Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 19:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 لیکن اگر کویٔی شخص ناپاک ہو اَور اَپنے آپ کو پاک نہ کر لے تو اُسے جماعت سے کاٹ ڈالا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا ہے۔ طہارت کا پانی اُس پر چھِڑکا نہیں گیا اِس لیٔے وہ ناپاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 لیکن جو کوئی ناپاک ہو اور اپنی صفائی نہ کرے وہ شخص جماعت میں سے کاٹ ڈالا جائے گا کیونکہ اُس نے خُداوند کے مَقدِس کو ناپاک کِیا۔ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر چِھڑکا نہیں گیا اِس لِئے وہ ناپاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन जो नापाक शख़्स अपने आपको पाक नहीं करता उसे जमात में से मिटाना है, क्योंकि उसने रब का मक़दिस नापाक कर दिया है। नापाकी दूर करने का पानी उस पर नहीं छिड़का गया, इसलिए वह नापाक रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن جو ناپاک شخص اپنے آپ کو پاک نہیں کرتا اُسے جماعت میں سے مٹانا ہے، کیونکہ اُس نے رب کا مقدِس ناپاک کر دیا ہے۔ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر نہیں چھڑکا گیا، اِس لئے وہ ناپاک رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 19:20
13 حوالہ جات  

جو بھی ایمان لایٔے اَور پاک غُسل لے وہ نَجات پایٔےگا، لیکن جو ایمان نہ لایٔے وہ مُجرم قرار دیا جائے گا۔


جو شخص کسی لاش کو چھُوتا ہے اَور اَپنے آپ کو پاک نہیں کر پاتا وہ یَاہوِہ کے خیمہ اِجتماع کو ناپاک کرتا ہے۔ وہ شخص اِسرائیل میں سے کاٹ ڈالا جائے۔ چونکہ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر نہیں چھِڑکا گیا اِس لیٔے وہ ناپاک ہے۔ اُس کی ناپاکی قائِم رہے گی۔


اَور اگر کویٔی نامختون مَرد اَپنا ختنہ نہیں کرواتا تو وہ اَپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے گا کیونکہ اُس نے میرا عہد توڑا ہے۔“


جو بُرائی کرتا ہے وہ بُرائی ہی کرتا جائے؛ اَورجو نجِس ہے وہ نجِس ہی ہوتا جائے؛ جو راستباز ہے وہ راستبازی ہی کرتا جائے اَورجو پاک ہے وہ پاک ہی ہوتا چلا جائے۔“


چنانچہ اَے عزیزوں! جَب کہ تُم اِن باتوں کے مُنتظر ہو اِس لیٔے پُوری کوشش کرو کہ خُداوؔند کی حُضُوری میں اَپنے آپ کو بے داغ، بے عیب اَور صُلح کے ساتھ پایٔے جاؤ۔


” ’لیکن جو شخص جان بوجھ کر گُناہ کرے خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی ہو وہ یَاہوِہ کی اہانت کرتا ہے اَور وہ شخص اَپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے۔


” ’اِس طرح تُم بنی اِسرائیل کو اُن کی ناپاکی سے ہمیشہ دُور رکھوگے، تاکہ وہ میری قِیام گاہ کو جو اُن کے درمیان ہے، ناپاک کرنے کی وجہ سے اَپنی ناپاکی میں ہلاک نہ ہوں۔‘ “


لیکن اگر وہ اَپنے کپڑے نہ دھوئے اَور نہ ہی غُسل کرے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔‘ “


جو کویٔی اِس طرح کا عطر بنائے گا اَورجو کویٔی اُسے کاہِنؔ کے علاوہ کسی اَور پر لگائے گا اُس کا اَپنی قوم سے خارج کیاجانا لازمی ہوگا۔‘ “


” ’اگر اَہرونؔ کی نَسل میں سے کسی کو جِلدی کوڑھ کی بیماری ہو یا اُسے کسی جریان کا مرض ہو، تو وہ تَب تک مُقدّس قُربانیوں کو نہ کھائے جَب تک وہ پاک نہ ہو جائے۔ اَور اگر وہ کسی لاش کو چھُوئے یا نطفہ خارج ہونے کا مریض ہو، تَب بھی وہ ناپاک ہوگا،


لیکن جو شخص رسماً پاک ہو اَور سفر میں بھی نہ ہو اگر وہ عیدِفسح نہ منائے تو وہ اَپنی قوم میں سے کاٹ ڈالا جائے کیونکہ اُس نے مُقرّرہ وقت پر یَاہوِہ کی قُربانی پیش نہیں کی۔ اُس آدمی کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات