Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تُم لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کے سُپرد کر دو۔ بنی اِسرائیل میں سے یہی لوگ اُن کی مدد کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور تُو لاوِیوں کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے ہاتھ میں سپُرد کر۔ بنی اِسرائیل کی طرف سے وہ بِالکل اُسے دے دِئے گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तमाम इसराईलियों में से सिर्फ़ लावियों को हारून और उसके बेटों की ख़िदमत के लिए मुक़र्रर कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تمام اسرائیلیوں میں سے صرف لاویوں کو ہارون اور اُس کے بیٹوں کی خدمت کے لئے مقرر کر۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:9
15 حوالہ جات  

تمام بنی اِسرائیل میں سے مَیں نے لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو بنی اِسرائیل کی جانِب سے اِس لیٔے عطا کیا ہے کہ وہ خیمہ اِجتماع میں بنی اِسرائیل میں خدمت کریں اَور اُن کے لیٔے کفّارہ دیں تاکہ جَب بنی اِسرائیل پاک مَقدِس کے قریب جایٔیں تو اُن پر کویٔی وَبا نازل نہ ہو۔“


چنانچہ المسیح نے خُود ہی بعض کو رسول، بعض کو نبی، بعض کو مُبشَّر اَور بعض کو جماعت کا پاسبان اَور بعض کو اُستاد مُقرّر کیا،


اِسی وجہ سے کِتاب مُقدّس کا فرمان ہے: ”جَب آپ آسمان پر چڑھے، تو قَیدیوں کو اَپنے ساتھ لے گیٔے اَور آپ نے لوگوں کو انعامات سے نوازا۔“


وہ خیمہ اِجتماع کی تمام اشیائے آرائِش کی حِفاظت کریں اَور شہادت کے خیمہ میں خدمت اَنجام دیتے ہویٔے بنی اِسرائیل کے مَسکن کے فرائض کو پُورا کریں۔


یہ وہ بنی اِسرائیل ہیں جو مُکمّل طور پر مُجھے سونپے جایٔیں۔ مَیں نے اُنہیں پہلوٹھے کے یعنی ہر اِسرائیلی عورت کے پہلے بیٹے کے عِوض اَپنا لیا ہے۔


کیا تمہارے لیٔے یہ کافی نہیں کہ اِسرائیل کے خُدا نے تُمہیں بنی اِسرائیل کی جماعت سے الگ کرکے اَپنی قربت میں لیا ہے تاکہ تُم یَاہوِہ کے مَسکن کی خدمت کرو اَور جماعت کے سامنے کھڑے ہوکر اُس کی بھی خدمت بجا لاؤ۔


اِس طرح سے تُم لیویوں کو دُوسرے بنی اِسرائیل سے الگ کرنا اَور لیوی میرے ہوں گے۔


اَور مَیں نے بنی اِسرائیل کے سَب پہلوٹھوں کے عِوض لیویوں کو لے لیا ہے۔


جَب تُم اَور تمہارے بیٹے عہد کے خیمہ کے آگے خدمت کریں تو اَپنے آبائی قبیلہ سے اَپنے لیوی بھائیوں کو بھی اَپنے ساتھ لے آیا کریں تاکہ وہ تمہارے ساتھ مِل کر تمہاری مدد کریں۔


وہ جنہوں نے اَپنے بیٹوں کے ہمراہ (خیمہ اِجتماع کے مَسکن کے سامنے موسیقی کے ذریعہ) خدمت کی یہ ہیں: قُہاتیوں میں سے: ہیمانؔ موسیقار، بِن یُوایلؔ بِن شموایلؔ،


تَب داویؔد نے کہا، ”لیویوں کے سِوا اَور کویٔی خُدا کے صندُوق کو ہاتھ نہ لگائے کیونکہ خُدا نے اُن کو ہی چُناہے کہ وہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھایا کریں اَور ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دیتے رہیں۔“


بیت المُقدّس کے خُدّام: بنی ضیحاؔ، بنی حسُوفا، بنی طبعوت،


اَورجو کچھ مَوشہ کی کِتاب میں لِکھّا ہے اُس کے مُطابق اُنہُوں نے یروشلیمؔ میں خُدا کی عبادت کے لیٔے کاہِنوں کو اُن کی تقسیم اَور لیویوں کو اُن کے فریقوں کے مُطابق تعینات کیا۔


وہ دو سَو بیس بیت المُقدّس کے خُدّام کو بھی لے کر آئے۔ یہ اُن لوگوں میں سے تھے جنہیں داویؔد اَور اُمرا نے لیویوں کی مدد کے لیٔے مُقرّر کیا تھا۔ سبھوں کو نام بنام فہرست میں درج کئےگئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات