Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اِسرائیل نے حِشبونؔ اَور اُس کے اِردگرد کی بستیوں سمیت امُوریوں کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُن میں بس گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 سو بنی اِسرائیل نے یہاں کے سب شہروں کو لے لِیا اور امورِیوں کے سب شہروں میں یعنی حسبون اور اُس کے آس پاس کے قصبوں میں بنی اِسرائیل بس گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 इसराईली तमाम अमोरी शहरों पर क़ब्ज़ा करके उनमें रहने लगे। उनमें हसबोन और उसके इर्दगिर्द की आबादियाँ शामिल थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اسرائیلی تمام اموری شہروں پر قبضہ کر کے اُن میں رہنے لگے۔ اُن میں حسبون اور اُس کے ارد گرد کی آبادیاں شامل تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:25
17 حوالہ جات  

اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا، اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔


” ’بہرحال، میں سدُومؔ اَور اُس کی بیٹیوں اَور سامریہؔ اَور اُس کی بیٹیوں اَور اُن کے ساتھ تیرے اسیروں اَور دولت کو واپس لاؤں گا۔


” ’اَب تیری بہن سدُومؔ کا گُناہ یہ تھا: وہ اَور اُس کی بیٹیاں مغروُر، مست اَور بے فکر تھیں، اُنہُوں نے غریبوں اَور مُحتاجوں کی دستگیری نہ کی۔


تیری بڑی بہن سامریہؔ تھی جو اَپنی بیٹیوں کے ساتھ تیرے شمال میں رہتی تھی اَور تیری چُھوٹی بہن جو اَپنی بیٹیوں کے ساتھ جُنوب میں رہتی تھی، سدُومؔ تھی۔


حِشبونؔ کے سایہ میں، پناہ گیر بے تاب کھڑے ہیں، کیونکہ حِشبونؔ میں سے آگ، اَور سیحونؔ کے درمیان سے ایک شُعلہ نِکلا ہے؛ جو مُوآبیوں کی پیشانیوں کو، اَور فسادیوں کی کھوپڑیوں کو جَلا ڈالے گا۔


”حِشبونؔ کی چِلّاہٹ سُن کر لوگ الیعالہؔ اَور یاہضؔ تک، اَور ضُعَرؔ سے حُورونایمؔ اَور عگلت شیلشیاہؔ تک بھی، اُن کے روتے ہُوئے بھاگنے کی صدائیں سُنائی دے رہی ہیں کیونکہ نِمریمؔ کے چشمے تک خشک ہو گئے ہیں۔


اَب مُوآب کی اَور تعریف نہ ہوگی؛ حِشبونؔ میں لوگ اُس کی تباہی کے منصُوبے بنائیں گے، ’آؤ اِس قوم کا خاتِمہ کر ڈالیں۔‘ تُو بھی مدمینؔ شہر کے باشِندے بالکُل چُپ کر دئیے جائیں گے؛ اَور تلوار تمہارا پیچھا کرےگی۔


حِشبونؔ اَور الیعالہؔ رو رہے ہیں، اُن کی پُکار یاہضؔ تک سُنایٔی دیتی ہے۔ اِس لیٔے مُوآب کے مُسلّح سپاہی بھی زار زار رو رہے ہیں، اُن کے دِلوں کی دھڑکن بندہو رہی ہے۔


تمہاری گردن ہاتھی دانت کے بُرج کی مانند ہے۔ تمہاری آنکھیں گویا حِشبونؔ شہر کے تالاب ہیں، جو بیت ربّیمؔ کے پھاٹک کے پاس ہے؛ تمہاری ناک لبانونؔ کے بُرج کی مانند ہے، جِس کا رُخ دَمشق شہر کی طرف ہے۔


سِعِیؔر میں حَوریؔ قوم کے لوگ بسے ہویٔے تھے لیکن بنی عیسَوؔ نے اُنہیں اُس مُلک سے نکال دیا تھا اَور اُنہیں نِیست و نابود کرکے خُود اُن کی جگہ بس گیٔے تھے جَیسا کہ بنی اِسرائیل نے اُس مُلک کے ساتھ کیا تھا جو یَاہوِہ نے اُنہیں مِیراث میں دی تھی۔)


اِس طرح بنی اِسرائیل امُوریوں کے مُلک میں بس گیٔے۔


حِشبونؔ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کا شہر تھا جِس نے مُوآب کے پہلے بادشاہ سے لڑ کر ارنُونؔ تک اُس کا سارا مُلک اُس سے چھین لیا تھا۔


جَب اِسرائیلی تین سَو سال سے حِشبونؔ، عروعؔر، گِردونواح کے قصبوں اَور ارنُونؔ کے کنارے کے سَب شہروں پر قابض تھے تو اِتنے عرصہ تک تُم نے اُنہیں آزاد کیوں نہیں کروایا؟


”عطاروتؔ دیبونؔ یعزیرؔ، نِمرہؔ، حِشبونؔ، الیعالہؔ سیبامؔ، نبوؔ اَور بعُونؔ،


” ’مَیں تُمہیں امُوریوں کے مُلک میں لے آیا جو یردنؔ کے مشرق میں رہتے تھے۔ وہ تُم سے لڑے لیکن مَیں نے تُمہیں فتح بخشی۔ مَیں نے اُنہیں تمہارے سامنے نِیست و نابود کر دیا اَور تُم اُن کے مُلک پر قابض ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات