Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 23:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تَب بلقؔ نے بِلعاؔم سے کہا، ”اَب میرے ساتھ دُوسری جگہ چلو جہاں سے تُم اُن کو دیکھ سکوگے۔ تُم اُن سَب کو تو نہیں لیکن اُن چھاؤنی کے بیرونی حِصّہ کو دیکھ پاؤگے اَور وہاں سے تُم اُن پر میری خاطِر لعنت کرنا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 پِھر بلق نے اُس سے کہا اب میرے ساتھ دُوسری جگہ چل جہاں سے تُو اُن کو دیکھ بھی سکے گا۔ وہ سب کے سب تو تُجھے نہیں دِکھائی دیں گے پر جو دُور دُور پڑے ہیں اُن کو دیکھ لے گا۔ پِھر تُو وہاں سے میری خاطِر اُن پر لَعنت کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 फिर बलक़ ने उससे कहा, “आएँ, हम एक और जगह जाएँ जहाँ से आप इसराईली क़ौम को देख सकेंगे, गो उनकी ख़ैमागाह का सिर्फ़ किनारा ही नज़र आएगा। आप सबको नहीं देख सकेंगे। वहीं से उन पर मेरे लिए लानत भेजें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 پھر بلق نے اُس سے کہا، ”آئیں، ہم ایک اَور جگہ جائیں جہاں سے آپ اسرائیلی قوم کو دیکھ سکیں گے، گو اُن کی خیمہ گاہ کا صرف کنارہ ہی نظر آئے گا۔ آپ سب کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ وہیں سے اُن پر میرے لئے لعنت بھیجیں۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 23:13
10 حوالہ جات  

لعنت کرنا اُسے بہت پسند تھا، کاش کہ وہ خُود لعنت کا شِکار ہو؛ برکت دینے میں وہ کویٔی خُوشی محسُوس نہ کرتا تھا۔ کاش کہ وہ خُود بھی برکت سے دُور رہے۔


میرے لوگو، یاد کرو، کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا، اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔ شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو، تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“


تَب مَرد خُدا آیا اَور اُس نے شاہِ اِسرائیل سے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’چونکہ ارامی سوچتے ہیں کہ یَاہوِہ صِرف پہاڑوں کا معبُود ہے، مگر میدانوں کا معبُود نہیں ہے، اِس لیٔے میں اِس لشکرِ جبّار کو تمہارے ہاتھ میں کر دُوں گا، تَب تُم اَور تمہارے لوگ جان جایٔیں گے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


اِسی دَوران شاہِ ارام کے افسران نے اُس سے کہا، ”اُن کا معبُود پہاڑوں کا معبُود ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہم سے زِیادہ طاقتور ثابت ہویٔے ہیں لیکن اگر ہم اُن سے میدان میں جنگ کریں، تو ہم اُن پر ضروُر غالب ہوں گے۔


جَب مُوآب کا بادشاہ بلقؔ بِن صِفُورؔ اِسرائیل پر چڑھائی کی تیّاریاں کرنے لگا تو اُس نے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو بُلا بھیجا تاکہ وہ تُم پر لعنت کرے۔


دُوسرے دِن صُبح کو بلقؔ بِلعاؔم کو باموت بَعل کو عبادت کے مقام پر لے گیا اَور وہاں اُوپر سے اُس نے اِسرائیلی چھاؤنی کے بیرونی حِصّہ کو دُور دُور تک دیکھا۔


اُس نے جَواب دیا، ”کیا میں وہ بات نہ کہُوں جو یَاہوِہ نے میرے مُنہ میں ڈالی ہے؟“


چنانچہ وہ اُسے پِسگہؔ کی چوٹی پر ضوفیمؔ کے میدان میں لے گیا اَور وہاں اُس نے سات مذبحے بنائے اَور ہر مذبح پر ایک ایک بَیل اَور ایک ایک مینڈھا چڑھایا۔


لہٰذا تُم آکر اُن لوگوں پر لعنت کرنا کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ قوی ہیں۔ تَب شاید میں اُنہیں شِکست دے کر مُلک سے باہر نکال سکوں، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ جنہیں آپ برکت دیتے ہیں اُنہیں برکت ملتی ہے اَور جِن پر آپ لعنت کرتے ہیں وہ ملعُون ہوتے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات