Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 18:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 بنی اِسرائیل کی یَاہوِہ کو پیش کی ہُوئی مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے جو کچھ الگ رکھا جائے اُسے میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو تمہارے مُقرّرہ حِصّہ کے طور پر دے دیتا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور تمہارے اَور تمہاری نَسل کے لیٔے نمک کا دائمی عہد ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 جِتنی مُقدّس چِیزیں بنی اِسرائیل اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانیں اُن سبھوں کو مَیں نے تُجھے اور تیرے بیٹے بیٹِیوں کو ہمیشہ کے حق کے طَور پر دِیا۔ یہ خُداوند کے حضُور تیرے اور تیری نسل کے لِئے نمک کا دائِمی عہد ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 मुक़द्दस क़ुरबानियों में से तमाम उठानेवाली क़ुरबानियाँ तेरा और तेरे बेटे-बेटियों का हिस्सा हैं। मैंने उसे हमेशा के लिए तुझे दिया है। यह नमक का दायमी अहद है जो मैंने तेरे और तेरी औलाद के साथ क़ायम किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 مُقدّس قربانیوں میں سے تمام اُٹھانے والی قربانیاں تیرا اور تیرے بیٹے بیٹیوں کا حصہ ہیں۔ مَیں نے اُسے ہمیشہ کے لئے تجھے دیا ہے۔ یہ نمک کا دائمی عہد ہے جو مَیں نے تیرے اور تیری اولاد کے ساتھ قائم کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 18:19
15 حوالہ جات  

کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے اِسرائیل کی سلطنت نمک کے عہد کے ساتھ ہمیشہ کے لیٔے داویؔد اَور اُس کے بیٹوں کو دی ہے؟


”اَور یہ بھی تمہارا ہوگا: جِتنا نذرانہ بنی اِسرائیل ہلانے کی نذروں کی قُربانی کے لیٔے دیں اُسے میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو اُن کا حق دائمی حِصّہ کے طور پر دیتا ہُوں اُن کا اَبدی حق مُقرّر کر دے رہا ہُوں۔ تمہارے خاندان کا ہر شخص جو رسماً پاک ہو اُنہیں کھا سَکتا ہے۔


اَور تُم اَپنی سَب اناج کی نذر والی قُربانیوں میں نمک ڈالنا۔ کیونکہ نمک اُس عہد کی نُمائندگی کرتا ہے جو تمہارے خُدا نے تمہارے ساتھ باندھا ہے۔ اَپنی ساری نذریں نمک کے ساتھ ہی پیش کرنا۔


اَور حِزقیاہؔ نے اُن لوگوں کو جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے حُکم دیا کہ کاہِنوں اَور لیویوں کو اُن کا واجِبُ الادا حِصّہ دیں تاکہ وہ اَپنی خدمات کو یَاہوِہ کے آئین کی تعلیم کے لیٔے وقف کر سکیں۔


اَور وہیں اَپنی سوختنی نذریں اَور ذبیحے، اَپنی دہ یکیاں اَور خصوصی نذرانے، اَپنی مَنّتوں کی چیزیں اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں اَور اَپنے مویشیوں اَور بھیڑ بکریوں کے پہلوٹھوں کو پیش کرنا۔


جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُسی کے مُطابق اُس نے وہ رسد الیعزرؔ کاہِنؔ کو یَاہوِہ کے حِصّہ کے طور پر دیا۔


اُن کے نِصف حِصّہ میں سے تُم یہ خراج لے کر اُسے الیعزرؔ کاہِنؔ کو یَاہوِہ کے نذرانہ کے طور پر دے دینا۔


تَب یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”مَیں نے خُود تُمہیں اُن نذرانوں کی ذمّہ داری دی ہے جو مُجھے پیش کئے جاتے ہیں۔ جتنے پاک نذرانے بنی اِسرائیل میرے حُضُور پیش کرتے ہیں وہ سَب میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں کو تمہارے حق میں دائمی حِصّہ کے طور پر دے رہا ہُوں۔


اَور ہر قُربانی کی ایک ایک روٹی یَاہوِہ کے لیٔے نذرانہ کے طور پر لایٔے؛ اَور یہ اُسی کاہِنؔ کا ہوگا جو سلامتی کی نذر کا خُون مذبح پر چھڑکتا ہے۔


لیکن اَپنی مُقدّس چیزوں اَور اَپنی مَنّت کی چیزوں کو یَاہوِہ کے مُنتخب مقام پر لے جانا۔


اَور گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کی نقدی کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نہیں لائی جاتی تھی۔ یہ رقم کاہِنوں کو دیئے جانے کے لئے مُقرّر کیا گیا تھا۔


تُم اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرنا اَور کاہِنؔ اُن پر نمک چھڑکیں اَور اُنہیں سوختنی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور میں چڑھائیں۔


”اَور تُم اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے کے تخصیصی مینڈھے کے ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر اُن حِصّوں کو یعنی اُس کے سینہ کو جو ہلایا گیا تھا اَور اُس ران کو جو چڑھائی گئی تھی پاک ٹھہرانا۔


وہ اَپنے خُدا کی نہایت ہی مُقدّس غِذا کو اَور پاک روٹی کو بھی کھا سَکتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات