Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 28:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور اُس کے ساتھ فی برّہ کے ساتھ ہین کا چوتھائی حِصّہ مَے انگوری شِیرہ کے طور پر لائی جائے۔ یہ انگوری شِیرہ یَاہوِہ کے لیٔے پاک مَقدِس میں چڑھانا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور ہِین کی چَوتھائی کے برابر مَے فی برّہ تپاون کے لِئے لانا۔ مَقدِس ہی میں خُداوند کے حضُور مَے کا یہ تپاون چڑھانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7-8 साथ ही एक लिटर शराब भी नज़र के तौर पर क़ुरबानगाह पर डाली जाए। सुबह और शाम की यह क़ुरबानियाँ दोनों ही इस तरीक़े से पेश की जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7-8 ساتھ ہی ایک لٹر شراب بھی نذر کے طور پر قربان گاہ پر ڈالی جائے۔ صبح اور شام کی یہ قربانیاں دونوں ہی اِس طریقے سے پیش کی جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 28:7
17 حوالہ جات  

”یہ سوختنی نذر خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے آگے مسلسل نَسل در نَسل ہوتی رہے۔ وہاں میں تُم سے ملوں گا اَور باتیں کروں گا۔


اگر تمہارے ایمان اَور تمہاری خدمت کی قُربانی کے ساتھ مُجھے بھی اَپنی جان کی قُربانی دینا پڑے تو مُجھے خُوشی ہوگی، اَور مَیں تُم سَب کی خُوشی میں شریک ہو سکوں گا۔


کون جانتا ہے؟ شاید وہ پلٹ کر رحم کھائے اَور اَیسی برکت دے جائے۔ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کے لیٔے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانی ہو۔


اَے کاہِنوں، ٹاٹ پہن لو اَور ماتم کرو؛ اَے مذبح کے خدمت گزارو، ماتم کرو۔ اَے میرے خُدا کے خدمت گزارو، آؤ اَور ٹاٹ اوڑھے ہُوئے رات گُزارو؛ کیونکہ اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانیاں تمہارے خُدا کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔


اناج کی نذریں اَور تپاون نذریں، یَاہوِہ کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔ یَاہوِہ کی حُضُوری میں خدمت گذار کاہِنؔ ماتم کر رہے ہیں۔


وادی کے چِکنے پتّھر ہی تیرا بَخرہ ہیں؛ وُہی، ہاں وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ ہاں، اُن کے لیٔے تُم تپاون دیتے ہو اَور اناج کو بطور ہدیہ پیش کرتے ہو۔ کیا میں اِن باتوں سے خُوش ہوؤں؟


حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کی اناج کی نذر کی قُربانی کے علاوہ تُم اُنہیں بھی اُن کے تپاون کی نذروں کے ساتھ پیش کرنا۔ البتّہ خیال رہے کہ سَب جانور بے عیب ہُوں۔


ہر بچھڑے کے ساتھ نِصف ہین ہر مینڈھے کے ساتھ ایک تہائی ہین اَور ہر برّہ کے ساتھ پاؤ ہین مَے تپاون کے طور پر دی جائے۔ یہ ماہانہ سوختنی نذر ہے جو سال بھر ہر نئے چاند کے موقع پر پیش کی جائے۔


اَور نِصف ہین مَے تپاون کے طور پر بھی لانا۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور تہائی ہین مَے تپاون کے طور پر تیّار کرنا۔ اِسے یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر پیش کرنا۔


اَور سوختنی نذر کے ہر برّہ یا ذبیحہ کے پیچھے چوتھائی ہین مَے تپاون کے طور پر تیّار کرے۔


اَور اُس کے ساتھ گلّے کی قُربانی میں تیل اَور ایک ایفہ مَیدہ مِلا کر یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر آتِشی قُربانی پیش کی جایٔے۔ اَور اِس کے علاوہ اُس کے ساتھ انگوری شِیرے کی نذر کے لیٔے ایک پاؤ ہین انگوری شِیرہ بھی نذر کرنا۔


اِس مذبح پر کویٔی اَور بخُور یا کویٔی سوختنی نذر یا اناج کی نذر نہ کویٔی انگوری شِیرے کی نذر گزرانا جائے۔


پہلے برّہ کے ساتھ ایفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ دینا جِس میں ہین کا چوتھا حِصّہ کولھو کے زَیتُون کا تیل مِلا ہو۔ اَور ہین کے چوتھے حِصّہ کے برابر انگوری شِیرہ بھی بطور انگوری شِیرہ کی نذر گزراننا۔


یہ وُہی دائمی سوختنی نذر ہے جو کوہِ سِینؔائی پر مُقرّر کی گئی تھی تاکہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو دینے والی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔


دُوسرا برّہ شام کے جھٹپٹے کے وقت چڑھانا اَور اُس کے ساتھ بھی صُبح کی طرح اناج کی قُربانی اَور انگوری شِیرے کی نذر ہو۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور لیکن تُم اُس جانور کی آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھونا اَور پھر کاہِنؔ اِن سبھی کو مذبح پر جَلائے تاکہ یہ سوختنی نذر یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی نذر ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات