Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 30:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور اُس کا خَاوند اُن کے بارے میں سُن کر اُس سے کچھ نہ کہے تو اُس کی مَنّتیں یا عہدوپیمان جو اُس نے اَپنے اُوپر فرض ٹھہرائے ہیں برقرار رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس کا آدمی یہ حال سُن کر اُس دِن اُس سے کُچھ نہ کہے تو اُس کی مَنّتیں قائِم رہیں گی اور جو باتیں اُس نے اپنے اُوپر فرض ٹھہرائی ہیں وہ بھی قائِم رہیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 शादीशुदा हालत में भी लाज़िम है कि वह अपनी मन्नत या क़सम की हर बात पूरी करे। शर्त यह है कि उसका शौहर इसके बारे में सुनकर एतराज़ न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 شادی شدہ حالت میں بھی لازم ہے کہ وہ اپنی مَنت یا قَسم کی ہر بات پوری کرے۔ شرط یہ ہے کہ اُس کا شوہر اِس کے بارے میں سن کر اعتراض نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 30:7
7 حوالہ جات  

”اگر وہ مَنّت ماننے کے بعد بیاہ کر لے یا اُس کے ہونٹوں پر ناعاقبت اَندیشی کی وجہ سے کویٔی اَیسی بات آ جائے جو اُس نے اَپنے اُوپر فرض ٹھہرائی ہو


لیکن اگر اُس کا خَاوند جَب یہ سُن لے اَور اُسے منع کر دے تو وہ اُس مَنّت کو اَور ناعاقبت اَندیشی کی وجہ سے کئے ہویٔے وعدے کو جو اُس نے اَپنے اُوپر فرض ٹھہرایا ہو منسُوخ کرتا ہے تو یَاہوِہ اُسے مُعاف کر دیں گے۔


اَور اُس کے خَاوند اِلقانہؔ نے اُس سے کہا، ”تُجھے جو اَچھّا لگے وُہی کرنا۔ اُس بچّہ کا دُودھ چھُڑانے تک گھر ہی میں رہ۔ فقط اِتنا ہو کہ یَاہوِہ اَپنے قول کو برقرار رکھیں۔“ لہٰذا وہ عورت گھر میں ہی رہی۔ اَور جَب تک بیٹے نے دُودھ پینا نہیں چھوڑا وہ اُسے پلاتی رہی۔


اُن کی عورتوں نے مزید کہا، ”جَب ہم آسمان کی ملِکہ کے لیٔے بخُور جَلائیں اَور تپاون تپائیں، تو کیا ہمارے خَاوند نہ جانتے تھے کہ ہم اُس کی عبادت کے واسطے اُس کی شکل کے کُلچے بنا رہے تھے اَور اُس پر تپاون تپا رہے تھے؟“


پھر خُدا نے عورت سے فرمایا، ”مَیں تمہارے دردِ حَمل کو بہت بڑھاؤں گا؛ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی۔ اَور تیری رغبت اَپنے خَاوند کی طرف ہوگی، اَور وہ تُجھ پر حُکومت کرےگا۔“


اَور اُس نے یہ کہتے ہُوئے مَنّت مانی، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ! اگر آپ اَپنی خادِمہ کی خستہ حالت پر نظر عنایت کریں اَور اُسے فراموش نہ کریں بَلکہ یاد رکھیں اَور اُسے ایک بیٹا بخشیں تو میں اُسے زندگی بھرکے لیٔے یَاہوِہ کی نذر کر دوں گی اَور اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھرے گا۔“


مثلاً شادی شُدہ عورت، شَریعت کے مُطابق خَاوند کے زندہ رہنے تک اُس کی پابند ہوتی ہے لیکن اگر اُس کا خَاوند مَر جائے تو وہ اُس کی پابندی سے آزاد ہو جاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات