Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 ”لیویوں کا اُن کے آبائی خاندانوں اَور برادری کے مُطابق شُمار کر۔ ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے ہر لڑکے کو شُمار کر۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 بنی لاویؔ کو اُن کے آبائی خاندانوں اور گھرانوں کے مُطابِق شُمار کر یعنی ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے ہر لڑکے کو گِننا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 “लावियों को गिनकर उनके आबाई घरानों और कुंबों के मुताबिक़ रजिस्टर में दर्ज करना। हर बेटे को गिनना है जो एक माह या इससे ज़ायद का है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 ”لاویوں کو گن کر اُن کے آبائی گھرانوں اور کنبوں کے مطابق رجسٹر میں درج کرنا۔ ہر بیٹے کو گننا ہے جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:15
17 حوالہ جات  

لیویوں کے سبھی نرینہ فرزندوں کی تعداد جو ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے تھے 23,000 تھی۔ وہ بنی اِسرائیل کے ساتھ اِس لیٔے نہیں گنے گیٔے کیونکہ اُنہیں اُن کے ساتھ مِیراث نہ مِلی تھی۔


اَور کِس طرح تُم بچپن سے اُن مُقدّس صحیفوں سے واقف ہو جو تُمہیں وہ عِرفان بخشتی ہیں جِس سے المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔


جَب یِسوعؔ نے یہ دیکھا تو خفا ہوتے ہویٔے اُن سے فرمایا، ”بچّوں کو میرے پاس آنے دو، اُنہیں منع نہ کرو، کیونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔


کچھ عرصہ پہلے یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے فرمایا تھا: ”مَیں نے تُم سے اَبدی مَحَبّت رکھی؛ اِس لئے مَیں نے تُم پر اَپنی شفقت بنائے رکھی۔


”جاؤ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی سماعت میں مُنادی کرو: ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہاری جَوانی کی پُرجوش عقیدت، اَور دُلہن کے طور پر مُجھ سے تمہاری بے پناہ مَحَبّت مُجھے یاد ہے، کہ تُم کس قدر بیابان میں میرے پیچھے چلے، جہاں پُورا بنجر اَور ویرانہ تھا۔


جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہیں، میں اُن سے مَحَبّت رکھتی ہُوں، اَورجو مُجھے ڈھونڈتے ہیں، وہ مُجھے پا لیتے ہیں۔


اَور ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے نرینہ پہلوٹھوں کی تعداد اُن کے ناموں کی فہرست کے مُطابق 22,273 تھی۔


اُن میں ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے لڑکوں کی تعداد جِن کا شُمار کیا گیا تھا 6,200 تھی۔


اِن میں ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے لڑکوں کی تعداد، جِن کا شُمار کیا گیا تھا 8,600 تھی۔ قُہاتی پاک مَقدِس کے مذبح کی دیکھ بھال کے ذمّہ دار تھے۔


اُن میں ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے لڑکوں کی تعداد جِن کا شُمار کیا گیا تھا 7,500 تھی۔


البتّہ لیوی کے قبیلہ کے خاندانوں کا اَوروں کے ساتھ شُمار نہ کیا گیا۔


چنانچہ جَیسا یَاہوِہ نے اَپنے کلام کے ذریعہ حُکم دیا تھا مَوشہ نے اُس کے مُطابق اُن کا شُمار کیا۔


تُم اَور اَہرونؔ تمام اِسرائیلی مَردوں کی اُن کہ دستوں کے مُطابق گِنتی کرنا جو بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے ہُوں اَورجو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل ہُوں۔


بنی لیوی جو اَپنی اَپنی برادریوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے یہ ہیں: گیرشون جِس سے گیرشونیوں کی برادری چلی؛ قُہات جِس سے قُہاتیوں کی برادری چلی؛ مِراریؔ جِس سے مِراریوں کی برادری چلی۔


اَور اُنہُوں نے اُن کو بھی حِصّہ تقسیم کیا جِن کے نام آبائی خاندانوں کے حِساب سے کاہِنوں کے نَسب ناموں میں درج تھے۔ اَور اِسی طرح لیویوں کو بھی جو بیس سال سے زِیادہ عمر کے تھے اُن کی ذمّہ داریوں اَور اُن کے فریقوں کے مُطابق اُن کا حِصّہ تقسیم کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات