Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:38 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو مُلاقات کے خیمہ کے مشرق کی جانِب جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے یعنی خیمہ اِجتماع کے سامنے خیمہ زن ہونا تھا۔ وہ بنی اِسرائیل کی خاطِر پاک مَقدِس کی حِفاظت کے ذمّہ دار تھے۔ اگر کویٔی اَور شخص پاک مَقدِس کے قریب جاتا تو وہ جان سے مار دیا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 اور مسکن کے آگے مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے یعنی خَیمۂِ اِجتماع کے آگے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے اپنے ڈیرے ڈالا کریں اور بنی اِسرائیل کے بدلے مَقدِس کی حِفاظت کِیا کریں اور جو اجنبی شخص اُس کے نزدِیک آئے وہ جان سے مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 मूसा, हारून और उनके बेटों को अपने डेरे मशरिक़ में मक़दिस के सामने डालने थे। उनकी ज़िम्मादारी मक़दिस में बनी इसराईल के लिए ख़िदमत करना थी। उनके अलावा जो भी मक़दिस में दाख़िल होने की कोशिश करता उसे सज़ाए-मौत देनी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 موسیٰ، ہارون اور اُن کے بیٹوں کو اپنے ڈیرے مشرق میں مقدِس کے سامنے ڈالنے تھے۔ اُن کی ذمہ داری مقدِس میں بنی اسرائیل کے لئے خدمت کرنا تھی۔ اُن کے علاوہ جو بھی مقدِس میں داخل ہونے کی کوشش کرتا اُسے سزائے موت دینی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:38
12 حوالہ جات  

اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے ہی بطور کاہِنؔ کہانت کے لیٔے مُقرّر کئے جایٔیں۔ اگر کویٔی اَور شخص پاک مَقدِس کے قریب آئے تو وہ جان سے ماراجائے۔“


البتّہ لیوی شہادت کے مَسکن کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازل نہ ہو۔ لیوی شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے۔“


اَور مشرق کی جانِب جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے: یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے کے نیچے اَپنے ڈیرے لگائیں اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ یہُوداہؔ کا سردار ہوگا۔


اَور اَبی حائیل کا بیٹا ضُوری ایل، مِراریؔ کی برادری کے خاندان کا سردار تھا۔ اُنہیں مُلاقات کے مَسکن کے شمال کی جانِب خیمہ زن ہونا تھا۔


قُہاتی کی برادری والوں کو مُلاقات کے مَسکن کے جُنوب کی جانِب خیمہ زن ہونا تھا


گیرشونیوں کی برادری والوں کو مُلاقات کے مَسکن کے پیچھے مغرب کی جانِب ڈیرے ڈالنے تھے۔


جَب کبھی مَسکن کے خیمہ کو کہیں اَور لے جانے کا وقت آئے تو لیوی اُسے گرائیں اَور جَب کبھی اُسے کھڑا کرنے کا موقع آئے تو لیوی ہی یہ کام کریں۔ اَور اگر کویٔی اَور شخص اُس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے ماراجائے۔


اَور اِردگرد کے صحن کے سُتونوں اَور اُن کے خانوں، خیموں کی میخوں اَور رسّیوں کی دیکھ بھال کرنا بھی اُن کے ذمّہ تھا۔


اَور یُوں بنی لیوی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کے ماتحت یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خیمہ اِجتماع کی حِفاظت اَور پاک مقام کے ظروف کی نِگرانی کی خدمات اَنجام دیتے رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات