Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 20:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 چونکہ اِدُوم نے بنی اِسرائیل کو اَپنی سلطنت کی حُدوُد میں سے ہوکر جانے کی اِجازت نہ دی، اِس لیٔے اِسرائیلی لوگ پیچھے مُڑ کر دُوسرے راستہ سے چلے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 یوں ادوؔم نے اِسرائیلؔ کو اپنی حدُود سے گُذرنے کا راستہ دینے سے اِنکار کِیا اِس لِئے اِسرائیلؔ اُس کی طرف سے مُڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 चूँकि अदोम ने उन्हें गुज़रने की इजाज़त न दी इसलिए इसराईली मुड़कर दूसरे रास्ते से चले गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 چونکہ ادوم نے اُنہیں گزرنے کی اجازت نہ دی اِس لئے اسرائیلی مُڑ کر دوسرے راستے سے چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 20:21
10 حوالہ جات  

”اُس کے بعد وہ بیابان میں سے ہوتے ہُوئے اِدُوم اَور مُوآب کے مُلکوں کے باہر ہی سے چکّر کاٹ کر مُوآب کے مُلک کے مشرق کی طرف سے گزرتے ہُوئے ارنُونؔ کے اُس پار چھاؤنی میں رہے۔ وہ مُوآب کی سرزمین میں داخل نہ ہُوئے کیونکہ ارنُونؔ اُس کی سرحد ہے۔


ٹھیک اُسی طرح جَیسے سِعِیؔر میں رہنے والے بنی عیسَوؔ نے اَور عاؔر میں رہنے والے مُوآبیوں نے ہمارے ساتھ کیا تھا۔ جَب تک کہ ہم یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک میں نہ پہُنچ جایٔیں جسے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دے رہے ہیں۔“


اگر تمہارا معبُود کموشؔ تُمہیں کچھ دے تو کیا تُم اُسے نہ لوگے؟ اِسی طرح جو کُچھ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دیں تو کیا ہم اُن پر قابض نہ ہوں؟


تُم کسی اِدُومی آدمی کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھنا کیونکہ وہ تمہارا بھایٔی ہی ہے۔ کسی مِصری کو بھی حقیر نہ جاننا کیونکہ تُم اُن کے مُلک میں ایک پردیسی کی مانند رہتے تھے۔


”ہمیں اَپنے مُلک سے گزر جانے دو۔ ہم صِرف شاہراہ سے ہوکر چلے جایٔیں گے اَور داہنے یا بائیں نہ مُڑیں گے۔


لیکن سیحونؔ نے اِسرائیل کو اَپنے مُلک میں سے ہوکر جانے نہ دیا بَلکہ اَپنے تمام فَوج کو جمع کرکے اِسرائیل کے مُقابلہ کے لیٔے بیابان میں نکل آئے اَور جَب وہ یاہضؔ کو پہُنچے تو اِسرائیل سے لڑے۔


تَب اِسرائیلیوں نے اِدُوم کے بادشاہ کے پاس قاصِد روانہ کئے اَور یہ کہلا بھیجا، ’ہمیں اَپنے مُلک میں سے ہوکر جانے کی اِجازت دے۔‘ لیکن اِدُوم کے بادشاہ نے اُن کی نہ مانی۔ اُنہُوں نے مُوآب کے بادشاہ کے پاس بھی یہی پیغام بھیجا اَور اُس نے بھی اِنکار کیا۔ اِس لیٔے اِسرائیلی قادِسؔ میں رہ گیٔے۔


پھر اُنہُوں نے کوہِ ہُورؔ سے کُوچ کرکے بحرِقُلزمؔ کی راہ لی تاکہ مُلک اِدُوم کے باہر گھُوم کر جایٔیں لیکن وہ لوگ راستہ میں عاجز آ گئے۔


”چنانچہ اَب دیکھیں، عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگ جِن پر آپ نے بنی اِسرائیل کو جَب وہ مِصر سے نکل کر باہر آ رہے تھے، تَب اُنہیں حملہ کرنے سے روک دیا تھا بَلکہ اُنہیں آپ نے دُوسری طرف موڑ دیا تھا اَور وہ ہلاک ہونے سے بچ گیٔے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات