Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 28:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یہ وُہی دائمی سوختنی نذر ہے جو کوہِ سِینؔائی پر مُقرّر کی گئی تھی تاکہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو دینے والی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 یہ وُہی دائِمی سوختنی قُربانی ہے جو کوہِ سِینا پر مُقرّر کی گئی تاکہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यह रोज़मर्रा की क़ुरबानी है जो पूरे तौर पर जलाई जाती है और पहली दफ़ा सीना पहाड़ पर चढ़ाई गई। इस जलनेवाली क़ुरबानी की ख़ुशबू रब को पसंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہ روزمرہ کی قربانی ہے جو پورے طور پر جلائی جاتی ہے اور پہلی دفعہ سینا پہاڑ پر چڑھائی گئی۔ اِس جلنے والی قربانی کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 28:6
15 حوالہ جات  

”اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالیس بَرس تک بیابان میں میرے لیٔے قُربانیاں کرتے اَور نذریں لاتے رہے؟


تُو اُس کے ساتھ ہر صُبح نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا چھٹا حِصّہ بھی مُہیّا کرنا جو آٹے کو نم کرنے کے لیٔے ہِین کے تیسرے حِصّہ کے برابر روغن سمیت ہو۔ یَاہوِہ کے لیٔے یہ نذر کی قُربانی پیش کرنا دائمی حُکم ہے۔


میں تُمہیں تمہاری قُربانیوں کے سبب سے تنبیہ نہیں کر رہا نہ ہی تمہاری سوختنی نذروں کے باعث جو ہمیشہ میرے سامنے رہتی ہیں۔


پھر جَیسا لِکھّا ہُواہے اُس کے مُطابق ہر روز کے لیٔے واجِب سوختنی نذروں کی مُقرّرہ تعداد کے ساتھ اُنہُوں نے خیموں کی عید منائی۔


اَور بادشاہ نے صُبح اَور شام کی سوختنی نذروں کے لیٔے اَور جَیسے یَاہوِہ کے آئین میں لِکھا ہے سَبتوں، نئے چاندوں اَور مُقرّرہ عیدوں کی آتِشی قُربانیوں کے لیٔے اَپنی مِلکیّت میں سے اِمداد مُقرّر کر دی۔


کیونکہ اَب مَیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کرنے والا ہُوں تاکہ اُن کے لئے مخصُوص کروں اَور اُن کے آگے خُوشبودار مَسالے کا بخُور جَلاؤں اَور وہ سَبتوں، نئے چاندوں اَور یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مُقرّرہ عیدوں پر دائمی نذر کی روٹی اَور صُبح اَور شام کی سوختنی نذروں کے لئے ہو کیونکہ یہ اِسرائیل کے لیٔے دائمی فرمان ہے۔


”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو یہ حُکم دو، ’سوختنی نذر کے لیٔے ضوابط یہ ہیں: سوختنی نذر مذبح کے آتِشدان پر ساری رات صُبح ہونے تک رہے اَور مذبح پر آگ لازماً جلتی رہے۔


اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔


اَور مَوشہ اُس گھٹا میں داخل ہوکر اُوپر چڑھ گیٔے اَور چالیس دِن اَور چالیس رات پہاڑ ہی پر رہے۔


اگر تمہارے ایمان اَور تمہاری خدمت کی قُربانی کے ساتھ مُجھے بھی اَپنی جان کی قُربانی دینا پڑے تو مُجھے خُوشی ہوگی، اَور مَیں تُم سَب کی خُوشی میں شریک ہو سکوں گا۔


اَور ساتھ ہی ایفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ میں چوتھائی ہین کُوٹ کر نکالا ہُوا زَیتُون کا تیل مِلا کر اناج کی قُربانی کے طور پر پیش کرنا۔


اَور اُس کے ساتھ فی برّہ کے ساتھ ہین کا چوتھائی حِصّہ مَے انگوری شِیرہ کے طور پر لائی جائے۔ یہ انگوری شِیرہ یَاہوِہ کے لیٔے پاک مَقدِس میں چڑھانا۔


لہٰذا سوختنی نذر کے لیٔے برّہ، نذر کی قُربانی اَور روغن ہر صُبح باقاعدہ مُہیّا کیا جائے۔


یہ وہ اَحکام ہیں جو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے لیٔے مَوشہ کو کوہِ سِینؔائی پر دئیے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات