Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 22:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 تَب یَاہوِہ نے بِلعاؔم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے یَاہوِہ کے فرشتہ کو ہاتھ میں ننگی تلوار لیٔے ہویٔے راہ میں کھڑا دیکھا۔ چنانچہ وہ جھُک کر مُنہ کے بَل گرا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 تب خُداوند نے بلعاؔم کی آنکھیں کھولِیں اور اُس نے خُداوند کے فرِشتہ کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لِئے ہُوئے راستہ روکے کھڑا ہے۔ سو اُس نے اپنا سر جُھکا لِیا اور اَوندھا ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 फिर रब ने बिलाम की आँखें खोलीं और उसने रब के फ़रिश्ते को देखा जो अब तक हाथ में तलवार थामे हुए रास्ते में खड़ा था। बिलाम ने मुँह के बल गिरकर सिजदा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 پھر رب نے بلعام کی آنکھیں کھولیں اور اُس نے رب کے فرشتے کو دیکھا جو اب تک ہاتھ میں تلوار تھامے ہوئے راستے میں کھڑا تھا۔ بلعام نے منہ کے بل گر کر سجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 22:31
14 حوالہ جات  

تَب خُدا نے ہاگارؔ کی آنکھیں کھولیں اَور ہاگارؔ نے پانی کا ایک کنواں دیکھا۔ چنانچہ وہ گئیں اَور مشک بھر کر لے آئیں اَور لڑکے کو پانی پِلایا۔


تاکہ تو اُن کی آنکھیں کھولے اَور اُنہیں تاریکی سے رَوشنی میں لے آئے، اَور شیطان کے اِختیار سے نکال کر خُدا کی طرف پھیر دے، تاکہ وہ مُجھ پر ایمان لائیں اَور گُناہوں کی مُعافی پائیں اَور خُدا کے برگُزیدہ لوگوں میں شریک ہوکر مِیراث حاصل کریں۔‘


تَب اُن کی آنکھیں کھُل گئیں اَور اُنہُوں نے حُضُور کو پہچان لیا، اَور یِسوعؔ اُن کی نظروں سے غائب ہو گیٔے۔


لیکن وہ حُضُور کو پہچان نہ پایٔے کیونکہ اُن کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہُوا تھا۔


جَب یِسوعؔ نے فرمایا، ”میں وُہی ہُوں،“ تو سَب گھبرا کر پیچھے ہٹے اَور زمین پر گِر پڑے۔


اَے یَاہوِہ! آپ اُنہیں خوف دِلائیں؛ اَور قومیں جان لیں کہ وہ محض بشر ہی ہیں۔


اَور داویؔد نے اُوپر نگاہ کی تو دیکھا کہ یَاہوِہ کا فرشتہ آسمان اَور زمین کے درمیان کھڑا ہے اَور ایک شمشیرِ برہنہ اُس کے ہاتھ میں ہے جو یروشلیمؔ کی طرف بڑھی ہُوئی ہے۔ تَب داویؔد اَور بُزرگ ٹاٹ اوڑھے ہُوئے مُنہ کے بَل سَجدہ میں گِرے۔


بَلکہ یہ اُسی کی نبُوّت ہے جو خُدا کا کلام سُنتا ہے، اَور خُداتعالیٰ کا عِرفان رکھتا ہے، جو سَجدہ میں گرا ہُوا اَپنی بینا آنکھوں سے قادرمُطلق کی رُویا دیکھتا ہے۔


بَلکہ یہ اُسی کی الہامی تقریر ہے جو خُدا کا کلام سُنتا ہے، جو سَجدہ میں گرا ہُوا اَپنی بینا آنکھوں سے قادرمُطلق کی رُویا دیکھتا ہے۔


مَوشہ نے فوراً زمین تک جھُک کر سَجدہ کیا


گدھی نے بِلعاؔم سے کہا، ”کیا میں تیری وُہی گدھی نہیں ہُوں جِس پر تُو آج تک سوار ہوتا آیا ہے؟ کیا مَیں نے تیرے ساتھ پہلے کبھی اَیسا کیا ہے؟“ اُس نے کہا، ”نہیں۔“


اَور جَب یہوشُعؔ یریحوؔ کے نزدیک تھے تو اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں اُٹھائیں اَور دیکھا کہ ایک آدمی اَپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لیٔے اُن کے مقابل کھڑا ہے۔ یہوشُعؔ نے اُس کے قریب جا کر پُوچھا، ”تُم ہماری طرف ہو، یا ہمارے دُشمنوں کی طرف؟“


اُس نے جَواب دیا، ”نہیں بَلکہ مَیں اِس وقت یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے آیا ہُوں۔“ تَب یہوشُعؔ نے زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا اَور اُس سے پُوچھا، ”میرے آقا کا اَپنے خادِم کے لیٔے کیا پیغام ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات