Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اِدُوم مغلُوب ہوگا؛ اَور اُس کا دُشمن، سِعِیؔر بھی مغلُوب ہوگا، لیکن اِسرائیل تقویّت پاتا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس کے دُشمن ادوؔم اور شعِیر دونوں اُس کے قبضہ میں ہوں گے اور اِسرائیلؔ دِلاوری کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 अदोम उसके क़ब्ज़े में आएगा, उसका दुश्मन सईर उस की मिलकियत बनेगा जबकि इसराईल की ताक़त बढ़ती जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 ادوم اُس کے قبضے میں آئے گا، اُس کا دشمن سعیر اُس کی ملکیت بنے گا جبکہ اسرائیل کی طاقت بڑھتی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:18
15 حوالہ جات  

تاکہ وہ اِدُوم کے بچے ہُوئے لوگوں کو، اَور اُن سَب غَیریہُودی قوموں کو اَپنے قبضے میں کر لے جو میری ہیں، یہ اُن ہی یَاہوِہ کا اعلان ہے جو یہ سَب کام کرنے والے ہیں۔


اَور اُس نے سارے اِدُوم میں فَوجی چوکیاں قائِم کیں اَور تمام اِدُومی داویؔد کے مطیع ہو گئے اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جہاں کہیں وہ گیا فتح بخشی۔


قومیں تمہاری خدمت کریں اَور سارے قبیلے تمہارے سامنے جھُکیں۔ تُم اَپنے بھائیوں کے آقا ٹھہرو، اَور تمہاری ماں کے بیٹے تمہارے سامنے جھُکیں۔ جو تُم پر لعنت بھیجیں وہ تُم پر لعنتی ہُوں اَورجو تُمہیں مُبارکباد دیں وہ برکت پائیں۔“


یہ کون ہے جو اِدُوم اَور بُضراؔہ سے آ رہاہے، جِس نے قِرمزی چوغہ پہن رکھتا ہے؟ یہ کون ہے جِس کی پوشاک درخشاں ہے، اَور قُوّت و عظمت کے ساتھ بڑھتا چلا آ رہاہے؟ ”یہ میں ہی ہُوں، صادق القول، اَور نَجات دینے پر قادر ہُوں۔“


میری تلوار آسمانوں میں پی پی کر مست ہو چُکی ہے؛ دیکھو وہ اِدُوم پر، جِس قوم کو مَیں نے مُکمّل طور پر برباد کر دیا ہے، اُس کی عدالت کے لیٔے اُتر رہی ہے۔


اَے خُدا، آپ نے ہمیں ردّ کر دیا اَور ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں؛ آپ خفا ہو چُکے ہیں۔ اَب ہمیں بحال کریں!


تَب یعقوب نے اَپنے آگے اِدُوم کے مُلک میں جو سِعِیؔر کی سرزمین میں ہے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس قاصِد روانہ کئے۔


تُم تلوار کے بَل پر جیتے رہوگے اَور اَپنے بھایٔی کی خدمت کروگے۔ لیکن جَب تُم میں برداشت کی طاقت نہ رہے گی، تو تُم اُس کا جُوا اَپنی گردن پر سے اُتار پھینکوگے۔“


لیکن اِدُومیوں نے جَواب دیا: ”تُم یہاں سے ہوکر جانے نہ پاؤگے اَور اگر تُم نے کوشش کی تو ہم نکل کر تلوار سے تُم پر حملہ کریں گے۔“


یعقوب کی نَسل میں سے ایک شہزادہ برپا ہوگا جو شہر کے باقی بچے لوگوں کو تباہ کر ڈالے گا۔“


اُس دِن مَیں داویؔد کے گِرے ہُوئے خیمہ کو کھڑا کروں گا۔ اَور اُس کی تمام ٹُوٹی دیواروں کی مرمّت کروں گا، اَور اُس کے کھنڈروں کو پھر سے پہلے جَیسا تعمیر کروں گا۔


دیکھو، اَب مَیں تُمہیں مُختلف قوموں کے درمیان چھوٹا بناؤں گا؛ تُم پُوری طرح سے ذلیل ہوگے۔


تَب یَاہوِہ نے اِدُومی ہددؔ کو جو اِدُوم کے شاہی خاندان سے تھا، شُلومونؔ کا مُخالف بنا کر کھڑا کر دیا۔


کیونکہ گزرے زمانہ میں جَب داویؔد اِدُوم کے ساتھ جنگ کر رہے تھے اَور فَوج کے سپہ سالار یُوآبؔ اِس جنگ میں شَہید ہویٔے اِسرائیلی فَوجیوں کو دفن کرنے گیا تھا تو اُس نے مُلک اِدُوم کے تمام آدمیوں کو قتل کر ڈالا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات