41 یہ بنی بِنیامین کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 45,600 تھی۔
41 یہ بنی بِنیمِین کے گھرانے ہیں۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ پینتالِیس ہزار چھ سَو تھے۔
بِنیامین کے بیٹے: بَیلعؔ، بِکیؔر، اَشبیلؔ، گیراؔ، نَعمانؔ، اِخیؔ، رَوشؔ، مُپّیم، حُفّیمؔ اَور اردؔ۔
بَیلعؔ کے دو بیٹے اردؔ اَور نَعمانؔ تھے۔ اردؔ سے اَردیوں کی برادری چلی اَور نَعمانؔ سے نَعمانیوں کی برادری چلی۔
دانؔ کے بیٹے کی برادری کے مُطابق یہ تھے: شُوحامؔ جِس سے شُوحامیوں کی برادری چلی؛ یہ دانیوں کی برادری کے تھے۔
بنی بِنیامین نے فوراً گِبعہؔ کے باشِندوں میں سے چُنے ہُوئے سات سَو مَردوں کے علاوہ چھبّیس ہزار اَور شمشیر زن مَرد اَپنے اَپنے شہروں سے جمع کیٔے۔