Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تَب بلقؔ کا غُصّہ بِلعاؔم پر بھڑکا۔ اُس نے اَپنے ہاتھ پر ہاتھ مارا اَور اُس سے کہا، ”مَیں نے تُجھے اَپنے دُشمنوں پر لعنت کرنے کے لیٔے بُلایا لیکن تینوں بار تُونے اُنہیں برکت پر برکت دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تب بلق کو بلعاؔم پر بڑا طَیش آیا اور وہ اپنے ہاتھ پِیٹنے لگا۔ پِھر اُس نے بلعاؔم سے کہا مَیں نے تُجھے بُلایا کہ تُو میرے دُشمنوں پر لَعنت کرے لیکن تُو نے تِینوں بار اُن کو برکت ہی برکت دی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यह सुनकर बलक़ आपे से बाहर हुआ। उसने ताली बजाकर अपनी हिक़ारत का इज़हार किया और कहा, “मैंने तुझे इसलिए बुलाया था कि तू मेरे दुश्मनों पर लानत भेजे। अब तूने उन्हें तीनों बार बरकत ही दी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یہ سن کر بلق آپے سے باہر ہوا۔ اُس نے تالی بجا کر اپنی حقارت کا اظہار کیا اور کہا، ”مَیں نے تجھے اِس لئے بُلایا تھا کہ تُو میرے دشمنوں پر لعنت بھیجے۔ اب تُو نے اُنہیں تینوں بار برکت ہی دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:10
15 حوالہ جات  

”چنانچہ آدمؔ زاد، نبُوّت کر، اَور تالی بجا۔ تلوار کو دو بار چلنے دے، بَلکہ تین بار۔ وہ تلوار تو خُونریزی کے لیٔے ہے۔ بہت ہی بڑی خُونریزی کے لیٔے وہ تلوار ہے، جو ہر طرف سے اُن پر آ پڑےگی۔


بلقؔ نے بِلعاؔم سے کہا، ”تُونے میرے ساتھ یہ کیا کیا؟ مَیں نے تُجھے اَپنے دُشمنوں پر لعنت کرنے کے لیٔے بُلایا لیکن تُونے اُنہیں برکت دینے کے سِوا کچھ نہ کیا!“


” ’تُونے جو ناجائز منافع کمایا اَور اَپنے اَندر خُون بہایا اُس کے لیٔے میں قہر میں یقیناً تالی بجاؤں گا۔


میں بھی تالی بجاؤں گا، اَور میرا قہر ٹھنڈا ہو جائے گا۔ مَیں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔“


لوگ تالیاں بجا کر اُس کا مذاق اُڑاتے ہیں اَور اُسے اُس کی جگہ سے دُور کھدیڑ دیتی ہے۔


کیونکہ وہ کھانا اَور پانی لے کر اِسرائیلیوں سے مِلنے نہ آئے بَلکہ اُن پر لعنت کرنے کے لیٔے اُنہُوں نے بِلعاؔم کو اُجرت پر رکھ لیا۔ لیکن ہمارے خُدا نے اُس لعنت کو برکت میں بدل دیا۔


کیونکہ مَیں تُمہیں نہایت فیّاضی سے صِلہ دُوں گا اَورجو کچھ آپ مُجھ سے کہیں گے میں وُہی کروں گا۔ لہٰذا تُم آؤ اَور میری خاطِر اُن لوگوں پر لعنت کرنا۔‘ “


’جو قوم مِصر سے نکل آئی ہے اُس کے لوگوں سے مُلک کی سطح چھُپ گئی ہے۔ لہٰذا تُم آکر میری خاطِر اُن پر لعنت کرنا۔ تَب شاید میں اُن سے جنگ کرکے اُنہیں نکال سکوں۔‘ “


لہٰذا تُم آکر اُن لوگوں پر لعنت کرنا کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ قوی ہیں۔ تَب شاید میں اُنہیں شِکست دے کر مُلک سے باہر نکال سکوں، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ جنہیں آپ برکت دیتے ہیں اُنہیں برکت ملتی ہے اَور جِن پر آپ لعنت کرتے ہیں وہ ملعُون ہوتے ہیں۔“


وہ شیر کی طرح تاک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں، بَلکہ شیرنی کی طرح۔ اَب اُنہیں کون چھیڑے؟ ”جو تُمہیں برکت دیں وہ برکت پائیں اَورجو تُجھ پر لعنت کریں وہ ملعُون ہُوں!“


اَب تُو اِسی وقت رخصت ہو اَور اَپنے گھر چلا جا! مَیں نے کہاتھا کہ مَیں تُجھے فیّاضی سے صِلہ دُوں گا لیکن یَاہوِہ نے تُجھے اِس صِلہ سے محروم رکھا ہے۔“


تُم زندگی بھر اُن کے ساتھ دوستی کا عہد مت کرنا۔


یہ واقعہ تین مرتبہ پیش آیا اَور وہ چیزیں پھر سے آسمان کی طرف اُٹھا لی گئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات