Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 پھر مَوشہ نے قورحؔ سے کہا، ”کل تُم اَپنے سَب پیروکاروں کو ساتھ لے کر یَاہوِہ کے آگے حاضِر ہو۔ تُم، اَور تمہارے وہ لوگ اَور اَہرونؔ بھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 پِھر مُوسیٰؔ نے قورحؔ سے کہا کل تُو اپنے سارے فریق کے لوگوں کو لے کر خُداوند کے آگے حاضِر ہو۔ تُو بھی ہو اور وہ بھی ہوں اور ہارُونؔ بھی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क़ोरह से उसने कहा, “कल तुम और तुम्हारे साथी रब के सामने हाज़िर हो जाओ। हारून भी आएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 قورح سے اُس نے کہا، ”کل تم اور تمہارے ساتھی رب کے سامنے حاضر ہو جاؤ۔ ہارون بھی آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:16
8 حوالہ جات  

لہٰذا اَب یہیں کھڑے رہو تاکہ مَیں تمہارے رُوبرو اُن تمام راستی کے کاموں کی شہادت دُوں جو یَاہوِہ نے تمہارے اَور تمہارے آباؤاَجداد کے لیٔے اَنجام دئیے۔


میں یہاں تمہارے سامنے کھڑا ہُوں۔ اِس لئے تُم یَاہوِہ اَور اُس کے ممسوح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ مَیں نے کسی کا بَیل یا کسی کا گدھا لیا ہے؟ مَیں نے کِس کو رشوت لے کر دھوکا دیا؟ کِس پر ظُلم کیا؟ اَپنی آنکھیں بند کرنے کے لیٔے کِس کے ہاتھ سے مَیں نے رشوت لی؟ اگر مَیں نے کویٔی اَیسی بات کی ہے تو بتاؤ میں اُس کی تلافی کروں گا۔“


یہ باتیں خُدا کے مُقدّسین کو یاد دِلاتا رہ۔ اَور خُداوؔند کو حاضِر جان کر اُنہیں تاکید کر کہ وہ لَفظی تکرار نہ کریں کیونکہ اِس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بَلکہ سُننے والے برباد ہو جاتے ہیں۔


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہو، ’یَاہوِہ کے سامنے حاضِر ہو، کیونکہ اُنہُوں نے تمہارا بُڑبُڑانا سُن لیا ہے۔‘ “


تَب مَوشہ بےحد غُصّہ ہُوا اَور یَاہوِہ سے کہنے لگے، ”اُن کا ہدیہ قبُول نہ کرنا۔ مَیں نے اُن سے ایک گدھا بھی نہیں لیا نہ اُن میں سے کسی کو کویٔی نُقصان پہُنچایا ہے۔“


ہر شخص اَپنا اَپنا بخُوردان لے اَور اُس میں بخُور ڈالے اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے۔ کُل ڈھائی سَو بخُوردان ہوں۔ تُم اَور اَہرونؔ بھی اَپنا اَپنا بخُوردان پیش کرنا۔“


یَاہوِہ نے فوراً مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ سے کہا، ”تُم تینوں نکل کر خیمہ اِجتماع کے پاس حاضِر ہو جاؤ۔“ چنانچہ وہ تینوں باہر نکل آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات