Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 19:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ”جَب کویٔی شخص خیمہ میں مَر جائے تو اُس پر اِس آئین کا اِطلاق ہوگا: جو کویٔی اُس خیمہ میں داخل ہو یا جو کویٔی اُس میں رہتا ہو وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اگر کوئی آدمی کِسی ڈیرے میں مَر جائے تو اُس کے بارے میں شرع یہ ہے کہ جِتنے اُس ڈیرے میں آئیں اور جِتنے اُس ڈیرے میں رہتے ہوں وہ سات دِن تک ناپاک رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अगर कोई डेरे में मर जाए तो जो भी उस वक़्त उसमें मौजूद हो या दाख़िल हो जाए वह सात दिन तक नापाक रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اگر کوئی ڈیرے میں مر جائے تو جو بھی اُس وقت اُس میں موجود ہو یا داخل ہو جائے وہ سات دن تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 19:14
13 حوالہ جات  

اَور نہ ہی وہ کسی اَیسے مقام پر جائے جہاں لاش پائی جایٔے، اَور نہ ہی وہ اَپنے باپ یا ماں کی خاطِر خُود کو ناپاک کرے۔


جو شخص کسی لاش کو چھُوتا ہے اَور اَپنے آپ کو پاک نہیں کر پاتا وہ یَاہوِہ کے خیمہ اِجتماع کو ناپاک کرتا ہے۔ وہ شخص اِسرائیل میں سے کاٹ ڈالا جائے۔ چونکہ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر نہیں چھِڑکا گیا اِس لیٔے وہ ناپاک ہے۔ اُس کی ناپاکی قائِم رہے گی۔


اَور ہر ایک کھُلا برتن جِس پر کویٔی ڈھکنا نہ ہو ناپاک ٹھہرے گا۔


جِلد کی ہر قِسم کی کوڑھ جَیسی بیماری کے لیٔے یہی ضوابط ہیں: خارِش کے لیٔے،


یہ ضوابط اُس مَرد کے لیٔے ہیں جو نطفہ خارج ہونے کا مریض ہے اَور جِس کا نطفہ خارج ہو رہاہے جِس کی باعث وہ ناپاک ہو گیا ہے،


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَہرونؔ کے بیٹوں سے جو کاہِنؔ ہیں، مُخاطِب ہو اَور اُن سے فرما، ’کویٔی کاہِنؔ اَپنے لوگوں میں سے کسی مُردہ کے باعث خُود کو نجِس نہ کرے،


”بنی اِسرائیل کو حُکم دو کہ وہ ہر اُس شخص کو جسے جِلد کی کویٔی متعدّی بیماری ہو یا جریان کا مرض ہو یا جو کسی مُردہ کو چھُونے کے باعث ناپاک ہو چُکاہو، چھاؤنی سے خارج کر دیں۔


” ’اَور یَاہوِہ اَپنی نذارت کی پُوری مُدّت تک وہ کسی لاش کے قریب نہ جائے۔


” ’اگر کویٔی اَچانک اُس کی مَوجُودگی میں مَر جائے جِس سے کہ اُس کے نذر کئے ہویٔے بال ناپاک ہو جایٔیں تو وہ اَپنے پاک ہونے کے دِن یعنی ساتویں دِن اَپنا سَر مُنڈائے۔


لیکن کچھ لوگ اُس روز عیدِفسح نہ منا سکے کیونکہ اُن میں سے کچھ لوگ اَیسے بھی تھے جو کسی لاش کو چھُونے کے سبب سے ناپاک ہو گئے تھے۔ چنانچہ وہ اُسی دِن مَوشہ اَور اَہرونؔ کے پاس آئے


تُم ہر کپڑے کو اَور چمڑے، بکری کے بالوں اَور لکڑی سے بنی ہُوئی ہر شَے کو پاک کر لو۔“


” ’سات ماہ تک بنی اِسرائیل اُنہیں دفن کرتے رہیں گے تاکہ مُلک پاک صَاف ہو سکے۔


اَور جَب وہ پاک ہو جائے تو سات دِن تک اِنتظار کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات