Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”بنی اِسرائیل کے ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے تمام پہلوٹھے لڑکوں کا شُمار کر اَور اُن کے نام کی فہرست مُرتّب کر۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ بنی اِسرائیل کے سب نرینہ پہلوٹھے ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے گِن لے اور اُن کے ناموں کا شُمار لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 रब ने मूसा से कहा, “तमाम इसराईली पहलौठों को गिनना जो एक माह या इससे ज़ायद के हैं और उनके नाम रजिस्टर में दर्ज करना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 رب نے موسیٰ سے کہا، ”تمام اسرائیلی پہلوٹھوں کو گننا جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے ہیں اور اُن کے نام رجسٹر میں درج کرنا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:40
13 حوالہ جات  

”لیویوں کا اُن کے آبائی خاندانوں اَور برادری کے مُطابق شُمار کر۔ ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے ہر لڑکے کو شُمار کر۔“


یہ وہ ہیں جنہوں نے اَپنے آپ کو عورتوں کے ساتھ آلُودہ نہیں کیا بَلکہ کنوارے ہیں۔ یہ وہ ہیں جو برّہ کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں، جہاں بھی وہ جاتا ہے۔ وہ آدمیوں میں سے خرید لیٔے گیٔے ہیں تاکہ وہ خُدا اَور برّہ کے لیٔے پہلے پھل ہوں۔


جو غالب آئے اُسے اِسی طرح سفید لباس پہنائی جائے گی اَور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگز خارج نہ کروں گا بَلکہ اَپنے باپ اَور اُس کے فرشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اقرار کروں گا۔


اَور اُن پہلوٹھوں کی جماعت کے پاس جِن کے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔ اَور تُم اُس خُدا کے پاس آ چُکے ہو جو سَب کا مُنصِف ہے۔ تُم کامِل کیٔے ہویٔے راستبازوں کی رُوحوں،


تو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اَور اُس پر اِن الفاظ کی مُہر لگی ہُوئی ہے: ”خُداوؔند اَپنوں کو پہچانتے ہیں،“ اَور ”جو کویٔی خُداوؔند کا نام لیتا ہے وہ ناراستی سے بعض رہے۔“


اَور میرے سچّے ہم خدمت! میں تُم سے بھی درخواست کرتا ہُوں کہ اِن دونوں خواتین کی مدد کرو، کیونکہ اُنہُوں نے کلیمینت اَور میرے باقی ہم خدمتوں سمیت، میرے ساتھ خُوشخبری پھیلانے میں بڑی محنت کی، اِن سَب کے نام کِتاب حیات میں درج ہیں۔


تو بھی، اِس بات سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تمہارا حُکم مانتی ہیں، بَلکہ اِس بات سے خُوش ہو کہ تمہارے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔“


وہ تمام لوگ جو صِیّونؔ میں چھُوٹ جایٔیں گے اَور یروشلیمؔ میں باقی رہیں گے مُقدّس کہلایٔیں گے۔ اَور وہ بھی جِن کا نام یروشلیمؔ میں زندہ بچے ہُوئے لوگوں کی فہرست میں ہوگا۔


یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے: ”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“


”بنی اِسرائیل کے سَب پہلوٹھوں کے عِوض لیویوں کو اَور اُن کے مویشیوں کے عِوض لیویوں کے مویشیوں کو لیں اَور لیوی میرے ہُوں۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔


”مَیں نے بنی اِسرائیل میں سے لیویوں کو ہر اِسرائیلی عورت کے پہلوٹھے کے عِوض لے لیا ہے۔ لہٰذا لیوی میرے ہیں۔


اَور بنی اِسرائیل کے سَب پہلوٹھوں کے عِوض لیویوں کو، اَور بنی اِسرائیل کے مویشیوں کے سَب پہلوٹھوں کے عِوض لیویوں کے مویشیوں کو میرے لیٔے لے۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات