Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 22:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 چنانچہ مُوآبی اَور مِدیانی بُزرگ اَپنے ساتھ فال کھولنے کی اُجرت لے کر روانہ ہویٔے۔ جَب وہ بِلعاؔم کے پاس پہُنچے تو اُسے بلقؔ کا پیغام دے دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 سو موآؔب کے بزُرگ اور مِدیان کے بزُرگ فال کھولنے کا اِنعام ساتھ لے کر روانہ ہُوئے اور بلعام کے پاس پُہنچے اور بلق کا پَیغام اُسے دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 यह पैग़ाम लेकर मोआब और मिदियान के बुज़ुर्ग रवाना हुए। उनके पास इनाम के पैसे थे। बिलाम के पास पहुँचकर उन्होंने उसे बलक़ का पैग़ाम सुनाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 یہ پیغام لے کر موآب اور مِدیان کے بزرگ روانہ ہوئے۔ اُن کے پاس انعام کے پیسے تھے۔ بلعام کے پاس پہنچ کر اُنہوں نے اُسے بلق کا پیغام سنایا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 22:7
15 حوالہ جات  

اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں، اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں، اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔ پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں، ”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟ ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“


اِن پر افسوس! کیونکہ یہ لوگ قائِنؔ کی راہ پر چلتے ہیں اَور اُنہُوں نے مالی فائدہ کی خاطِر بِلعاؔم کی سِی غلطی کی ہے اَور قورحؔ کی طرح مُخالفت کرکے ہلاک ہُوئے۔


یہ لوگ سیدھی راہ چھوڑکر گمراہ ہو گیٔے ہیں اَور بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم کی راہ چل پڑے ہیں جِس نے ناراستی کی کمائی کو عزیز جانا۔


اَیسے لوگوں کا مُنہ بند کرنا ضروُری ہے کیونکہ یہ لوگ ناجائز نفع کی خاطِر غلط باتیں سِکھا کرجو اُنہیں نہیں سِکھانا چاہئے، گھر کے گھر تباہ کر دیتے ہیں۔


کیونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوؔند المسیح کی نہیں بَلکہ اَپنے پیٹ کی خدمت کرتے ہیں اَور چِکنی چُپڑی باتوں اَور خُوشامد سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔


تُم نے مُٹّھی بھر جَو اَور روٹی کے ٹُکڑوں کی خاطِر مُجھے میرے اَپنے لوگوں میں ناپاک ٹھہرایا۔ میرے لوگوں سے جھُوٹ بول کرجو جھُوٹ سُنتے ہیں، تُم نے اُن لوگوں کو مار ڈالا جنہیں مَرنا نہ تھا اَور اُنہیں بچایا جنہیں جینا نہ تھا۔


وہ بھُوکے کُتّے ہیں؛ جو کبھی سیر نہیں ہوتے۔ وہ نادان چرواہے ہیں؛ وہ سَب اَپنی اَپنی راہ کو پھر گیٔے، اَور ہر ایک اَپنا ہی نفع ڈھونڈتا ہے۔


جَب بِلعاؔم نے دیکھا کہ یَاہوِہ کی رضا یہی ہے کہ وہ اِسرائیل کو برکت دے تو اُس نے فالگیری دیکھنے کی پرانی عادت چھوڑکر اَپنا مُنہ بیابان کی طرف موڑا۔


یعقوب کے خِلاف کویٔی سحر نہیں چلتا، اَور نہ اِسرائیل کے خِلاف فالگیری ہو سکتی ہے۔ بَلکہ یعقوب اَور اِسرائیل کے حق میں اَب یہ کہا جائے گا، ’دیکھو خُدا نے کیسے عجِیب کام کئے ہیں۔‘


بِلعاؔم نے اُن سے کہا، ”تُم رات یہیں گُزارو اَور یَاہوِہ مُجھے جو جَواب دیں گے اُسے مَیں تمہارے پاس لے آؤں گا۔“ چنانچہ مُوآب کے حاکم بِلعاؔم کے ہاں ٹھہر گیٔے۔


اَور لڑائی میں مارے گیٔے لوگوں کے علاوہ اِسرائیلیوں نے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو بھی جو نجومی تھا، تلوار سے قتل کیا۔


شاہِ بابیل راستہ کے اُس مقام پر رُکے گا جہاں سے یہ دو راہیں نکلتی ہُوں، یعنی دونوں راہوں کے اتصال پر تاکہ شگون نکالے۔ وہ تیروں سے قُرعہ ڈال کر اَپنے بُتوں سے مشورہ کرےگا اَور جگر کا مُعائنہ کرےگا۔


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات