Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 26:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 یہُوداہؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق یہ تھے: شِلحؔ جِس سے شیلانیوں کی برادری چلی؛ پیریزؔ جِس سے پیریزیوں کی برادری چلی؛ اَور زیراحؔ جِس سے زیراحیوں کی برادری چلی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور یہُوداؔہ کے اَور بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سیلہ جِس سے سیلانِیوں کا خاندان چلا اور فارص جِس سے فارصِیوں کا خاندان چلا اور زارَح جِس سے زارحِیوں کا خاندان چلا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 26:20
18 حوالہ جات  

پِتھائیاہؔ بِن مشیز بیلؔ جو زیراحؔ بِن یہُوداہؔ کی اَولاد میں سے تھا لوگوں میں ‏‏سے ‏‏‏‏متعلّقہ تمام اُمور کے لیٔے بادشاہ کا نُمائندہ تھا۔


یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔


اَور نحسُونؔ عَمّیندابؔ کا، عَمّیندابؔ آرام کا، آرام اَرنی کا، اَرنی حصرونؔ کا، حصرونؔ فارصؔ کا، فارصؔ یہُوداہؔ کا بیٹا تھا،


حضرت یہُوداہؔ سے فارصؔ اَور زیراحؔ پیدا ہُوئے، اُن کی ماں کا نام تامارؔ تھا، اَور فارصؔ سے حصرونؔ، حصرونؔ سے ارام پیدا ہویٔے،


اَور پیریزؔ کی نَسل جو یروشلیمؔ میں بس گیٔے اُن میں جنگجو مَردوں کی تعداد 468 تھی۔


جَب کہ بنی یہُوداہؔ اَور بِنیامینیوں میں سے کچھ لوگ یروشلیمؔ میں رہتے تھے): بنی یہُوداہؔ میں سے: عتایاہؔ بِن عُزّیاہؔ بِن زکریاؔہ، بِن امریاہؔ، بِن شفطیاہؔ، بِن مہلل ایل، بنی پیریزؔ میں سے؛


بنی یہُوداہؔ یہ تھے: شِلحؔ بِن یہُوداہؔ عیرؔ لِکاہؔ کا باپ تھا، لعدہؔ مریشہؔ کا باپ تھا جو بیت اشبیعؔ میں اُس برادری کے خاندان سے تھے جِس میں مہین کتان کے کپڑے کا کام ہوتا تھا؛


تو اُس نے اَپنا بیوگی کا لباس اُتار کر بُرقع پہن لیا تاکہ اَپنا بھیس بدل لے۔ تَب وہ عینیمؔ کے پھاٹک پرجو تِمنؔہ کی راہ پر ہے جا بیٹھی۔ کیونکہ اُس نے دیکھا کہ شِلحؔ بالغ ہو چُکاہے پھر بھی وہ اُس سے بیاہی نہ گئی تھی۔


تَب یہُوداہؔ نے اَپنی بہُو تامارؔ سے کہا، ”میرے بیٹے شِلحؔ کے بالغ ہونے تک تُو اَپنے باپ کے گھر میں بِیوہ کے طور پر بیٹھی رہ۔“ کیونکہ یہُوداہؔ نے سوچا، ”کہ کہیں شِلحؔ بھی اَپنے بھائیوں کی طرح مارا نہ جائے۔“ چنانچہ تامارؔ اَپنے باپ کے گھرجاکر رہنے لگی۔


اُس کے یہاں ایک اَور بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس نے اُس کا نام شِلحؔ رکھا۔ یہُوداہؔ کزیبؔ میں ہی تھے جَب اُن کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا۔


یہُوداہؔ کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار، رُوبِنؔ کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، گادؔ کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر،


”اَے یہُوداہؔ! تمہارے بھایٔی تمہاری مدح کریں گے؛ اَور تمہارا ہاتھ تمہارے دُشمنوں کی گردن پر ہوگا؛ اَور تمہارے باپ کی اَولاد تمہارے آگے سرنِگوں ہوگی۔


پیریزؔ کے بیٹے یہ تھے: حِضرونؔ جِس سے حضرونیوں کی برادری چلی؛ حمُولؔ جِس سے حمُولیوں کی برادری چلی؛


عوطیؔ بِن عمّیہُوؔد بِن عُمریؔ بِن اِمریؔ بِن بانیؔ جو پیریزؔ بِن یہُوداہؔ کی اَولاد میں سے تھا۔


شیلونیوں میں سے: عسایاہؔ اُس کا پہلوٹھا اَور اُس کے بیٹے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات