Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 حِشبونؔ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کا شہر تھا جِس نے مُوآب کے پہلے بادشاہ سے لڑ کر ارنُونؔ تک اُس کا سارا مُلک اُس سے چھین لیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 حسبون امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کا شہر تھا۔ اِس نے موآب کے اگلے بادشاہ سے لڑ کر اُس کے سارے مُلک کو اَرنوؔن تک اُس سے چِھین لِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 हसबोन अमोरी बादशाह सीहोन का दारुल-हुकूमत था। उसने मोआब के पिछले बादशाह से लड़कर उससे यह इलाक़ा दरियाए-अरनोन तक छीन लिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 حسبون اموری بادشاہ سیحون کا دار الحکومت تھا۔ اُس نے موآب کے پچھلے بادشاہ سے لڑ کر اُس سے یہ علاقہ دریائے ارنون تک چھین لیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:26
13 حوالہ جات  

اِسرائیل نے حِشبونؔ اَور اُس کے اِردگرد کی بستیوں سمیت امُوریوں کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُن میں بس گیٔے۔


اِس لیٔے شعرا کہتے ہیں: ”حِشبونؔ کو آؤ، ہم اِس کو مضبُوطی سے تعمیر کریں گے۔ سیحونؔ کا شہر مضبُوط بُنیادوں پر قائِم ہے۔


جَب اِسرائیلی تین سَو سال سے حِشبونؔ، عروعؔر، گِردونواح کے قصبوں اَور ارنُونؔ کے کنارے کے سَب شہروں پر قابض تھے تو اِتنے عرصہ تک تُم نے اُنہیں آزاد کیوں نہیں کروایا؟


تمہاری گردن ہاتھی دانت کے بُرج کی مانند ہے۔ تمہاری آنکھیں گویا حِشبونؔ شہر کے تالاب ہیں، جو بیت ربّیمؔ کے پھاٹک کے پاس ہے؛ تمہاری ناک لبانونؔ کے بُرج کی مانند ہے، جِس کا رُخ دَمشق شہر کی طرف ہے۔


حِشبونؔ کے سایہ میں، پناہ گیر بے تاب کھڑے ہیں، کیونکہ حِشبونؔ میں سے آگ، اَور سیحونؔ کے درمیان سے ایک شُعلہ نِکلا ہے؛ جو مُوآبیوں کی پیشانیوں کو، اَور فسادیوں کی کھوپڑیوں کو جَلا ڈالے گا۔


اِس وقت مَوشہ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو جو عستاراتؔ میں حُکمراں تھا، ادرعیؔ کے مقام پر شِکست دے چُکے تھے۔


اُن کا علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے لے کر اَور وادی کے بیچ کے شہر سے ہوتا ہُوا میدباؔ کے پاس کا سارا میدان،


حِشبونؔ تک اَور میدان کے سبھی شہر جِن میں دیبونؔ، باموت بَعل، بیت بَعل مِعُون،


یعزیرؔ کا علاقہ، گِلعادؔ کے سَب شہر، ربّہؔ کے نزدیک عروعؔر تک عمُّونیوں کے مُلک کا نِصف حِصّہ؛


حِشبونؔ اَور یعزیرؔ یہ کُل چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔


تمہارا سَر کوہِ کرمِلؔ کی عظمت کی مانند ہے۔ تمہارے سَر کے لمبے بال شاہی دھاگوں میں بنی تصویر ہیں؛ بادشاہ تو تمہاری زُلفوں کی زنجیروں میں جکڑا رہتاہے۔


اَب مُوآب کی اَور تعریف نہ ہوگی؛ حِشبونؔ میں لوگ اُس کی تباہی کے منصُوبے بنائیں گے، ’آؤ اِس قوم کا خاتِمہ کر ڈالیں۔‘ تُو بھی مدمینؔ شہر کے باشِندے بالکُل چُپ کر دئیے جائیں گے؛ اَور تلوار تمہارا پیچھا کرےگی۔


مُوآب رُسوا ہُوا کیونکہ وہ چکنا چُور ہو گیا ہے۔ زار زار روؤ اَور ماتم کرو! ارنُونؔ میں بھی مُنادی کرو کہ مُوآب نِیست و نابود ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات