Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 30:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”جَب کویٔی عورت اَپنے باپ کے گھر میں رہتے ہویٔے یَاہوِہ سے مَنّت مانے یا کویٔی عہدوپیمان کر بیٹھے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور اگر کوئی عَورت خُداوند کی مَنّت مانے اور اپنی نَوجوانی کے دِنوں میں اپنے باپ کے گھر ہوتے ہُوئے اپنے اُوپر کوئی فرض ٹھہرائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अगर कोई जवान औरत जो अब तक अपने बाप के घर में रहती है रब को कुछ देने की मन्नत माने या किसी चीज़ से परहेज़ करने की क़सम खाए

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اگر کوئی جوان عورت جو اب تک اپنے باپ کے گھر میں رہتی ہے رب کو کچھ دینے کی مَنت مانے یا کسی چیز سے پرہیز کرنے کی قَسم کھائے

باب دیکھیں کاپی




گنتی 30:3
10 حوالہ جات  

جَب کویٔی آدمی یَاہوِہ کی مَنّت مانے یا قَسم کھا کر کویٔی عہدوپیمان کر بیٹھے تو وہ اَپنا عہد نہ توڑے بَلکہ جو کچھ اُس نے کہا ہے اُسے پُورا کرے۔


اَور اُس کا باپ اُس کی مَنّت یا عہد کے بارے میں سُن کر اُس سے کچھ نہ کہے تو اُس کی سَب مَنّتیں اَور عہدوپیمان جو اُس نے اَپنے اُوپر فرض کر لیا ہے برقرار رہیں گے۔


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دینا، ’اگر کویٔی شخص یَاہوِہ کو نذر کرنے کی کویٔی خاص مَنّت مانے تو اُس شخص کے فدیہ کی قیمت کو اِس طرح مُقرّر کرنا،


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہو: ’اگر کویٔی مَرد یا عورت نذیر کی مَنّت یعنی اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے لیٔے الگ رکھنے کی خاص مَنّت مانے،


لیکن بنی اِسرائیل اُن پر حملہ آور نہ ہُوئے کیونکہ جماعت کے بُزرگوں نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی قَسم کھائی تھی اَور وعدہ کیا تھا کہ اُنہیں ہلاک نہیں کریں گے۔ ساری جماعت بُزرگوں کے خِلاف کڑکڑانے لگی۔


جَب اُس نے اُسے دیکھا تو اَپنے کپڑے پھاڑ ڈالے اَور رو دیا اَور کہنے لگا، ”اَے میری بیٹی! تُم ہی میرے درد و غم کا باعث بَن گئی کیونکہ مَیں نے یَاہوِہ سے ایک قَسم کھائی ہے جسے میں توڑ نہیں سَکتا۔“


اَور اُس نے یہ کہتے ہُوئے مَنّت مانی، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ! اگر آپ اَپنی خادِمہ کی خستہ حالت پر نظر عنایت کریں اَور اُسے فراموش نہ کریں بَلکہ یاد رکھیں اَور اُسے ایک بیٹا بخشیں تو میں اُسے زندگی بھرکے لیٔے یَاہوِہ کی نذر کر دوں گی اَور اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھرے گا۔“


اُس نے نبوکدنضرؔ بادشاہ کے خِلاف بھی بغاوت کر دی جِس نے اُسے وفادار بنے رہنے کے لئے خُدا کی قَسم کھِلائی تھی۔ وہ مغروُر اَور اِس قدر پتّھر دِل ہو گیا کہ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی طرف بھی رُجُوع نہ ہُوا۔


”خُدا کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانو، اَور خُداتعالیٰ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں پُوری کرو،


عورتیں جماعت کے مجمع میں خاموش رہیں۔ اُنہیں بولنے کی اِجازت نہیں بَلکہ تابع رہیں جَیسا کہ توریت میں بھی مرقُوم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات