Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 19:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ناپاک شخص جِس شَے کو بھی چھُوتا ہے وہ شَے ناپاک ہو جاتی ہے اَور وہ چھُونے والا بھی شام تک ناپاک رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور جِس کِسی چِیز کو وہ ناپاک آدمی چُھوئے وہ چِیز ناپاک ٹھہرے گی اور جو کوئی اُس چِیز کو چُھو لے وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 और नापाक शख़्स जो भी चीज़ छुए वह नापाक हो जाती है। न सिर्फ़ यह बल्कि जो बाद में यह नापाक चीज़ छुए वह भी शाम तक नापाक रहेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اور ناپاک شخص جو بھی چیز چھوئے وہ ناپاک ہو جاتی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ جو بعد میں یہ ناپاک چیز چھوئے وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 19:22
21 حوالہ جات  

تَب حگّیؔ نے پُوچھا، ”اگر کویٔی مُردہ کو چھُونے سے ناپاک ہو گیا ہو اَور اُن چیزوں میں سے کسی کو چھُوئے تو کیا وہ چیز ناپاک ہو جائے گی؟“ کاہِنوں نے جَواب میں کہا، ”ضروُر ناپاک ہو جائے گی۔“


” ’اَورجو گوشت کسی ناپاک چیز سے چھُو جائے، تو اُسے ہرگز نہ کھایا جائے۔ بَلکہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے اَور قُربانی کا دُوسرا گوشت، جو رسماً پاک ہے اُسے کھا سَکتا ہے۔


اَورجو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے اُسے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


” ’یا اگر کویٔی اِنسان کسی اَیسی چیز کو چھُولے جو رسمی طور پر ناپاک سَمجھی جاتی ہو، خواہ وہ ناپاک جنگلی جانور، چَوپائے یا رینگنے والے ناپاک جاندار کی لاش ہو، اَور اگر وہ اُس سے بے خبر ہو کہ وہ ناپاک ہو گیا ہے، لیکن اِس کے بعد اُسے احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔


یا اگر وہ اِنسانی ناپاکی کی کسی اَیسی چیز کو نادانستہ چھُولے جو اُسے ناپاک کر دے لیکن اِس کے بعد اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔


اگر کویٔی اِنسان کسی ناپاک چیز کو چھُولے، چاہے وہ اِنسان کی ناپاکی ہو یا کویٔی ناپاک جانور کی یا کویٔی نجِس مکرُوہ شَے ہو، اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو وہ اِنسان بھی لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔‘ “


یا اگر وہ کسی رینگنے والے ناپاک جاندار کو چھُونے کی وجہ سے ناپاک ہو جایٔے، یا کسی اَیسے شخص کو چھُوئے جِس کے چھُونے سے وہ ناپاک ہو سَکتا ہو، خواہ اُس کی ناپاکی کسی بھی قِسم کی ہو۔


جو کویٔی کسی اَیسی چیز کو چھُوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَور وہ مُقدّس قُربانیوں میں سے کسی چیز کو تَب تک نہ کھائے جَب تک وہ پانی سے غُسل نہ کر لے۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا،


اَورجو کویٔی اُس چیز پر بیٹھے جِس پر جریان کا مریض بیٹھا تھا، تو وہ ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


” ’اَورجو کویٔی جریان کے مریض کو چھُوئے وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


” ’اَور اگر جریان کا مریض کسی دُوسرے شخص پرجو پاک ہو تھُوک دے، تو وہ پاک شخص ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اگر کویٔی شخص اُن چیزوں میں سے کسی چیز کو چھُوئے گا، جِس پر جریان کا مریض بیٹھا ہو، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَورجو کویٔی اُن چیزوں کو اُٹھاتا ہے وہ ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


” ’اَور جریان کا مریض اَپنے ہاتھ دھوئے بغیر جِس کسی کو چھُوئے، تو وہ شخص ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


لہٰذا جو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے، وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے۔ اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَورجو کویٔی اُس چیز کو چھُولے جِس پر وہ بیٹھتی ہو، تو وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے۔ اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَور جِس چیز پر وہ بیٹھی ہو خواہ وہ اُس کا بِستر ہو یا کویٔی اَور چیز، اگر کویٔی اُسے چھُوئے گا، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَورجو کویٔی اُن چیزوں کو چھُوئے گا وہ ناپاک ہو جائے گی؛ لہٰذا وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھوکر پانی سے غُسل کرے۔ اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اُس کے بعد کاہِنؔ اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کر لے۔ پھر وہ چھاؤنی میں چلے آئے لیکن شام تک وہ ناپاک رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات