Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 چنانچہ الیعزرؔ کاہِنؔ نے وہ کانسے کے بخُوردان بٹور لئے جنہیں وہ لوگ لے کر آئےتھے جو بعد کو بھسم کر دیئے گیٔے تھے اَور اُس نے اُن بخُوردانوں کو پِٹوا کر اُن کے پترے بنوائے تاکہ اُن سے مذبح کو منڈھا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 تب اِلیعِزرؔ کاہِن نے پِیتل کے اُن بخُور دانوں کو اُٹھا لِیا جِن میں اُنہوں نے جو بھسم کر دِئے گئے تھے بخُور گُذرانا تھا اور مذبح پر منڈھنے کے لِئے اُن کے پتّر بنوائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 चुनाँचे इलियज़र इमाम ने पीतल के यह बख़ूरदान जमा किए जो भस्म किए हुए आदमियों ने रब को पेश किए थे। फिर लोगों ने उन्हें कूटकर उनसे चादरें बनाईं और उन्हें क़ुरबानगाह पर चढ़ा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 چنانچہ اِلی عزر امام نے پیتل کے یہ بخوردان جمع کئے جو بھسم کئے ہوئے آدمیوں نے رب کو پیش کئے تھے۔ پھر لوگوں نے اُنہیں کوٹ کر اُن سے چادریں بنائیں اور اُنہیں قربان گاہ پر چڑھا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:39
5 حوالہ جات  

وہ اُن آدمیوں کے بخُوردان ہیں جنہوں نے اَپنی ہی جان سے دُشمنی کرکے گُناہ کیا تھا۔ اُن بخُوردانوں کو پِیٹ پِیٹ کر پترے بنالو تاکہ وہ مذبح پر منڈھے جایٔیں کیونکہ اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور رکھا گیا تھا۔ اِس لیٔے وہ پاک ہیں۔ وہ بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نِشان ٹھہریں گے۔“


جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا یہ بنی اِسرائیل کو جتانے کے لیٔے تھا کہ اَہرونؔ کی نَسل کے علاوہ کویٔی غَیر شخص بخُور جَلانے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور نہ جائے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ اُس کا اَنجام بھی قورحؔ اَور اُس کے فریق والوں کی طرح ہو۔


اُنہُوں نے اُس کا سامنا کیا اَور کہا، ”اَے بادشاہ عُزّیاہؔ، یَاہوِہ کے حُضُور بخُور جَلانا تمہارے لیٔے اَچھّی بات نہیں ہے۔ یہ صِرف کاہِنوں یعنی اَہرونؔ کے بیٹوں کا کام ہے کیونکہ بخُور جَلانے کے لیٔے اُن کی تقدیس کی گئی ہے۔ تُم پاک مَقدِس سے باہر چلے جاؤ کیونکہ تُم نے بےوفائی کی ہے۔ اَب یَاہوِہ خُدا کی نظر میں تمہاری کویٔی قدر و منزِلت نہیں رہی۔“


اِنہُوں نے اَپنے خاندانوں کے نَسب نامے تلاش کئے لیکن وہ نہ ملے۔ لہٰذا اُنہیں ناپاک قرار دے کر کہانت سے خارج کر دیا گیا۔


لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو اَپنے باپ کے سامنے ہی مَر گیٔے اَور اُن کی اَولاد نہ تھی۔ لہٰذا الیعزرؔ اَور اِتمارؔ نے کہانت کے فرائض اَنجام دئیے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات