Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَہرونؔ کے اُن بیٹوں کے نام جو ممسوح کاہِنؔ تھے اَور کہانت کی خدمت کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے تھے یہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 ہارُونؔ کے بیٹے جو کہانت کے لِئے ممسُوح ہُوئے اور جِن کو اُس نے کہانت کی خِدمت کے لِئے مخصُوص کِیا تھا اُن کے نام یِہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यह इमाम थे जिनको मसह करके इस ख़िदमत का इख़्तियार दिया गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یہ امام تھے جن کو مسح کر کے اِس خدمت کا اختیار دیا گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:3
10 حوالہ جات  

اَور تُم یہ کپڑے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو پہنانا اَور اُنہیں مَسح کرنا اَور مخصُوص کرنا اَور اُن کی تقدیس کرنا تاکہ وہ میرے لیٔے بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔


اَور پھر مَوشہ نے مَسح کرنے کا کچھ تیل اَور مذبح سے کچھ خُون لے کر اَہرونؔ پر اَور اُن کے لباس پر اَور اُن کے بیٹوں پر اَور اُن کے لباسوں پر چھِڑکا۔ اِس طرح مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے لباس کو اَور اُن کے بیٹوں اَور اُن کے لباسوں کو مُقدّس کیا۔


پھر اَہرونؔ کو مُقدّس کرنے کے لیٔے مَسح کے تیل میں سے کچھ لیا اَور اُسے اُن کے سَر پر ڈال کر اُن کا مَسح کیا۔


مُوسوی شَریعت تو غَیر کامل آدمیوں کو اعلیٰ کاہِن مُقرّر کرتی ہے مگر شَریعت کے بعد خُدا نے قَسم کھا کر اَپنے کلام سے اَپنے بیٹے کو مُقرّر کیا جو اَبد تک کامِل کیا جا چُکاہے۔


اَور جِس طرح تُم اُن کے باپ کو مَسح کروگے وَیسے ہی اُن کو مَسح کرنا تاکہ وہ بطور کاہِنؔ میرے لیٔے خدمت اَنجام دیں۔ اُن کا مَسح کیاجانا اَیسی کہانت کے لیٔے ہوگا جو آنے والی تمام نَسلوں میں اَبد تک جاری رہے گا۔“


تَب اَہرونؔ کو مُقدّس لباس پہناکر اُسے مَسح کرنا اَور اُس کی تقدیس کرنا تاکہ وہ بطور کاہِنؔ میری خدمت کرے۔


البتّہ نادابؔ اَور اَبِیہُو یَاہوِہ کے حُضُور اُسی وقت مَر گیٔے تھے جَب اُنہُوں نے سِینؔائی کے بیابان میں اُن کے حُضُور ناجائز آگ کے ساتھ نذر گذرانی تھی۔ اُن کے کویٔی اَولاد نہ تھی اِس لیٔے صِرف الیعزرؔ اَور اِتمارؔ ہی اَپنے باپ اَہرونؔ کی زندگی میں کاہِنؔ کی خدمت اَنجام دیتے تھے۔


اَور داویؔد نے اُنہیں لیوی کے بیٹوں گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ کے ناموں سے گھرانوں میں تقسیم کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات