Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 30:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اُس کا خَاوند اُس کی مانی ہُوئی کسی بھی مَنّت کو یا قَسم کھا کر پرہیزگاری کے لیٔے اَپنے اُوپر عاید کی ہُوئی کسی بھی پابندی کو قائِم رکھ سَکتا ہے یا منسُوخ کر سَکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اُس کی ہر مَنّت کو اور اپنی جان کو دُکھ دینے کی ہر قَسم کو اُس کا شَوہر چاہے تو قائِم رکھّے یا اگر چاہے تو باطِل ٹھہرائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 चाहे बीवी ने कुछ देने की मन्नत मानी हो या किसी चीज़ से परहेज़ करने की क़सम खाई हो, उसके शौहर को उस की तसदीक़ या उसे मनसूख़ करने का इख़्तियार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 چاہے بیوی نے کچھ دینے کی مَنت مانی ہو یا کسی چیز سے پرہیز کرنے کی قَسم کھائی ہو، اُس کے شوہر کو اُس کی تصدیق یا اُسے منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 30:13
13 حوالہ جات  

میں چاہتا ہُوں کہ تُم یہ بھی یاد رکھو کہ ہر مَرد کا سَر المسیح ہے اَور عورت کا سَر مَرد ہے اَور المسیح کا سَر خُدا ہے۔


اَور مَرد عورت کی خاطِر نہیں بَلکہ عورت مَرد کی خاطِر پیدا کی گئی۔


کیا مَیں نے اَیسا روزہ پسند کیا ہے، کہ اِنسان محض روزہ کے دِن ہی نَفس کُشی کرے، سَرکنڈے کی طرح اَپنے سَر کو جُھکائے، اَور ٹاٹ اَور راکھ بچھا کر اُس پر بیٹھا رہے؟ کیا اِسی کو تُم روزہ اَور اَیسا دِن کہتے ہو، جو یَاہوِہ کو مقبُول ہو؟


تو بھی جَب وہ بیمار تھے تو مَیں نے ٹاٹ اوڑھا اَور روزے رکھ کر نَفس کُشی کی۔ جَب میری نامقبُول دعائیں میرے پاس لَوٹ آئیں۔


وہاں اہاواؔ نہر کے پاس مَیں نے روزہ رکھنے کی مُنادی کرائی تاکہ ہم اَپنے آپ کو خُدا کے حُضُور حلیم بنائیں اَور خُدا سے دعا کریں کہ وہ ہمارے سفر کو مُبارک کریں اَور ہمیں، ہمارے بال بچّوں اَور مال و متاع کو محفوظ رکھیں۔


” ’اِسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ اُس دِن تُم اَپنی خُودی کا اِنکار کرنا اَور کویٔی کام نہ کرنا۔


یہ تمہارے لیٔے مُکمّل آرام کا سَبت ہے، اَور اِس دِن تُم ضروُر روزہ رکھنا؛ یہ سَبت مہینے کی نویں تاریخ کو شام سے لے کر اگلے دِن کی شام تک مانا جائے۔“


”اُسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن کو یَومِ کفّارہ ہے۔ اُس روز تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ تُم روزہ رکھنا اَور یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔


”اَور تمہارے لیٔے یہ ایک دائمی فرمان ہوگا: تُم ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو اَپنی اَپنی جان کو دُکھ دینا اَور کویٔی بھی خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی جو تمہارے درمیان رہتا ہو کسی طرح کا کام نہ کرے؛


تُم دونوں ایک دُوسرے سے جُدا مت رہو لیکن آپَس کی رضامندی سے کچھ عرصہ کے لیٔے جُدا رہ سکتے ہو تاکہ دعا کرنے کے لیٔے فُرصت پا سکو۔ بعد میں پھر اِکٹھّے ہو جاؤ۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم ضَبط نہ کر سکو اَور شیطان تُمہیں آزمائش میں ڈال دے۔


لیکن اگر اُس کا خَاوند اُنہیں سُننے کے بعد منسُوخ کر دیتاہے تو اُس کے مُنہ سے نکلی ہُوئی کویٔی مَنّت یا پابندی برقرار نہ رہے گی۔ اُس کے خَاوند نے اُنہیں منسُوخ کیا ہے اَور یَاہوِہ اُسے مُعاف کر دیں گے۔


لیکن اگر اُس کا خَاوند اُس کے متعلّق کسی دِن بھی اُس سے کچھ نہ کہے تَب وہ اُس کی تمام مَنّتیں اَور خُود پر عاید کی ہُوئی پابندیاں برقرار رکھتا ہے۔ وہ اِس لیٔے برقرار رہتی ہیں کہ اُس نے اُن کے متعلّق سُن کر بھی اُس سے کچھ نہ کہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات