Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 23:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب بِلعاؔم نے بلقؔ سے کہا، ”تُم اَپنی سوختنی نذر کے پاس کھڑے رہو جَب تک میں جاتا ہُوں۔ شاید یَاہوِہ مُجھ سے مُلاقات کرنے آئیں۔ وہ جو کچھ مُجھ پر ظاہر کریں گے میں تُمہیں بتاؤں گا۔“ پھر وہ ایک برہنہ ٹیلے پر جا چڑھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 پِھر بلعاؔم نے بلق سے کہا تُو اپنی سوختنی قُربانی کے پاس کھڑا رہ اور مَیں جاتا ہُوں۔ مُمکِن ہے کہ خُداوند مُجھ سے مُلاقات کرنے کو آئے۔ سو جو کُچھ وہ مُجھ پر ظاہِر کرے گا مَیں تُجھے بتاؤُں گا اور وہ ایک برہنہ پہاڑی پر چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर बिलाम ने बलक़ से कहा, “यहाँ अपनी क़ुरबानी के पास खड़े रहें। मैं कुछ फ़ासले पर जाता हूँ, शायद रब मुझसे मिलने आए। जो कुछ वह मुझ पर ज़ाहिर करे मैं आपको बता दूँगा।” यह कहकर वह एक ऊँचे मक़ाम पर चला गया जो हरियाली से बिलकुल महरूम था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر بلعام نے بلق سے کہا، ”یہاں اپنی قربانی کے پاس کھڑے رہیں۔ مَیں کچھ فاصلے پر جاتا ہوں، شاید رب مجھ سے ملنے آئے۔ جو کچھ وہ مجھ پر ظاہر کرے مَیں آپ کو بتا دوں گا۔“ یہ کہہ کر وہ ایک اونچے مقام پر چلا گیا جو ہریالی سے بالکل محروم تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 23:3
16 حوالہ جات  

بِلعاؔم نے بلقؔ سے کہا، ”تُم یہاں اَپنی سوختنی نذر کے پاس ٹھہرے رہو جَب تک کہ میں وہاں یَاہوِہ سے مِل لُوں۔“


جَب بِلعاؔم نے دیکھا کہ یَاہوِہ کی رضا یہی ہے کہ وہ اِسرائیل کو برکت دے تو اُس نے فالگیری دیکھنے کی پرانی عادت چھوڑکر اَپنا مُنہ بیابان کی طرف موڑا۔


یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع سے مَوشہ کو بُلایا۔ اَور اُن سے فرمایا،


اَبراہامؔ نے نگاہ اُٹھائی اَور آپ نے وہاں ایک مینڈھا دیکھا جِس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہویٔے تھے۔ اَبراہامؔ نے جا کر اُس مینڈھے کو پکڑا اَور اُسے اَپنے بیٹے کی بجائے سوختنی نذر کی قُربانی کے طور پر چڑھایا۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”اَپنے اِکلوتے بیٹے اِصحاقؔ کو جِس سے تُم مَحَبّت کرتے ہو ساتھ لے کر موریاہؔ کے علاقہ میں جاؤ اَور وہاں کے ایک پہاڑ پرجو میں تُمہیں بتاؤں گا اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے طور پر نذر کرو۔“


تَب نوحؔا نے یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنایا اَور سَب پاک چرندوں اَور پرندوں میں سے چند کو لے کر اُس مذبح پر سوختنی نذر کی قُربانیاں چڑھائیں۔


پھر مَوشہ کے سسُر یتروؔ نے خُدا کے لیٔے سوختنی نذر اَور ذبیحے چڑھائے اَور اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کے سَب بُزرگ مَوشہ کے سسُر کے ساتھ خُدا کے حُضُور کھانا کھانے آئے۔


پھر، اِبلیس اُنہیں ایک بہت اُونچے پہاڑ پر لے گیا اَور دُنیا کی تمام سلطنتیں اَور اُن کی شان و شوکت حُضُور کو دِکھائی اَور کہا،


بلقؔ نے بِلعاؔم کے کہنے کے مُطابق کیا اَور اُن دونوں نے ہر مذبح پر ایک ایک بَیل اَور ایک ایک مینڈھا قُربان کیا۔


وہاں خُدا بِلعاؔم سے مِلے اَور بِلعاؔم نے کہا، ”مَیں نے سات مذبحے بنائے ہیں اَور ہر مذبح پر ایک ایک بَیل اَور ایک ایک مینڈھا چڑھایا ہے۔“


اُس نے جَواب دیا، ”کیا میں وہ بات نہ کہُوں جو یَاہوِہ نے میرے مُنہ میں ڈالی ہے؟“


بِلعاؔم نے بلقؔ کو جَواب دیا، ”کیا مَیں نے تُمہیں نہیں بتایا کہ میں وُہی کروں گا جو یَاہوِہ فرمائیں گے؟“


لیکن مَیں نے بِلعاؔم کی ایک نہ سُنی اِس لیٔے وہ مجبُور ہو گیا کہ تُمہیں برکت دے۔ یُوں مَیں نے تُمہیں بلقؔ کے ہاتھ سے چھُڑا لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات