Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تَب بِلعاؔم نے عمالیقؔ کی طرف نگاہ کی اَور یہ پیغام بَیان کیا: ”عمالیقؔ قوموں میں اوّل تو تھا، لیکن آخِرکار اُس کا اَنجام تباہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 پِھر اُس نے عَمالیق پر نظر کر کے اپنی یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- قَوموں میں پہلی قَوم عَمالیق کی تھی پر اُس کا انجام ہلاکت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 फिर बिलाम ने अमालीक़ को देखा और कहा, “अमालीक़ क़ौमों में अव्वल था, लेकिन आख़िरकार वह ख़त्म हो जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 پھر بلعام نے عمالیق کو دیکھا اور کہا، ”عمالیق قوموں میں اوّل تھا، لیکن آخرکار وہ ختم ہو جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:20
18 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اِس بات کو یادگاری کے لیٔے طُومار میں لِکھ دو اَور دیکھنا کہ یہوشُعؔ بھی اُسے سُن لے کیونکہ مَیں صفحۂ ہستی سے عمالیقؔ کا نام و نِشان تک مٹا دُوں گا۔“


بادشاہ نے حُکم فرمایا کہ یہ بھی کیا جائے۔ پس شُوشنؔ میں فرمان جاری کیا گیا اَور ہامانؔ کے دسوں بیٹے سُولی پر چڑھا دئیے گیٔے۔


اِن واقعات کے بادشاہ احسویروسؔ نے ہامانؔ بِن ہمّداتھاؔ اگاگی کو ترقّی دے کر اَپنے تمام اُمرا و وُزراء میں سَب سے اعلیٰ نشست عطا کی۔


اَور اُنہُوں نے باقی بچے عمالیقیوں کو جو وہاں تھے قتل کر ڈالا اَور بنی شمعُونؔ تَب سے آج تک وہیں بسے ہُوئے ہیں۔


اَور داویؔد شام کے وقت سے لے کر دُوسرے دِن کی شام تک اُن سے لڑتا رہا اَور اُن میں سے کویٔی بھی بچ کر نہ جا سَکا سِوائے اُن چار سَو جَوانوں کے جو اُونٹوں پر سوار ہوکر بھاگ نکلے تھے۔


داویؔد اَور اُس کے آدمی تیسرے دِن صِقلاگ جا پہُنچے۔ عمالیقی جُنوبی علاقہ اَور صِقلاگ پر اَچانک چڑھ آئے اَور اُنہُوں نے حملہ کرکے صِقلاگ کو جَلا دیا۔


اُنہُوں نے بڑی بہادری سے لڑ کر عمالیقیوں کو شِکست دی اَور اِسرائیلیوں کو اِن لُٹیروں کے ہاتھ سے چھُڑایا۔


جَب بھی بنی اِسرائیل بیج بوتے تو مِدیانی، عمالیقی اَور اہلِ مشرق اُن پر چڑھ آتے۔


اَور اُنہُوں نے کہا اِس لیٔے کہ میرے ہاتھ یَاہوِہ کے تخت کی طرف اُٹھائے گیٔے تھے، ”یَاہوِہ عمالیقیوں کے خِلاف پُشت در پُشت جنگ کرتے رہیں گے۔“


اَور اَیسا ہُوا کہ عمالیقیوں نے رفیدیمؔ میں آکر بنی اِسرائیل پر حملہ کر دیا


عیسَوؔ کے بیٹے اِلیفزؔ کی ایک داشتہ بھی تھی جِس کا نام تِمنع تھا۔ اُس سے عمالیقؔ پیدا ہُوا۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی عدہؔ کے پوتے تھے۔


اُن کی نمدار شاخوں سے بوندیں ٹپکیں گی؛ اَور اُن کی جڑوں کو کثرت سے پانی ملے گا۔ ”اُن کا بادشاہ اَگاگؔ سے بھی عظیم تر ہوگا؛ اَور اُن کی سلطنت عروج پایٔے گی۔


یعقوب کی نَسل میں سے ایک شہزادہ برپا ہوگا جو شہر کے باقی بچے لوگوں کو تباہ کر ڈالے گا۔“


کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے جہاز آئیں گے؛ اَور وہ اشُور اَور عِبرؔ دونوں پر قبضہ کر لیں گے، لیکن وہ بھی تباہ ہو جایٔیں گے۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’جَب اِسرائیلی مِصر سے نکل کر آئے تو اُن کا راستہ روک کر عمالیقیوں نے اُن کے ساتھ جو کچھ کیا اُس کے لیٔے میں اُنہیں سزا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات