Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 18:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 بَلکہ لیوی ہی خیمہ اِجتماع کی خدمت کریں اَور وُہی اُن کا بارِ گُناہ اُٹھایا کریں۔ یہ آئندہ پُشتوں کے لیٔے دائمی فرمان ہے۔ اَور بنی اِسرائیل کے درمیان اُنہیں کویٔی مِیراث نہ ملے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 بلکہ بنی لاوی خَیمۂِ اِجتماع کی خِدمت کریں اور وُہی اُن کا بارِ گُناہ اُٹھائیں۔ تُمہاری پُشت در پُشت یہ ایک دائِمی آئِین ہو اور بنی اِسرائیل کے درمِیان اُن کو کوئی مِیراث نہ مِلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 सिर्फ़ लावी मुलाक़ात के ख़ैमे में ख़िदमत करें। अगर इसमें कोई ग़लती हो जाए तो वही क़ुसूरवार ठहरेंगे। यह एक दायमी उसूल है। उन्हें इसराईल में मीरास में ज़मीन नहीं मिलेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 صرف لاوی ملاقات کے خیمے میں خدمت کریں۔ اگر اِس میں کوئی غلطی ہو جائے تو وہی قصوروار ٹھہریں گے۔ یہ ایک دائمی اصول ہے۔ اُنہیں اسرائیل میں میراث میں زمین نہیں ملے گی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 18:23
10 حوالہ جات  

وہ خیمہ اِجتماع میں مُلاقات کے خیمہ کی نگہبانی کریں اَورجو فرائض اَہرونؔ اَور ساری جماعت کی طرف سے اُن پر عاید کام ہیں اُنہیں بجا لائیں۔


یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اُن کے مُلک میں تمہاری کویٔی مِیراث نہ ہوگی اَور نہ اُن کے درمیان تمہارا کویٔی حِصّہ ہوگا۔ میں ہی بنی اِسرائیل میں تمہارا حِصّہ اَور تمہاری مِیراث ہُوں۔


یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”پاک مَقدِس کے خِلاف سرزد ہونے والے گُناہوں کا بار تُم پر، تمہارے بیٹوں اَور تمہارے آبائی خاندان پر ہوگا۔ اَور کہانت کے خِلاف سرزد ہونے والے گُناہوں کا بار صِرف تُم پر اَور تمہارے بیٹوں پر ہوگا۔


اَور خیمہ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو عہد کے صندُوق کے سامنے ہوگا اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے چراغوں کو یَاہوِہ کے سامنے شام سے صُبح تک جَلائے رکھیں۔ یہ دستُور بنی اِسرائیل میں پُشت در پُشت دائمی فرمان سمجھ کر قائِم رہے۔


لیویوں کے سبھی نرینہ فرزندوں کی تعداد جو ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے تھے 23,000 تھی۔ وہ بنی اِسرائیل کے ساتھ اِس لیٔے نہیں گنے گیٔے کیونکہ اُنہیں اُن کے ساتھ مِیراث نہ مِلی تھی۔


” ’وہ لیوی اَپنے گُناہ کی سزا پائیں گے جو اُس وقت مُجھ سے دُورہو گیٔے جَب اِسرائیل گُمراہ ہُوا اَور لوگ اَپنے بُتوں کے پیچھے لگ کر مُجھ سے بھٹک گیٔے۔


یہ اُن کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہو۔ ”جو کویٔی طہارت کا پانی لے کر چھڑکے وہ بھی اَپنے کپڑے دھوئے اَورجو کویٔی طہارت کے پانی کو چھُوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


” ’تُم جہاں بھی رہو تمہاری آنے والی پُشتوں پر آئین کے اِن ہی ضوابط کا اِطلاق ہوگا۔


اِس لیٔے لیویوں کا اُن کے بھائیوں کے درمیان کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے۔ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُن سے فرمایا تھا۔)


لیکن لیوی کے قبیلہ کو مَوشہ نے کویٔی مِیراث نہیں دی، یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے وعدہ کے مُطابق آتِشی قُربانیاں ہی اُن کی مِیراث ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات