Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 23:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 میں اُن پر لعنت کیسے کروں، جِن پر خُدا نے لعنت نہیں کی؟ میں اُنہیں کیسے دھمکی دُوں، جنہیں یَاہوِہ نے دھمکی نہیں دی؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 مَیں اُس پر لَعنت کَیسے کرُوں جِس پر خُدا نے لَعنت نہیں کی؟ مَیں اُسے کَیسے پِھٹکاروں جِسے خُداوند نے نہیں پِھٹکارا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मैं किस तरह उन पर लानत भेजूँ जिन पर अल्लाह ने लानत नहीं भेजी? मैं किस तरह उन्हें बददुआ दूँ जिन्हें रब ने बददुआ नहीं दी?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مَیں کس طرح اُن پر لعنت بھیجوں جن پر اللہ نے لعنت نہیں بھیجی؟ مَیں کس طرح اُنہیں بددعا دوں جنہیں رب نے بددعا نہیں دی؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 23:8
8 حوالہ جات  

یعقوب کے خِلاف کویٔی سحر نہیں چلتا، اَور نہ اِسرائیل کے خِلاف فالگیری ہو سکتی ہے۔ بَلکہ یعقوب اَور اِسرائیل کے حق میں اَب یہ کہا جائے گا، ’دیکھو خُدا نے کیسے عجِیب کام کئے ہیں۔‘


جو جھوٹے نبیوں کی نِشانیوں کو باطِل کرتے ہے اَور غیب بینوں کو احمق بنا دیتے ہے، جو حِکمت والوں کے علم کو ردّ کر دیتے ہے اَور اُسے فُضول باتوں میں بدل دیتے ہیں،


مُجھے تو برکت دینے کا حُکم مِلا ہے؛ وہ برکت دے چُکے ہیں اَور مَیں اُسے ردّ نہیں کر سَکتا۔


لیکن خُدا نے بِلعاؔم سے کہا، ”تُو اُن کے ساتھ مت جا اَور نہ ہی اُن لوگوں پر لعنت کر کیونکہ وہ مُبارک ہیں۔“


لہٰذا تُم آکر اُن لوگوں پر لعنت کرنا کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ قوی ہیں۔ تَب شاید میں اُنہیں شِکست دے کر مُلک سے باہر نکال سکوں، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ جنہیں آپ برکت دیتے ہیں اُنہیں برکت ملتی ہے اَور جِن پر آپ لعنت کرتے ہیں وہ ملعُون ہوتے ہیں۔“


تَب بِلعاؔم نے اَپنا پیغام بَیان کیا: ”بلقؔ نے مُجھے ارام سے، یعنی شاہِ مُوآب نے، مُجھے مشرقی پہاڑوں سے بُلوایا۔ اَور فرمایا، ’آ جاؤ اَور میری طرف سے یعقوب پر لعنت بھیجو؛ آ جاؤ اَور اِسرائیل کو دھمکاؤ۔‘


جِس طرح چڑیا اِدھر سے اُدھر اُڑتی پھرتی ہے یا ابابیل محوپرواز رہتی ہے، اُسی طرح ناواجَب لعنت کو بھی ٹھکانہ نہیں ملتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات