Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 30:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جَب کویٔی آدمی یَاہوِہ کی مَنّت مانے یا قَسم کھا کر کویٔی عہدوپیمان کر بیٹھے تو وہ اَپنا عہد نہ توڑے بَلکہ جو کچھ اُس نے کہا ہے اُسے پُورا کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 جب کوئی مَرد خُداوند کی مَنّت مانے یا قَسم کھا کر اپنے اُوپر کوئی خاص فرض ٹھہرائے تو وہ اپنے عہد کو نہ توڑے بلکہ جو کُچھ اُس کے مُنہ سے نِکلا ہے اُسے پُورا کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अगर कोई आदमी रब को कुछ देने की मन्नत माने या किसी चीज़ से परहेज़ करने की क़सम खाए तो वह अपनी बात पर क़ायम रहकर उसे पूरा करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اگر کوئی آدمی رب کو کچھ دینے کی مَنت مانے یا کسی چیز سے پرہیز کرنے کی قَسم کھائے تو وہ اپنی بات پر قائم رہ کر اُسے پورا کرے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 30:2
36 حوالہ جات  

”خُدا کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانو، اَور خُداتعالیٰ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں پُوری کرو،


میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں اُس کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا۔


تُم اُن سے دعا کروگے اَور وہ تمہاری سُنیں گے، اَور تُم اَپنی مَنّتیں پُوری کروگے۔


اگلے دِن صُبح بعض یہُودیوں نے مِل کر فیصلہ کیا اَور قَسم کھائی کہ جَب تک ہم پَولُسؔ کو ہلاک نہیں کر دیتے نہ کچھ کھایٔیں گے نہ پیئیں گے۔


اُن کی بات مت ماَننا کیونکہ چالیس سے زِیادہ یہُودی پَولُسؔ پر حملہ کرنے کی تاک میں ہیں۔ اُنہُوں نے قَسم کھائی ہے کہ اگر ہم پَولُسؔ کو مارے بغیر کچھ بھی کھایٔیں یا پیئیں تو ہم پر لعنت ہو۔ اَب وہ تیّار ہیں، صِرف تمہاری درخواست کے اِنتظار میں ہیں۔“


اُن پہاڑوں کی طرف نظر اُٹھاکر، اُس کے پاؤں کو دیکھ جو خُوشخبری لاتا، اَور سلامتی کا اعلان کرتا ہے! اَے یہُوداہؔ، اَپنی عیدیں منا، اَور اَپنی مَنّتیں پُوری کر۔ کیونکہ پھر بدکار تُجھ پر حملہ نہ کریں گے؛ کیونکہ وہ مُکمّل طور سے فنا کر دئیے جایٔیں گے۔


کسی شَے کو بے سوچے سمجھے مُقدّس قرار دینا اَور مَنّت ماننے کے بعد اُس پر غور کرنا، آدمی کے لیٔے پھندا ہے۔


میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں اُن کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا،


میرا ساتھی ہی اَپنے دوستوں پر حملہ کرتا ہے؛ اَور اَپنے عہد سے دست بردار بھی ہوتاہے۔


بڑے اِسرائیلی مجمع میں آپ ہی میری ثنا خوانی کا باعث ہیں؛ میں اَپنی قَسمیں آپ کا خوف ماننے والوں کے سامنے پُوری کروں گا۔


یا اگر کویٔی اِنسان بغیر سوچے سمجھے، اَچھّا یا بُرا کچھ بھی کرنے کی قَسم کھالے یعنی کسی مُعاملہ میں لاپروائی سے قَسم کھالے خواہ وہ اُس سے بے خبر بھی ہو، تو بھی جَب اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔


خُدا گواہ ہے کہ میں کُرِنتھُسؔ میں تمہارے پاس میں اَپنی زندگی داؤں پر لگا کر اِس لیٔے نہیں آیا کہ تُم میری سخت کلامی سے بچے رہو۔


یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛ اَور اِردگرد کے سَب لوگ اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔


وہ اہم کاہِنوں اَور بُزرگوں کے پاس گیٔے اَور کہنے لگے، ”ہم پر لعنت اگر ہم پَولُسؔ کو ہلاک کیٔے بغیر کچھ کھایٔیں یا پیئیں۔ ہم نے تو اُسے ختم کر دینے کی قَسم کھا رکھی ہے۔


تُم کہتے ہو کہ، ’اگر کویٔی قُربان گاہ کی قَسم کھائے تو کویٔی حرج نہیں لیکن اگر نذر کی جو اُس پر چڑھائی جاتی ہے، قَسم کھائے تو قَسم کا پابند ہوگا۔‘


”اَے اَندھے رہنماؤ! تُم پر افسوس! تُم کہتے ہو، ’اگر کویٔی بیت المُقدّس کی قَسم کھائے تو کویٔی حرج نہیں لیکن اگر بیت المُقدّس کے سونے کی قَسم کھائے تو قَسم کا پابند ہوگا۔‘


مَیں نے قَسم کھائی ہے اَور اُس پر قائِم ہُوں، کہ مَیں آپ کے آئین کی صداقت کے اَحکام پر عَمل کروں گا۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کی مَنّتیں مانی ہیں؛ میں اَپنی شُکر گُزاری کے نذرانے آپ کے حُضُور پیش کروں گا۔


دو ماہ بعد وہ اَپنے باپ کے پاس واپس لَوٹ آئی اَور اُس نے جو مَنّت مانی تھی اُسے پُورا کیا۔ وہ دُنیا سے کنواری ہی رخصت ہُوئی۔ تَب سے بنی اِسرائیل میں روایت چلی آ رہی ہے


لہٰذا یِفتاحؔ گِلعادؔ کے بُزرگوں کے ساتھ گیا اَور لوگوں نے اُسے اَپنا حاکم اَور سردار بنایا اَور اُس نے مِصفاہؔ میں یَاہوِہ کے سامنے اَپنے عہدوپیمان دہرائے۔


”اگر کویٔی عورت اَپنے خَاوند کے ساتھ رہتے ہویٔے کویٔی مَنّت مانے یا قَسم کھا کر اَپنے اُوپر کویٔی پابندی عاید کر لیتی ہے


تَب اِسرائیل نے یَاہوِہ کے حُضُور یہ مَنّت مانی: ”اگر آپ اِن لوگوں کو ہمارے ہاتھ میں کر دیں تو ہم اُن کے شہروں کو تباہ کر دیں گے۔“


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کا نام بے مقصد نہ لینا کیونکہ جو کویٔی اُن کا نام بے مقصد لے گا یَاہوِہ اُسے بے سزا نہیں چھوڑیں گے۔


جو اَپنی زبان سے جھُوٹے اِلزام نہیں لگاتا، اَور اَپنے ہمسایہ سے بدی نہیں کرتا اَور نہ کسی پڑوسی کو بدنام کرتا ہے،


لہٰذا اَپنی عورتوں اَور بچّوں کے لیٔے شہر تعمیر کرو اَور اَپنے گلّوں کے لیٔے بھیڑوں کے باڑے بناؤ لیکن تُم نے جو وعدہ کیا ہے اُسے پُورا کرو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات