Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 تَب یَاہوِہ کے پاس سے آگ نکلی اَور اُن ڈھائی سَو آدمیوں کو بھسم کر گئی جو بخُور چڑھا رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور اُن ڈھائی سَو آدمِیوں کو جِنہوں نے بخُور گُذرانا تھا بھسم کر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 उसी लमहे रब की तरफ़ से आग उतर आई और उन 250 आदमियों को भस्म कर दिया जो बख़ूर पेश कर रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 اُسی لمحے رب کی طرف سے آگ اُتر آئی اور اُن 250 آدمیوں کو بھسم کر دیا جو بخور پیش کر رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:35
14 حوالہ جات  

زمین نے اَپنا مُنہ کھولا اَور اُنہیں قورحؔ سمیت نگل گئی اَور اُس کے پیروکار اُس وقت مَر گیٔے جَب آگ نے ڈھائی سَو لوگوں کو بھسم کیا اَور وہ ایک عِبرت کا نِشان ٹھہرے۔


لہٰذا یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی اَور اُنہیں بھسم کر دیا، اَور وہ یَاہوِہ کے سامنے ہی مَر گیٔے۔


اَور اُن کے پیروکاروں کی جماعت کے درمیان آگ بھڑکی؛ اَور ایک شُعلے نے بدکار لوگوں کو بھسم کر دیا۔


ہر شخص اَپنا اَپنا بخُوردان لے اَور اُس میں بخُور ڈالے اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے۔ کُل ڈھائی سَو بخُوردان ہوں۔ تُم اَور اَہرونؔ بھی اَپنا اَپنا بخُوردان پیش کرنا۔“


وہ مَوشہ کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہویٔے۔ بنی اِسرائیل میں سے ڈھائی سَو لوگ اُن کے ساتھ تھے جو جماعت کے نامور سردار اَور مجلس کے نامزد رُکن تھے۔


اگر کویٔی اُنہیں نُقصان پہُنچانا چاہے تو اُن کے مُنہ سے آگ نکلتی ہے اَور اُن کے دُشمنوں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔ جو کویٔی اُنہیں نُقصان پہُنچانا چاہے گا تو وہ بھی ضروُر اِسی طرح ہلاک ہوگا۔


اُن کا چِلّانا سُن کر تمام اِسرائیلی جو اُن کے آس پاس تھے وہ یہ کہتے ہویٔے بھاگ نکلے، ”زمین ہمیں بھی نگل لے گی!“


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا:


اَور قورحؔ کی وجہ سے مَرے ہویٔے لوگوں کے علاوہ مزید چودہ ہزار سات سَو لوگ وَبا سے مَر گیٔے۔


ہمارے خُدا آتے ہیں اَور وہ خاموش نہ رہیں گے؛ آگ اُن کے آگے بھسم کرتی جائے گی، اَور اُن کے چاروں طرف تیز آندھی چلے گی۔


اُن کے سامنے بنی اِسرائیل کے ستّر بُزرگ کھڑے ہیں جِن میں شافانؔ کا بیٹا یازنیاہؔ بھی ہے۔ ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخُوردان ہے اَور وہاں بخُور کا خُوشبودار بادل اُٹھ رہاہے۔


البتّہ نادابؔ اَور اَبِیہُو یَاہوِہ کے حُضُور اُسی وقت مَر گیٔے تھے جَب اُنہُوں نے سِینؔائی کے بیابان میں اُن کے حُضُور ناجائز آگ کے ساتھ نذر گذرانی تھی۔ اُن کے کویٔی اَولاد نہ تھی اِس لیٔے صِرف الیعزرؔ اَور اِتمارؔ ہی اَپنے باپ اَہرونؔ کی زندگی میں کاہِنؔ کی خدمت اَنجام دیتے تھے۔


یہ لوگ جو اُس مُلک کے بارے میں غلط اِطّلاع دینے کے ذمّہ دار تھے یَاہوِہ کے حُضُور وَبا سے مَر گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات