Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 وہ خُدا اَور مَوشہ کے خِلاف بکنے لگے اَور کہا، ”تُم ہمیں مِصر سے نکال کر بیابان میں مرنے کے لیٔے کیوں لے آئے؟ یہاں نہ تو روٹی ہے نہ پانی! اَور ہم اِس نکمّی خُوراک سے بھی عاجز آ چُکے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور لوگ خُدا کی اور مُوسیٰ کی شِکایت کر کے کہنے لگے کہ تُم کیوں ہم کو مِصرؔ سے بیابان میں مَرنے کے لِئے لے آئے؟ یہاں تو نہ روٹی ہے نہ پانی اور ہمارا جی اِس نِکمّی خُوراک سے کراہِیّت کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 वह रब और मूसा के ख़िलाफ़ बातें करने लगे, “आप हमें मिसर से निकालकर रेगिस्तान में मरने के लिए क्यों ले आए हैं? यहाँ न रोटी दस्तयाब है न पानी। हमें इस घटिया क़िस्म की ख़ुराक से घिन आती है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 وہ رب اور موسیٰ کے خلاف باتیں کرنے لگے، ”آپ ہمیں مصر سے نکال کر ریگستان میں مرنے کے لئے کیوں لے آئے ہیں؟ یہاں نہ روٹی دست یاب ہے نہ پانی۔ ہمیں اِس گھٹیا قسم کی خوراک سے گھن آتی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:5
19 حوالہ جات  

اُنہُوں نے یہ کہتے ہُوئے خُدا کے خِلاف بدگوئی کی؛ کیا خُدا، ”بیابان میں دسترخوان بچھانے پر قادر ہے؟


دُوسرے دِن بنی اِسرائیل کی ساری جماعت یہ کہہ کر مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف بُڑبُڑانے لگی، ”تُم نے یَاہوِہ کے لوگوں کو مار ڈالا ہے۔“


بنی اِسرائیل نے مَوشہ سے کہا، ”ہم مَر جایٔیں گے۔ ہم کہیں کے نہ رہے۔ ہم سَب کہیں کے نہ رہے۔


اَور مَوشہ سے کہنے لگے، ”کیا مِصر میں قبریں نہ تھیں، جو تُم ہمیں مرنے کے لیٔے بیابان میں لے آئے ہو؟ تُم نے ہمارے ساتھ یہ کیا کیا کہ ہمیں مِصر سے نکال لائے؟


جو آدمی سیر ہو چُکاہے، اُسے شہد بھی اَچھّا نہیں لگتا، لیکن بھُوکے اِنسان کے لیٔے کڑوی شَے بھی میٹھی ہوتی ہے۔


خُدا تنہا اِنسان کا گھر بساتے ہیں، اَور قَیدیوں کی نغموں سے قیادت کرتے ہیں؛ لیکن باغی خشک زمین میں رہتے ہیں۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُس روٹی کا نام منّا رکھا۔ یہ دھنیے کے بیج کی طرح سفید اَور اُس کا مزہ شہد سے بنی ہُوئی بوندی جَیسا تھا۔


جَب بنی اِسرائیل نے اُس چیز کو دیکھا تو وہ ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”یہ کیا ہے؟“ کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا چیز ہے۔ مَوشہ نے اُن سے کہا، ”یہ وہ روٹی ہے جو یَاہوِہ نے کھانے کے لیٔے تُمہیں دی ہے۔


لہٰذا اُنہُوں نے مَوشہ کے خِلاف بُڑبُڑانا شروع کر دیا اَور کہنے لگے، ”ہم کیا پیئیں؟“


ہم خُداوؔند المسیح کی آزمائش نہ کریں جَیسے اُن میں سے بعض نے کی اَور سانپوں نے اُنہیں ہلاک کر ڈالا۔


” ’لیکن اُن کی اَولاد نے میرے خِلاف سرکشی کی: اُنہُوں نے میرے آئین کی پیروی نہ کی اَور میری شَریعت ماننے کی کوشش نہ کی، ”حالانکہ جو شخص اُنہیں مانتا ہے وہ اُن کی وجہ سے زندہ رہے گا،“ اَور اُنہُوں نے میری سَبتوں کی بےحُرمتی کی اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا اَور بیابان میں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا۔


بَلکہ پُورے ایک ماہ تک اُسے کھاتے رہوگے یہاں تک کہ وہ تمہارے نتھنوں سے نکلنے لگے گا اَور تُمہیں اُس سے گھن آنے لگے گی کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کو جو تمہارے درمیان ہے ترک کر دیا اَور اُن کے سامنے یہ کہہ کر آہ و زاری کی، ”ہم مِصر سے کیوں نکل آئے؟“ ‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات