Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 19:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”یَاہوِہ نے جِس آئین کا حُکم دیا ہے اُس کا تَقاضا یہ ہے: بنی اِسرائیل سے کہہ دو کہ وہ تمہارے پاس لال رنگ کی ایک بے عیب اَور بے داغ بچھیا لائیں جِس پر کبھی جُوا نہ رکھا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کہ شرع کے جِس آئِین کا حُکم خُداوند نے دِیا ہے وہ یہ ہے کہ تُو بنی اِسرائیل سے کہہ کہ وہ تیرے پاس ایک بے داغ اور بے عَیب سُرخ رنگ کی بچھیا لائیں جِس پر کبھی جُؤا نہ رکھّا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “इसराईलियों को बताना कि वह तुम्हारे पास सुर्ख़ रंग की जवान गाय लेकर आएँ। उसमें नुक़्स न हो और उस पर कभी जुआ न रखा गया हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ وہ تمہارے پاس سرخ رنگ کی جوان گائے لے کر آئیں۔ اُس میں نقص نہ ہو اور اُس پر کبھی جوا نہ رکھا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 19:2
21 حوالہ جات  

تَب جو شہر اُس مقتول لاش کے بالکُل قریب ہو، وہاں کے بُزرگ ایک بچھیا لیں جِس سے کبھی کویٔی کام نہ لیا گیا ہو نہ ہل جوتنے میں اَور نہ بیج بونے میں۔


بَلکہ ایک بے عیب اَور بے داغ برّے یعنی المسیح کے بیش قیمتی خُون سے۔


”اَب تُم ایک نئی گاڑی تیّار رکھو اَور اُس کے ساتھ دو گائیں اَیسی لو جِن کے بچھڑے دُودھ پیتے ہُوں اَورجو کبھی جُوتی نہ گئی ہُوں اَور اُنہیں گاڑی کھینچنے کے لیٔے گاڑی میں جوت دو۔ لیکن اُن کے بچھڑوں کو گھر لے جا کر باڑے میں بند کردینا۔


اَور یِسوعؔ المسیح کی طرف سے جو سچّا گواہ اَور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں اوّل اَور دُنیا کے بادشاہوں پر حاکم ہے۔ جو ہم سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور جِس نے اَپنے خُون کے وسیلہ سے ہم کو ہمارے سارے گُناہوں سے مخلصی بخشی۔


”کیونکہ المسیح نے نہ تو کویٔی گُناہ کیا، اَور نہ ہی اُن کے مُنہ سے کویٔی فریب کی بات نکلی۔“


کیونکہ اِن کا تعلّق صِرف کھانے پینے اَور جِسم کی طہارت کی مُختلف رسموں سے ہے۔ یہ جِسمانی ضوابط ہیں جو صِرف اُس وقت تک کے لیٔے ہیں جو صِرف نئے نظام کے آنے تک عَمل میں ہیں۔


ہمیں اَیسے ہی اعلیٰ کاہِن کی ضروُرت تھی جو پاک، بے قُصُور، بے داغ، گُنہگاروں سے الگ اَور آسمانوں سے بھی بُلند تر کیا گیا ہو۔


فرشتہ نے جَواب دیا، ”پاک رُوح آپ پر نازل ہوگا، اَور خُداتعالیٰ کی قُدرت آپ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیٔے وہ قُدُّوس جو پیدا ہونے والے ہیں، خُدا کا بیٹا کہلایٔیں گے۔


”میرے گُناہ جُوئے میں باندھے گیٔے؛ جسے اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ سے کسا ہے۔ وہ میری گردن پر آ پڑے ہیں خُداوؔند نے مُجھے ناتواں کر دیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے اَیسے لوگوں کے حوالہ کیا ہے جِن کا میں مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔“


”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں، وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛ اَور گو وہ اَرغوانی ہیں، وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔


تَب الیعزرؔ کاہِنؔ نے اُن سپاہیوں سے جو جنگ کرنے گیٔے تھے کہا، ”یَاہوِہ کی مَوشہ کو دی ہُوئی آئین کا یہ تَقاضا ہے کہ


پھر کاہِنؔ دیودار کی کچھ لکڑی، زُوفا اَور سُرخ رنگ کا اُون لے کر اُس جلتی ہُوئی بچھیا کے اُوپر ڈال دیں۔


پھر وہ دُوسرے زندہ پرندہ کو دیودار کی لکڑی اَور قِرمزی سُوت اَور زُوفا ساتھ لے کر اُنہیں اَور اُس زندہ پرندہ کو اُس پرندہ کے خُون میں ڈُبو دے جسے بہتے ہویٔے پانی کے اُوپر ذبح کیا گیا تھا۔


اَور بھیڑ یا بکری کا جو بچّہ تُم چُنو لازِم ہے کہ وہ نر ہو ایک سال کا ہو اَور بے عیب ہو۔


یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے کہا:


” ’اگر وہ نذر گلّہ کا جانور ہو تو وہ بے عیب نر ہو اَور لازِم ہے کہ نذر لانے والا اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر سوختنی نذر کے طور پر نذر کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔


” ’اَور اگر اُس کی نذر گلّے کی ہو یعنی بھیڑ یا بکریوں میں سے سوختنی نذر ہو، تو وہ بے عیب نر کی قُربانی دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات