Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 27:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ”یَاہوِہ! تمام نَوع اِنسان کی رُوحوں کے خُدا کسی آدمی کو اِس جماعت پر ایک نِگراں مُقرّر کرنا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 خُداوند سارے بشر کی رُوحوں کا خُدا کِسی آدمی کو اِس جماعت پر مُقرّر کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 “ऐ रब, तमाम जानों के ख़ुदा, जमात पर किसी आदमी को मुक़र्रर कर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ”اے رب، تمام جانوں کے خدا، جماعت پر کسی آدمی کو مقرر کر

باب دیکھیں کاپی




گنتی 27:16
20 حوالہ جات  

لیکن مَوشہ اَور اَہرونؔ مُنہ کے بَل گِر کر کہنے لگے، ”اَے خُدا! اَے بنی نَوع اِنسان کی رُوحوں کے خُدا! کیا آپ ساری جماعت پر اَپنا قہر نازل کریں گے جَب کہ صِرف ایک آدمی نے گُناہ کیا ہے؟“


اِس کے علاوہ، جَب ہمارے جِسمانی باپ ہماری تنبیہ کرتے تھے تو ہم اُن کی تعظیم کرتے تھے، تو کیا رُوحانی باپ کی اِس سے زِیادہ تابع داری نہ کریں تاکہ زندہ رہیں؟


پھر مَیں تُجھے اَپنے مَن پسند چرواہے دُوں گا جو دانائی اَور عقلمندی سے تیری رہبری کریں گے۔


پس اَپنا اَور سارے گلّے کا خیال رکھو جِس کے تُم پاک رُوح کی طرف سے نگہباں مُقرّر کیٔے گیٔے ہو تاکہ خُدا کی جماعت کی نگہبانی کرو جسے خُدا نے خاص اَپنے ہی خُون سے خریدا ہے۔


”اَچھّا گلّہ بان میں ہُوں۔ اَچھّا گلّہ بان اَپنی بھیڑوں کے لیٔے جان دیتاہے۔


اِس لیٔے فصل کے خُداوؔند سے اِلتجا کرو کہ، وہ اَپنی فصل کاٹنے کے لیٔے مزدُور بھیج دے۔“


” ’میرا خادِم داویؔد اُن پر بادشاہ ہوگا اَور اُن سَب کا ایک ہی چرواہا ہوگا۔ وہ میرے اَحکام پر چلیں گے اَور میرے آئین کو مان کر اُن پر عَمل کریں گے۔


مَیں اَپنے خادِم داویؔد کو اُن کے اُوپر چرواہا مُقرّر کروں گا جو اُن کی پاسبانی کرےگا۔ وہ اُن کی پاسبانی کرتے ہُوئے اَور اُن کا چرواہا ہوگا۔


لہٰذا اَب اُس بادشاہ کو دیکھو جسے تُم نے چُن لیا ہے اَور جِس کے لیٔے تُم نے درخواست کی تھی۔ دیکھو یَاہوِہ نے تُم پر بادشاہ مُقرّر کر دیا ہے۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَب تمہاری وفات کا دِن قریب ہے لہٰذا یہوشُعؔ کو بُلا لے اَور تُم دونوں خیمہ اِجتماع مَیں حاضِر ہو جاؤ، جہاں میں یہوشُعؔ کو تمہاری جگہ پر مُقرّر کروں۔“ لہٰذا مَوشہ اَور یہوشُعؔ خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر ہویٔے۔


لہٰذا جَیسا کہ یَاہوِہ نے میرے باپ داویؔد سے فرمایا تھا، ’تمہارا بیٹا جسے مَیں تمہاری جگہ تمہارے تخت پر بِٹھاؤں گا، وُہی میرے نام کے جلال کی خاطِر بیت المُقدّس تعمیر کرائے گا۔ اِس لیٔے میرا اِرادہ ہے کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے میں ایک بیت المُقدّس تعمیر کراؤں۔‘


مَوشہ نے یَاہوِہ سے کہا،


تُم اَپنے اَپنے ہاتھوں میں ہتھیار لیٔے ہُوئے بادشاہ کو چاروں طرف سے گھیرے رہنا، اَورجو کویٔی تمہاری صفوں کے نزدیک آئے وہ ضروُر قتل کر دیا جائے۔ اَور جہاں بھی بادشاہ آئیں یا جائیں تُم اُن کا تحفُّظ کرنا۔“


اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی، اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔


”دیکھ، میں یَاہوِہ تمام نَوع اِنسان کا خُدا ہُوں۔ کیا میرے لیٔے کویٔی کام مُشکل ہے؟


لیکن صِدقیاہؔ بادشاہ نے تنہائی میں یرمیاہؔ سے یہ قَسم کھائی: ”زندہ یَاہوِہ کی قَسم جِس نے ہمیں جان بخشی ہے، نہ میں تُمہیں قتل کروں گا، نہ اُن لوگوں کے حوالہ کروں گا جو تمہارے جانی دُشمن ہیں۔“


ہر زندہ جان میری ہے۔ باپ بھی اَور بیٹا بھی۔ میرے لیٔے دونوں یکساں ہیں۔ جو جان گُناہ کرےگی وُہی مَرے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات