Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 وہ اَپنے تمام مال و اَسباب کے ساتھ زندہ ہی قبر میں جا پڑے اَور زمین اُن کے اُوپر برابر ہو گئی اَور وہ جماعت میں سے نابود ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 سو وہ اور اُن کا سارا گھر بار جِیتے جی پاتال میں سما گئے اور زمِین اُن کے اُوپر برابر ہو گئی اور وہ جماعت میں سے نابُود ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 वह अपनी पूरी मिलकियत समेत जीते-जी दफ़न हो गए। ज़मीन उनके ऊपर वापस आ गई। यों उन्हें जमात से निकाला गया और वह हलाक हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 وہ اپنی پوری ملکیت سمیت جیتے جی دفن ہو گئے۔ زمین اُن کے اوپر واپس آ گئی۔ یوں اُنہیں جماعت سے نکالا گیا اور وہ ہلاک ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:33
19 حوالہ جات  

اِن پر افسوس! کیونکہ یہ لوگ قائِنؔ کی راہ پر چلتے ہیں اَور اُنہُوں نے مالی فائدہ کی خاطِر بِلعاؔم کی سِی غلطی کی ہے اَور قورحؔ کی طرح مُخالفت کرکے ہلاک ہُوئے۔


”شمال کے تمام اُمرا اَور تمام صیدونی وہاں ہیں۔ وہ اَپنی قُوّت سے دہشت پیدا کرنے کے باوُجُود رُسوا ہوکر اُن کے ساتھ گڑھے میں چلے گیٔے۔ وہ نامختونی کی حالت میں تلوار کے شِکار ہونے والوں کے ساتھ پڑے ہیں اَور گڑھے میں اُترنے والوں کے ساتھ رُسوا ہُوئے۔


”اَے آدمؔ زاد، مِصر کے گِروہ کے لیٔے ماتم کر اَور اُسے اَور زورآور قوموں کی بیٹیوں کو گڑھے میں اُتر جانے والوں کے ساتھ زمین میں دفن کر دے۔


لیکن تُو قبر میں اُتارا گیا، بالکُل پاتال کی تہہ میں۔


تیری آمد پر تیرا اِستِقبال کرنے کے لیٔے پاتال بیقرار ہے؛ وہ تیرے اِستِقبال کے لیٔے اُن سَب مُردوں کی رُوحوں کو جھنجھوڑ رہاہے۔ جو دُنیا میں رہنما تھے؛ اَور مُختلف قوموں کے سَب بادشاہوں کو اُن کے تخت شاہیوں پر سے اُٹھ کھڑا۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


سیلاب مُجھے گھیرے میں نہ لے سکیں اَور نہ گہراؤ مُجھے نگل پایٔے اَور نہ ہی پاتال مُجھے ہڑپ کر سکے۔


لیکن اَے خُدا آپ، بدکاروں کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتاریں گے؛ خُونخوار اَور دغاباز لوگ اَپنی آدھی عمر بھی جی نہ پائیں گے۔ پر میں تو آپ ہی پر بھروسا رکھوں گا۔


قومیں اَپنے ہی کھودے ہُوئے، گڑھے میں گِر چُکی ہیں؛ اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا تھا اُسی میں اُن کے پاؤں اُلجھ گیٔے ہیں۔


اَور زمین نے اَپنا مُنہ کھول دیا اَور اُنہیں، اُن کے گھر بار اَور قورحؔ کے یہاں کے سَب آدمیوں کو اَور اُن کے تمام مال و اَسباب کو ہڑپ کر لیا۔


اُن کا چِلّانا سُن کر تمام اِسرائیلی جو اُن کے آس پاس تھے وہ یہ کہتے ہویٔے بھاگ نکلے، ”زمین ہمیں بھی نگل لے گی!“


البتّہ قورحؔ کے سارے بیٹے نہیں مَرے تھے۔


کیونکہ میرے غُصّہ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی ہے، جو عالمِ اَرواح کی تہہ تک جلتی جایٔےگی۔ وہ زمین اَور اُس کی فصلوں کو کھا جائے گی اَور پہاڑوں کی بُنیادوں میں بھی آگ لگا دے گی۔


میرے دُشمنوں کو موت اَچانک آ دبائے؛ اَور وہ جیتے جی ہی پاتال میں اُتار دئیے جایٔیں، کیونکہ بدی اُن کے اَندر سکونت پذیر ہے۔


وہ کہیں گے، ”جَیسے کویٔی ہل چلاتا اَور زمین کو توڑتا ہے، اُسی طرح ہماری ہڈّیاں پاتال کے مُنہ پر بِکھیر دی گئی ہیں۔“


کیونکہ قبر تیری سِتائش نہیں کر سکتی، اَور موت تیری تعریف کے نغمہ نہیں گا سکتی؛ جو پاتال میں اُترگئے وہ تیری سچّائی کی اُمّید نہیں رکھ سکتے۔


اِس لیٔے پانی کے کنارے کے درختوں میں سے کویٔی درخت کبھی بھی اَپنا سَر گھنی ٹہنیوں سے اُوپر اُٹھاکر اَپنی بُلندی پر فخر نہ کرے۔ اَور درخت جو اِس قدر سیراب ہُوں، کبھی اِتنے بُلند نہ ہوں کیونکہ وہ سَب موت کے لئے مُقرّر کئےگئے تاکہ وہ گڑھے میں جانے والے لوگوں کے ساتھ زمین کے نیچے جا ملیں۔


اِس گدھی نے مُجھے دیکھا اَور تین بار میرے سامنے سے ہٹ گئی۔ اگر وہ نہ ہٹتی تو یقیناً تُجھ کو تو میں مار ہی ڈالتا لیکن اُسے جیتی چھوڑ دیتا۔“


لیکن مَیں خُدا کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں، اَور یَاہوِہ مُجھے بچاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات