Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 19:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کے بعد کاہِنؔ اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کر لے۔ پھر وہ چھاؤنی میں چلے آئے لیکن شام تک وہ ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تب کاہِن اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غُسل کرے۔ اِس کے بعد وہ لشکر گاہ کے اندر آئے۔ پِھر بھی کاہِن شام تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इसके बाद वह अपने कपड़ों को धोकर नहा ले। फिर वह ख़ैमागाह में आ सकता है लेकिन शाम तक नापाक रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس کے بعد وہ اپنے کپڑوں کو دھو کر نہا لے۔ پھر وہ خیمہ گاہ میں آ سکتا ہے لیکن شام تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 19:7
19 حوالہ جات  

اَورجو کویٔی اُن کی لاشوں کو اُٹھائے، وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔


وہ پاک آدمی تیسرے اَور ساتویں دِن اُس ناپاک شخص پر چھڑکے اَور ساتویں دِن وہ اُسے پاک کر دیں، جِس شخص کو پاک کیا جا رہا ہو وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے تو وہ شام کو پاک ہو جائے گا۔


اَورجو شخص اُسے جَلائے وہ بھی اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کر لے اَور وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔


جو کویٔی کسی اَیسی چیز کو چھُوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَور وہ مُقدّس قُربانیوں میں سے کسی چیز کو تَب تک نہ کھائے جَب تک وہ پانی سے غُسل نہ کر لے۔


اَورجو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے اُسے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَورجو کویٔی اُس مَرے ہویٔے جانور کا گوشت کھائے تو، وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھو ڈالے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَورجو کویٔی اُس جانور کی لاش کو اُٹھائے وہ بھی اَپنے کپڑے دھو ڈالے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


کیونکہ اعلیٰ کاہِن جِن جانوروں کا خُون پاک ترین مقام میں گُناہ کے کفّارہ کے واسطے لے جاتا ہے اُن کے جِسم خیمہ کی حُدوُد سے باہر جَلا دئیے جاتے ہیں۔


”اَور اِس کے علاوہ، اگر کویٔی شخص اُس وقت بند کئے ہویٔے گھر میں داخل ہو، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


جو شخص اِس بچھیا کی راکھ کو بٹورے وہ بھی اَپنے کپڑے دھوئے۔ وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔ یہ بنی اِسرائیل کے لیٔے اَور اُن کے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے بھی دائمی فرمان ہوگا۔


یہ اُن کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہو۔ ”جو کویٔی طہارت کا پانی لے کر چھڑکے وہ بھی اَپنے کپڑے دھوئے اَورجو کویٔی طہارت کے پانی کو چھُوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


” ’اِن سبھی جانداروں کی وجہ سے تُم ناپاک ہو جاؤگے؛ اَورجو کویٔی اُن کی لاش کو چھُوئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَور چار پاؤں کے بَل چلنے والے تمام جانوروں میں سے جتنے اَپنے پنجوں کے بَل چلتے ہیں، وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہیں اَورجو کویٔی اُن کی لاشوں کو چھُوئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَورجو کویٔی اُن کی لاشیں اُٹھائے وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔ کیونکہ یہ جانور تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔


وہ جاندار جو زمین پر رینگ کر چلتے ہیں، یہ سَب تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ جو کویٔی اُن مَرے ہویٔے جانداروں کو چھُوتا ہے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اِن میں سے اگر کسی چیز پر اُن کا مَرا ہُوا جِسم گِر پڑے تو وہ چیز ناپاک ہو جایٔےگی، چاہے وہ لکڑی کا برتن، کپڑا، کھال یا ٹاٹ کی بنی ہو، اَور کسی بھی کام میں اِستعمال کی جاتی ہو۔ لہٰذا اُسے پانی میں ڈال دو اَور شام تک وہ ناپاک رہے گی اَور اُس کے بعد وہ چیز پاک ٹھہرے گی۔


” ’اگر کویٔی جانور جِس کے کھانے کی تُمہیں اِجازت ہے، مَر جائے تو جو کویٔی اُس کی لاش کو چھُوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


ناپاک شخص جِس شَے کو بھی چھُوتا ہے وہ شَے ناپاک ہو جاتی ہے اَور وہ چھُونے والا بھی شام تک ناپاک رہے گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات