Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 وہ خیمہ اِجتماع میں مُلاقات کے خیمہ کی نگہبانی کریں اَورجو فرائض اَہرونؔ اَور ساری جماعت کی طرف سے اُن پر عاید کام ہیں اُنہیں بجا لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور جو کُچھ اُس کی طرف سے اور جماعت کے طرف سے اُن کو سَونپا جائے وہ سب کی خَیمۂِ اِجتماع کے آگے نِگہبانی کریں تاکہ مسکن کی خِدمت بجا لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उन्हें उसके लिए और पूरी जमात के लिए मुलाक़ात के ख़ैमे की ख़िदमात सँभालना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُنہیں اُس کے لئے اور پوری جماعت کے لئے ملاقات کے خیمے کی خدمات سنبھالنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:7
13 حوالہ جات  

بَلکہ تُم لیویوں کو مَسکن اَور اُس کی تمام آرائِش کی چیزوں اَور اُس سے متعلّقہ ہر شَے کا نِگراں مُقرّر کرنا۔ وہ مَسکن اَور اُس کی آرائِش کی چیزوں کو اُٹھائیں اُس کی حِفاظت کریں اَور اُس کے اطراف ڈیرے ڈالیں۔


”جَب تُم لیویوں کو پاک کر چُکو اَور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کر چُکو تَب وہ خیمہ اِجتماع میں اَپنی خدمت بجا لانے کے لیٔے آئیں۔


اَور اَہرونؔ لیویوں کو یَاہوِہ کے حُضُور بنی اِسرائیل کی طرف سے ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کی خدمت کرنے کے لیٔے تیّار ہُوں۔


شلُومیتؔ اَور اُس کے رشتہ دار اُن تمام اَشیا کے خزانوں کے مختار تھے جو داویؔد بادشاہ نے اَور آبائی خاندانوں کے اُن سربراہوں نے جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے اعلیٰ سرداروں اَور دیگر سپہ سالاروں نے نذر کی تھیں۔


یحی ایلی کے بیٹے زیتھامؔ اَور اِس کا بھایٔی یُوایلؔ۔ وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں کے مختار تھے۔


بنی لیوی میں سے اخیاہؔ خُدا کے گھر کے خزانوں اَور مخصُوص اَشیا کے خزانوں کا مختار تھا۔


اَور بنی اِسرائیل کے نِصف حِصّہ میں سے ہر پچاس کے پیچھے ایک ایک لینا خواہ وہ اِنسان ہُوں یا مویشی، گدھے، بھیڑیں، یا کویٔی اَور جانور۔ اُنہیں لیویوں کو دینا جو یَاہوِہ کے خیمہ اِجتماع کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہیں۔“


اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کا بیٹا الیعزرؔ لیویوں کا سردار اعلیٰ تھا۔ وہ اُن لوگوں کے اُوپر مُقرّر کیا گیا تھا جو پاک مَقدِس کی حِفاظت کے ذمّہ دار تھے۔


اَور تُم لازماً سات دِن تک دِن اَور رات خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر ہی ٹھہرے رہنا اَور یَاہوِہ کا حُکم ماَننا تاکہ تُم مرنے سے بچے رہو کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔“


وہ خیمہ اِجتماع کی تمام اشیائے آرائِش کی حِفاظت کریں اَور شہادت کے خیمہ میں خدمت اَنجام دیتے ہویٔے بنی اِسرائیل کے مَسکن کے فرائض کو پُورا کریں۔


البتّہ لیوی شہادت کے مَسکن کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازل نہ ہو۔ لیوی شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات