Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 29:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو کفّارہ کے لیٔے دی ہُوئی گُناہ کی قُربانی اَور حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کی نذروں کے علاوہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا ہو۔ یہ بھی اُس خطا کی قُربانی کے علاوہ جو کفّارہ کے لِئے ہے اور دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 29:11
10 حوالہ جات  

”اِن قوانین پر عَمل کرنے کے بعد ہی اَہرونؔ پاک ترین مقام میں اِس طرح داخل ہُوں، وہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک جَوان بچھڑا اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا ساتھ ضروُر لائیں۔


اَور وہ اِسرائیلی جماعت سے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے دو بکرے اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا لے۔


یِسوعؔ کو دُوسرے اعلیٰ کاہِنوں کی طرح اِس کی ضروُرت نہیں کہ روز بہ روز پہلے اَپنے گُناہوں کے لیٔے اَور پھر لوگوں کے گُناہوں کے لیٔے قُربانیاں پیشں کریں۔ کیونکہ حُضُور نے تو اَپنے آپ کو ایک ہی بار میں قُربان کرکے تمام لوگوں کے گُناہوں کا کفّارہ ہمیشہ کے لیٔے اَدا کر دیا۔


پھر بھی یہ یَاہوِہ کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اَور غمگین کرے، اَور حالانکہ یَاہوِہ اُس کی جان کو خطا کی قُربانی قرار دیتے ہیں، تو بھی وہ اَپنی اَولاد دیکھ پایٔےگا اَور اُس کی عمر دراز ہوگی، اَور اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے یَاہوِہ کی مرضی پُوری ہوگی۔


یہ مُقرّرہ ماہانہ اَور روزمرّہ دی جانے والی سوختنی نذروں اَور اُن کے ساتھ کی اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیوں کے علاوہ ہیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانیوں کے طور پر پیش کی جایٔیں۔


اَور اَہرونؔ اُس بکرے کو جِس پر یَاہوِہ کے نام کا قُرعہ نِکلا تھا، اُسے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے گذرانے۔


اَور سات برّوں میں سے ہر ایک برّہ کے ساتھ دسواں حِصّہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات