Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ خیمہ اِجتماع کی تمام اشیائے آرائِش کی حِفاظت کریں اَور شہادت کے خیمہ میں خدمت اَنجام دیتے ہویٔے بنی اِسرائیل کے مَسکن کے فرائض کو پُورا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور وہ خَیمۂِ اِجتماع کے سب سامان کی اور بنی اِسرائیل کی ساری امانت کی حِفاظت کریں تاکہ مسکن کی خِدمت بجا لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 वह मुलाक़ात के ख़ैमे का सामान सँभालें और तमाम इसराईलियों के लिए मक़दिस के फ़रायज़ अदा करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 وہ ملاقات کے خیمے کا سامان سنبھالیں اور تمام اسرائیلیوں کے لئے مقدِس کے فرائض ادا کریں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:8
13 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ظروف اُٹھانے والو، چلے جاؤ، چلے جاؤ، وہاں سے باہر نکل آؤ! جو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ! وہاں سے نکل آؤ اَور پاک ہو جاؤ۔


تَب قُہاتیوں نے مُقدّس چیزیں اُٹھائے ہویٔے کُوچ کیا۔ اُن کے پہُنچنے سے پہلے ضروُری تھا کہ مَسکن کھڑا کر دیا جائے۔


تَب مَسکن اُتارا گیا اَور بنی گیرشون اَور بنی مِراریؔ نے جو اُسے اُٹھائے ہویٔے تھے کُوچ کیا۔


بنی مِراریؔ کے خاندانوں کو خیمہ اِجتماع میں اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی زیرِ ہدایات جو خدمت اَنجام دینا ہے وہ یہی ہے۔“


خیمہ اِجتماع میں گیرشونیوں کے گھرانوں کی یہی خدمت رہے گی اَور اُن کی خدمات اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی ہدایات کے مُطابق ہوگی۔


”جَب اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے آرائِش کے مُقدّس سازوسامان کو اَور تمام مُقدّس اَشیا کو ڈھانک چکیں اَور جَب چھاؤنی کُوچ کے لیٔے تیّار ہو تَب بنی قُہات اُٹھانے کے لیٔے آئیں۔ لیکن وہ مُقدّس اَشیا کو نہ چھُوئیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔ بنی قُہات وُہی اَشیا اُٹھائیں جو خیمہ اِجتماع میں ہیں۔


وہ خیمہ اِجتماع میں مُلاقات کے خیمہ کی نگہبانی کریں اَورجو فرائض اَہرونؔ اَور ساری جماعت کی طرف سے اُن پر عاید کام ہیں اُنہیں بجا لائیں۔


تُم لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کے سُپرد کر دو۔ بنی اِسرائیل میں سے یہی لوگ اُن کی مدد کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے ہیں۔


اَور بنی اِسرائیل کے نِصف حِصّہ میں سے ہر پچاس کے پیچھے ایک ایک لینا خواہ وہ اِنسان ہُوں یا مویشی، گدھے، بھیڑیں، یا کویٔی اَور جانور۔ اُنہیں لیویوں کو دینا جو یَاہوِہ کے خیمہ اِجتماع کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہیں۔“


داویؔد کی سابقہ ہدایات کے مُطابق بیس بَرس اَور اُس سے زِیادہ عمر کے لیویوں کی مردُم شماری کی گئی تھی۔


میرے بیٹوں! اَب لاپروائی نہ کرو کیونکہ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے حُضُور میں کھڑا ہونے، خدمت کرنے، خدمت کی ترتیب اَدا کرنے اَور بخُور جَلانے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات