Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ”اَے یعقوب تیرے خیمے اَور اَے بنی اِسرائیل تمہاری قِیام گاہیں کیا ہی خُوبصورت ہیں!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اَے یعقُوب تیرے ڈیرے۔ اَے اِسرائیلؔ تیرے خَیمے کَیسے خُوشنما ہیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ याक़ूब, तेरे ख़ैमे कितने शानदार हैं! ऐ इसराईल, तेरे घर कितने अच्छे हैं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے یعقوب، تیرے خیمے کتنے شاندار ہیں! اے اسرائیل، تیرے گھر کتنے اچھے ہیں!

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:5
13 حوالہ جات  

بَلکہ یہ اُسی کی الہامی تقریر ہے جو خُدا کا کلام سُنتا ہے، جو سَجدہ میں گرا ہُوا اَپنی بینا آنکھوں سے قادرمُطلق کی رُویا دیکھتا ہے۔


”وہ وادیوں کی طرح پھیلے ہویٔے ہیں، گویا لبِ دریا کے باغیچے، جو یَاہوِہ کے لگائے ہویٔے عُود کے درخت، اَور دریاؤں کے کنارے کے دیودار۔


یہ ہیں اُس سامان کے اعدادوشمار جو مَسکن اَور شہادت کے خیمہ کے لیٔے اِستعمال کئےگئے ہیں اَور جسے مَوشہ کے حُکم سے اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی زیرِ ہدایت لیویوں نے قلم بند کیا۔


اَور سات دِن تک تُم جھونپڑیوں میں رہنا۔ تمام مقامی باشِندہ کے طور پر پیدا ہونے والے اِسرائیلی جھوپڑوں میں رہیں گے


چنانچہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا اَور اِسی طریقہ سے وہ اَپنی اَپنی برادری والوں اَور خاندان کے ساتھ اَپنے اَپنے پرچموں کے نیچے قِیام کرتے اَور کُوچ کرتے گیٔے۔


جَب بِلعاؔم نے نگاہ کی اَور دیکھا کہ بنی اِسرائیل قبیلہ بہ قبیلہ چھاؤنی ہیں تو خُدا کی رُوح اُس پر نازل ہُوئی


اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے تمہاری مانند کون ہے، ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“


لیکن مَیں نے بِلعاؔم کی ایک نہ سُنی اِس لیٔے وہ مجبُور ہو گیا کہ تُمہیں برکت دے۔ یُوں مَیں نے تُمہیں بلقؔ کے ہاتھ سے چھُڑا لیا۔


کیونکہ وہ کھانا اَور پانی لے کر اِسرائیلیوں سے مِلنے نہ آئے بَلکہ اُن پر لعنت کرنے کے لیٔے اُنہُوں نے بِلعاؔم کو اُجرت پر رکھ لیا۔ لیکن ہمارے خُدا نے اُس لعنت کو برکت میں بدل دیا۔


میری جان یَاہوِہ کی بارگاہوں کے لیٔے تڑپتی ہے بَلکہ بےچین ہو جاتی ہے، میرا دِل اَور میرا جِسم زندہ خُدا کے لیٔے خُوشی سے للکارتے ہیں۔


اَے میری محبُوبہ، تُم سَب سے حسین ہو؛ تُم میں کویٔی نُقص نہیں ہے۔


اَے میری محبُوبہ، تُم تِرضاؔہ شہر کی مانند خُوبصورت ہو، تُم یروشلیمؔ کی مانند دلکش ہو، تُم پرچم اُٹھائے ہویٔے فَوجی دستوں کی مانند رُعب دار ہو۔


یَاہوِہ اَیسا کرنے والے شخص کو خواہ وہ کویٔی کیوں نہ ہو، یعقوب کے خیموں سے خارج کر دیں۔ چاہے وہ شخص قادرمُطلق یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی کرنے والا ہی کیوں نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات