Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 22:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 جَب اُس گدھی نے یَاہوِہ کے فرشتہ کو اَپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لیٔے راستہ روکے کھڑا دیکھا تو وہ راستہ سے ہٹ کر کھیت میں چلی گئی۔ تَب بِلعاؔم نے اُسے مارا تاکہ اُسے راستہ پر واپس لے آئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور اُس گدھی نے خُداوند کے فرِشتہ کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لِئے ہُوئے راستہ روکے کھڑا ہے۔ تب گدھی راستہ چھوڑ کر ایک طرف ہو گئی اور کھیت میں چلی گئی۔ سو بلعاؔم نے گدھی کو مارا تاکہ اُسے راستہ پر لے آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 जब गधी ने देखा कि रब का फ़रिश्ता अपने हाथ में तलवार थामे हुए रास्ते में खड़ा है तो वह रास्ते से हटकर खेत में चलने लगी। बिलाम उसे मारते मारते रास्ते पर वापस ले आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 جب گدھی نے دیکھا کہ رب کا فرشتہ اپنے ہاتھ میں تلوار تھامے ہوئے راستے میں کھڑا ہے تو وہ راستے سے ہٹ کر کھیت میں چلنے لگی۔ بلعام اُسے مارتے مارتے راستے پر واپس لے آیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 22:23
11 حوالہ جات  

اِن پر افسوس! کیونکہ یہ لوگ قائِنؔ کی راہ پر چلتے ہیں اَور اُنہُوں نے مالی فائدہ کی خاطِر بِلعاؔم کی سِی غلطی کی ہے اَور قورحؔ کی طرح مُخالفت کرکے ہلاک ہُوئے۔


لیکن اُس کی بے زبان گدھی نے اُس کی خطا پر اُسے ملامت کی اَور اِنسان کی طرح کلام کرکے اُسے اُس نبی کی دیوانگی سے باز رکھا۔


میرے ساتھیوں نے رَوشنی تو دیکھی، آواز تو سُنایٔی دے رہی تھی لیکن مُجھ سے کیا کہہ رہی سمجھ کچھ نہیں آ رہاتھا۔


صِرف مُجھ، دانی ایل کو ہی یہ رُویا دِکھائی دے رہاتھا؛ میرے ساتھیوں نے اُسے نہ دیکھا لیکن وہ اِس قدر خوفزدہ ہو گئے کہ بھاگ کر چھُپ گیٔے۔


آسمان میں اُڑنے والا لق لق بھی اَپنے مُقرّرہ موسموں کو جانتا ہے، اَور فاختہ، ابابیل اَور سارس بھی اَپنے لَوٹ آنے کے وقت کے پابند ہوتے ہیں؛ لیکن میری قوم، یَاہوِہ کے تقاضوں کو نہیں جانتی۔


اَور داویؔد نے اُوپر نگاہ کی تو دیکھا کہ یَاہوِہ کا فرشتہ آسمان اَور زمین کے درمیان کھڑا ہے اَور ایک شمشیرِ برہنہ اُس کے ہاتھ میں ہے جو یروشلیمؔ کی طرف بڑھی ہُوئی ہے۔ تَب داویؔد اَور بُزرگ ٹاٹ اوڑھے ہُوئے مُنہ کے بَل سَجدہ میں گِرے۔


تَب الِیشعؔ نے دعا کی، ”اَے یَاہوِہ! میرے خادِم کی آنکھیں کھول دیجئے تاکہ وہ دیکھ سکے۔“ تَب یَاہوِہ نے اُس نوجوان خادِم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے دیکھا کہ الِیشعؔ کے اِردگرد کی پہاڑیاں آتِشی گھوڑوں اَور رتھوں سے بھری پڑی ہیں۔


لیکن جَب وہ گیا تو خُدا کا قہر بھڑک اُٹھا اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُس کی مزاحمت کرنے کے لیٔے راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔ بِلعاؔم اَپنی گدھی پر سوار تھا اَور اُس کے دو خادِم اُس کے ہمراہ تھے۔


تَب یَاہوِہ کا فرشتہ دو تاکستانوں کے درمیان ایک تنگ پگڈنڈی پر جا کر کھڑا ہو گیا جِس کے دونوں طرف دیواریں تھیں۔


اَور جَب یہوشُعؔ یریحوؔ کے نزدیک تھے تو اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں اُٹھائیں اَور دیکھا کہ ایک آدمی اَپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لیٔے اُن کے مقابل کھڑا ہے۔ یہوشُعؔ نے اُس کے قریب جا کر پُوچھا، ”تُم ہماری طرف ہو، یا ہمارے دُشمنوں کی طرف؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات