڑا۔


ضعیفوں، نوجوانوں، دوشیزاؤں، ماؤں اَور بچّوں کو قتل کرو لیکن جِس کے نِشان ہو اُسے نہ چھُوؤ۔ میرے پاک مُقدّس کے پاس سے شروع کرو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے اُن ضعیفوں سے اِبتدا کی جو بیت المُقدّس کے سامنے تھے۔


بنی اِسرائیل نے اِن شہروں کا تمام مالِ غنیمت اَور مویشی اَپنے قبضہ میں لے لیٔے لیکن تمام لوگوں کو اُنہُوں نے تلوار سے قتل کرکے بالکُل نِیست و نابود کر دیا اَور کسی مُتنفِّس کو زندہ نہ چھوڑا۔


اِس طرح یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک، جُنوبی خِطّہ، مغربی پہاڑیوں کے دامن اَور نشیب کے مُلک سمیت اُس پُورے علاقہ کو اُن کے سَب بادشاہوں سمیت تسخیر کر لیا۔ اُنہُوں نے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔ اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے حُکم کے مُطابق ہر جاندار کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


اُس دِن مَرد اَور عورتیں کُل مِلا کر بَارہ ہزار لوگ مارے گیٔے اَور وہ سَب عَیؔ کے باشِندے تھے۔


اُنہُوں نے شہر کو یَاہوِہ کی نذر کیا اَور اُس کے اَندر کی ہر جاندار چیز کو یعنی مَردوں اَور عورتوں جَوانوں اَور ضعیفوں مویشیوں بھیڑوں اَور گدھوں الغرض ہر کسی کو تلوار سے مار ڈالا۔


اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُس شہر کو تمہارے ہاتھ میں کر دیں تو اُس میں کے سَب مَردوں کو تلوار سے قتل کردینا۔


مَوشہ جنگ سے لَوٹے ہویٔے اُن افسران پر جھلّایا جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔


لیکن عورتوں، بچّوں اَور مویشیوں اَور اُس شہر کی دُوسری چیزوں کو تُم مالِ غنیمت کے طور پر اَپنے لیٔے لے لینا۔ اَورجو مالِ غنیمت یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے دُشمنوں سے تُمہیں دِلائیں اُسے تُم اَپنے کام میں لانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات