Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 پھر وہ باشانؔ کے راستہ سے آگے بڑھے اَور باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ اَپنے سارے لشکر کے ساتھ نکل کر ادرعیؔ کے مقام پر اُن سے جنگ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 اور وہ گُھوم کر بسن کے راستہ سے آگے کو بڑھے اور بسن کا بادشاہ عوج اپنے سارے لشکر کو لے کر نِکلا تاکہ ادرؔعی میں اُن سے جنگ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 इसके बाद वह मुड़कर बसन की तरफ़ बढ़े। तब बसन का बादशाह ओज अपनी तमाम फ़ौज लेकर उनसे लड़ने के लिए शहर इदरई आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 اِس کے بعد وہ مُڑ کر بسن کی طرف بڑھے۔ تب بسن کا بادشاہ عوج اپنی تمام فوج لے کر اُن سے لڑنے کے لئے شہر اِدرعی آیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:33
20 حوالہ جات  

یعنی عستاراتؔ اَور ادرعیؔ کے حاکم عوگؔ کا باشانؔ والا سارا علاقہ جو رفائیمؔ کی آخِری نَسل میں سے بچ نِکلا تھا۔ مَوشہ نے اُنہیں شِکست دے کر اُن کے مُلک پر قبضہ کر لیا تھا۔


جَب تُم اِس مقام پر پہُنچے، تو حِشبونؔ کا بادشاہ سیحونؔ اَور باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہم سے جنگ کرنے کو نکلے، لیکن ہم نے اُنہیں شِکست دی۔


اِس وقت مَوشہ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو جو عستاراتؔ میں حُکمراں تھا، ادرعیؔ کے مقام پر شِکست دے چُکے تھے۔


اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو، اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“


تُم طاقتور مَردوں کا گوشت کھاؤگے اَور زمین کے اُمرا کا خُون پیوگے گویا وہ سَب کے سَب باشانؔ کے فربہ جانور یعنی مینڈھے، برّے، بکرے اَور بَیل ہیں۔


اَور باشانؔ کے بلُوط سے اُنہُوں نے تیرے چپّو بنائے؛ اَور کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے لکڑی حاصل کرکے اُس میں ہاتھی دانت جڑ کر اُنہُوں نے تیرے لیٔے چھتری بنائی۔


زمین خشک ہوکر مُرجھائی جاتی ہے، لبانونؔ شرمندہ اَور کمہلا گیا ہے؛ شارونؔ عراباہؔ یعنی بیابان کی طرح ہے، اَور باشانؔ اَور کرمِلؔ کے پتّے جھڑ رہیں ہیں۔


باشانؔ کے پہاڑ، معبُودوں کے نہایت دلکش پہاڑ ہیں؛ اَور باشانؔ کے پہاڑ بہت اُونچے بھی ہیں۔


بہت سے سانڈوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ باشانؔ کے علاقہ کے زورآور سانڈ مُجھے چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے ہیں۔


سارے باشانؔ سمیت محنایمؔ سے لے کر باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی تمام سلطنت اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے یائیرؔ کے ساٹھ قصبے۔


اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی سلطنت جو رفائیمؔ کی بقیّہ نَسل سے تھا اَور عستاراتؔ اَور ادرعیؔ میں حُکومت کرتا تھا۔


اَورجو کچھ اُنہُوں نے یردنؔ کے مشرق میں امُوریوں کے دو بادشاہوں کے ساتھ کیا یعنی حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کے ساتھ جو عستاراتؔ میں حُکومت کرتا تھا۔


ریوڑ اَور گلّے کے دہی اَور دُودھ سے اَور برّوں اَور بکریوں کی چربی سے، اَور باشانؔ کے بہترین مینڈھوں سے اَور گندُم کے بہترین آٹے سے کی۔ اَور تُم نے لال رنگ والا بہترین انگوری شِیرہ پیا۔


اُنہُوں نے اُس کے اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ اَور یردنؔ کے مشرق کے دو امُوری بادشاہوں کے مُلکوں پر قبضہ کر لیا تھا۔


تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔


خُداوؔند فرماتے ہیں: ”میں اُنہیں باشانؔ سے لے آؤں گا؛ بَلکہ میں اُنہیں سمُندر کی تہہ سے بھی نکال لاؤں گا،


یعنی امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ اَور کنعانؔ کے تمام بادشاہ۔


اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


لیکن حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ نے ہمیں جانے نہ دیا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُس کا مِزاج کڑا اَور اُس کا دِل سخت کر دیا تھا تاکہ اُسے تمہارے ہاتھ میں کر دے جَیسا کہ اُس نے آج بھی کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات