Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 18:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جَب تُم اَور تمہارے بیٹے عہد کے خیمہ کے آگے خدمت کریں تو اَپنے آبائی قبیلہ سے اَپنے لیوی بھائیوں کو بھی اَپنے ساتھ لے آیا کریں تاکہ وہ تمہارے ساتھ مِل کر تمہاری مدد کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور تُو لاوؔی کے قبِیلہ یعنی اپنے باپ کے قبِیلہ کے لوگوں کو بھی جو تیرے بھائی ہیں اپنے ساتھ لے آیا کر تاکہ وہ تیرے ساتھ ہو کر تیری خِدمت کریں پر شہادت کے خَیمہ کے آگے تُو اور تیرے بیٹے ہی آیا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अपने क़बीले लावी के बाक़ी आदमियों को भी मेरे क़रीब आने दे। वह तेरे साथ मिलकर यों हिस्सा लें कि वह तेरी और तेरे बेटों की ख़िदमत करें जब तुम ख़ैमे के सामने अपनी ज़िम्मादारियाँ निभाओगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اپنے قبیلے لاوی کے باقی آدمیوں کو بھی میرے قریب آنے دے۔ وہ تیرے ساتھ مل کر یوں حصہ لیں کہ وہ تیری اور تیرے بیٹوں کی خدمت کریں جب تم خیمے کے سامنے اپنی ذمہ داریاں نبھاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 18:2
16 حوالہ جات  

وہ پھر حاملہ ہو گئی اَور جَب اُس کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا تَب اُس نے کہا، ”آخِرکار اَب تو میرے خَاوند کو مُجھ سے اُنس ہوگا کیونکہ اُس سے میرے تین بیٹے پیدا ہویٔے۔“ چنانچہ اُس کا نام لیوی رکھا گیا۔


” ’لیکن لیوی کاہِنؔ جو صدُوقؔ کی نَسل سے ہیں اَور جنہوں نے میرے مُقدّس کی اُس وقت خدمت کی جَب بنی اِسرائیل مُجھ سے گُمراہ ہو گئے تھے، وہ میری خدمت کے لیٔے میرے سامنے آیا کریں۔ وہ میرے سامنے کھڑے ہوکر چربی اَور لہُو گذرانیں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اَور وہ اَپنے دستور کے مُطابق اَپنی اَپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے جَیسا کہ مَرد خُدا مَوشہ کے تمام آئین میں مُقرّر کی گئی تھیں۔ اَور کاہِنوں نے اُس خُون کو جو لیویوں نے اُن کے ہاتھ میں دیا تھا چھِڑکا۔


وہ تمہارے ساتھ مِل کر خیمہ اِجتماع کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے جِس میں خیمہ کے سَب کام شامل ہیں۔ اَور جہاں تُم ہو وہاں کویٔی دُوسرا نہ آنے پایٔے۔


مَوشہ نے سارے عصے لے کر عہد کا خیمہ میں یَاہوِہ کے حُضُور رکھ دئیے۔


جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا یہ بنی اِسرائیل کو جتانے کے لیٔے تھا کہ اَہرونؔ کی نَسل کے علاوہ کویٔی غَیر شخص بخُور جَلانے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور نہ جائے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ اُس کا اَنجام بھی قورحؔ اَور اُس کے فریق والوں کی طرح ہو۔


اُس کے بعد لیوی اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کی قیادت میں خیمہ اِجتماع میں اَپنی خدمت بجا لانے کے لیٔے چلے آئے۔ اُنہُوں نے لیویوں کے ساتھ ٹھیک وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


تمام بنی اِسرائیل میں سے مَیں نے لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو بنی اِسرائیل کی جانِب سے اِس لیٔے عطا کیا ہے کہ وہ خیمہ اِجتماع میں بنی اِسرائیل میں خدمت کریں اَور اُن کے لیٔے کفّارہ دیں تاکہ جَب بنی اِسرائیل پاک مَقدِس کے قریب جایٔیں تو اُن پر کویٔی وَبا نازل نہ ہو۔“


”جَب اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے آرائِش کے مُقدّس سازوسامان کو اَور تمام مُقدّس اَشیا کو ڈھانک چکیں اَور جَب چھاؤنی کُوچ کے لیٔے تیّار ہو تَب بنی قُہات اُٹھانے کے لیٔے آئیں۔ لیکن وہ مُقدّس اَشیا کو نہ چھُوئیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔ بنی قُہات وُہی اَشیا اُٹھائیں جو خیمہ اِجتماع میں ہیں۔


پس جَب ساری چیزیں اِسی طرح سے تیّار ہو جاتی تھیں تو کاہِنؔ خیمہ کے پہلے کمرے میں ہر وقت داخل ہوتے رہتے تھے تاکہ اَپنی خدمت کو جاری رکھیں۔


البتّہ لیوی شہادت کے مَسکن کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازل نہ ہو۔ لیوی شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے۔“


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


پھر بھی وہ میرے مُقدّس میں بیت المُقدّس کے دربان ہوکر اُس میں خدمت کر سکتے ہیں۔ وہ لوگوں کے لیٔے سوختنی نذریں اَور ذبیحے ذبح کر سکتے ہیں اَور اُن کے سامنے کھڑے ہوکر اُن کی خدمت کر سکتے ہیں۔


تَب تُم جان لوگے کہ مَیں نے تُمہیں یہ اِنتباہ دی ہے تاکہ میرا عہد لیوی کے ساتھ قائِم رہے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات