چنانچہ مُوآبیوں نے مِدیانی بُزرگوں سے کہا، ”یہ گِروہ ہمارے آس پاس کی ہر شَے کو اَیسے چٹ کر جائے گا جَیسے کویٔی بَیل کھیت کی گھاس کو چٹ کر جاتا ہے۔“ چنانچہ بلقؔ بِن صِفُورؔ نے جو اُن دِنوں مُوآب کا بادشاہ تھا،
خَاوند اَور بیوی کے درمیان اَور باپ اَور اُس کے گھر میں رہتی ہُوئی اُس کی جَوان بیٹی کے درمیان آپَس کے تعلّقات کے متعلّق یَاہوِہ نے یہ ضوابط مَوشہ کو دئیے۔
”اَور جَب آپ کی قوم اَپنے دُشمنوں کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جہاں بھی آپ بھیجیں باہر جایٔیں اَور جَب وہ اِس مُنتخب شہر اَور اِس بیت المُقدّس کی طرف رُخ کرکے یَاہوِہ آپ کے نام سے دعا کریں، جسے مَیں نے آپ کے نام کے لیٔے تعمیر کروایاہے۔