Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 20:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 لیکن جَب ہم نے یَاہوِہ سے فریاد کی تو اُنہُوں نے ہماری سُنی اَور ایک فرشتہ بھیج کر ہمیں مِصر سے نکال لے آئے۔ ”اَب ہم یہاں قادِسؔ شہر میں ہیں جو تمہاری سلطنت کی سرحد پر واقع ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور جب ہم نے خُداوند سے فریاد کی تو اُس نے ہماری سُنی اور ایک فرِشتہ کو بھیج کر ہم کو مِصرؔ سے نِکال لے آیا ہے اور اب ہم قادِس شہر میں ہیں جو تیری سرحد کے آخِر میں واقِع ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लेकिन जब हमने चिल्लाकर रब से मिन्नत की तो उसने हमारी सुनी और फ़रिश्ता भेजकर हमें मिसर से निकाल लाया। अब हम यहाँ क़ादिस शहर में हैं जो आपकी सरहद पर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لیکن جب ہم نے چلّا کر رب سے منت کی تو اُس نے ہماری سنی اور فرشتہ بھیج کر ہمیں مصر سے نکال لایا۔ اب ہم یہاں قادس شہر میں ہیں جو آپ کی سرحد پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 20:16
14 حوالہ جات  

تَب خُدا کا وہ فرشتہ جو اِسرائیلی فَوج کے آگے آگے چلتا تھا سامنے سے ہٹ کر اُن کے پیچھے چلا گیا اَور بادل کا سُتون بھی سامنے سے ہٹ کر اُن کے پیچھے چلا گیا


اَور مَیں اَپنے فرشتہ کو تمہارے آگے آگے بھیجوں گا اَور مَیں کنعانیوں، امُوریوں، حِتّیوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کو نکال دُوں گا۔


”سُنو، میں ایک فرشتہ تمہارے آگے بھیج رہا ہُوں تاکہ راستہ میں تمہارا نگہبان ہو اَور تُمہیں اُس جگہ پہُنچا دے جسے مَیں نے تیّار کیا ہے۔


اَور جَب فَرعوہؔ نزدیک پہُنچا تو بنی اِسرائیل نے آنکھ اُٹھاکر دیکھا کہ مِصری اُن کا پیچھا کرتے کرتے آ پہُنچے ہیں۔ تَب وہ خوفزدہ ہوکر یَاہوِہ سے فریاد کرنے لگے۔


علاوہ اَزیں مَیں نے بنی اِسرائیل کا کراہنا سُنا ہے جنہیں مِصری اَپنا غُلام بناتے جا رہے ہیں اَور اَب مَیں نے اَپنے عہد کو یاد کیا ہے۔


ہمارے آباؤاَجداد مِصر میں گیٔے اَور ہم کیٔی سال وہاں رہے۔ مِصریوں نے ہمارے اَور ہمارے آباؤاَجداد کے ساتھ بُرا سلُوک کیا،


”بادشاہ ہمیں اَپنے مُلک میں سے ہوکر جانے دیں۔ ہم مُڑ کر کھیتوں یا تاکستانوں میں نہیں گھُسیں گے اَور نہ ہی کنوؤں کا پانی پیئیں گے۔ اَور جَب تک تمہارے مُلک سے گزر نہ جایٔیں سیدھے شاہراہ پر ہی چلتے رہیں گے۔“


قادِسؔ سے کُوچ کرکے وہ مُلک اِدُوم کی سرحد پر کوہِ ہُورؔ پر خیمہ زن ہویٔے۔


اَور یہُوداہؔ کے قبیلہ کا حِصّہ اُن کے برادریوں کے مُطابق اِدُوم کی سرحد تک اَور صینؔ کے بیابان تک پھیلا ہُواہے جو اِنتہائی جُنوب میں واقع ہے۔


میرے خُدا نے اَپنے فرشتہ کو بھیجا جِس نے شیروں کے مُنہ بند کر دئیے۔ اَور اُنہُوں نے مُجھے کویٔی ضرر نہیں پہُنچایا کیونکہ مَیں اُس کی نگاہ میں بے قُصُور ٹھہرا تھا۔ اَور اَے بادشاہ نہ مَیں نے آپ کے حُضُور میں کبھی کویٔی خطا کی۔“


یا کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا جَیسا کویٔی اَور معبُود بھی ہُواہے، جِس نے اَپنی خاطِر کسی قوم کو کسی دُوسرے مِصر کے درمیان سے نکالنے کے لیٔے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب اَور آزمائشوں، مُہیب کارناموں اَور جنگوں اَور قوی ہاتھ کے ذریعے تمہاری آنکھوں کے سامنے نکال لایا ہو؟


چونکہ اُنہیں تمہارے آباؤاَجداد سے مَحَبّت تھی اَور اُنہُوں نے اُن کے بعد اُن کی نَسل کو مُنتخب کیا اِس لیٔے وہ اَپنی مَوجُودگی میں اَور اَپنی عظیم قُدرت سے تُمہیں مِصر سے نکال لائے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات