Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 17:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 دُوسرے دِن جَب مَوشہ عہد کے خیمہ میں داخل ہُوا تو دیکھا کہ اَہرونؔ کے عصا میں جو لیویوں کے خاندان کی نُمائندگی کرتا تھا نہ صِرف کونپلیں پھوٹی ہُوئی تھیں بَلکہ پھُول بھی کھِلے ہویٔے تھے اَور بادام بھی لگے ہویٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور دُوسرے دِن جب مُوسیٰ شہادت کے خَیمہ میں گیا تو دیکھا کہ ہارُون کی لاٹھی میں جو لاوؔی کے خاندان کے نام کی تھی کلِیاں پُھوٹی ہُوئی اور شگُوفے کِھلے ہُوئے اور پکّے بادام لگے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अगले दिन जब वह मुलाक़ात के ख़ैमे में दाख़िल हुआ तो उसने देखा कि लावी के क़बीले के सरदार हारून की लाठी से न सिर्फ़ कोंपलें फूट निकली हैं बल्कि फूल और पके हुए बादाम भी लगे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اگلے دن جب وہ ملاقات کے خیمے میں داخل ہوا تو اُس نے دیکھا کہ لاوی کے قبیلے کے سردار ہارون کی لاٹھی سے نہ صرف کونپلیں پھوٹ نکلی ہیں بلکہ پھول اور پکے ہوئے بادام بھی لگے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 17:8
13 حوالہ جات  

تَب میدان کے تمام درخت جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ اُونچے درخت کو گرا دیتا ہُوں اَور پست درخت کو اُونچا کرتا ہُوں۔ میں ہرے درخت کو سُکھا دیتا ہُوں اَور سُوکھنے درخت کو سرسبز کر دیتا ہُوں۔ ” ’میں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے اَور مَیں اُسے کروں گا۔‘ “


اَور جِس شخص کو میں چُنوں گا اُس کے عصا میں سے کونپلیں پھوٹ نکلیں گی اَور مَیں بنی اِسرائیل کے تمہارے خِلاف مُتواتر بُڑبُڑانے سے چھُٹکارا پاؤں گا۔“


اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔


اُس کی خاص شاخوں میں سے ایک شاخ سے آگ نکلی اَور اُس کے پھلوں کو جَلا دیا۔ اَب اُس میں ایک بھی مضبُوط شاخ باقی نہ رہی جِس سے حاکم کا عصا بنایا جا سکے۔‘ یہ نوحہ ہے اَور اِسے نوحہ کے طور پر اِستعمال کیا جائے۔“


یَاہوِہ آپ کی طاقت کا عصا صِیّونؔ سے آگے بڑھائیں گے، ”آپ اَپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کریں گے!“


جِس میں تین شاخیں تھیں۔ جوں ہی اُس میں کلیاں لگیں اَور پھُول آئے اُس میں پکے ہویٔے انگوروں کے گُچّھے لگ گیٔے۔


پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔


لیکن اُسے غضب میں اُکھاڑا گیا اَور وہ زمین پر پھینکی گئی۔ بادِ مشرق نے اُسے سُکھا دیا، اَور اُس کے پھل توڑے گیٔے؛ اُس کی مضبُوط شاخیں مُرجھا گئیں اَور اُنہیں آگ نے بھسم کر دیا۔


جَیسا جنگلی درختوں کے درمیان ایک سیب کا درخت، وَیسا ہی تمام نوجوانوں میں میرا محبُوب ہے۔ میں اُس کے سایہ میں بیٹھ کر لُطف اُٹھاتی ہُوں، اَور اُس کا پھل مُجھے کتنا میٹھا لگتا ہے۔


تَب اُس نے قورحؔ اَور اُس کے تمام پیروکاروں سے کہا: ”کل صُبح کے وقت یَاہوِہ صَاف ظاہر کر دیں گے کہ کون اُن کا ہے اَور کون مُقدّس ہے اَور وہ اُس شخص کو اَپنے قریب آنے دیں گے۔ جسے وہ آپ نے آپ مُنتخب کریں گے اُسے وہ اَپنی قربت بھی بخشیں گے۔


تَب مَوشہ وہ سارے عصے یَاہوِہ کے حُضُور سے نکال کر تمام بنی اِسرائیل کے پاس لے گئے۔ اُنہُوں نے اُنہیں دیکھا اَور ہر آدمی نے اَپنا اَپنا عصا لے لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات