Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِس کے علاوہ تُم نے ہمیں اُس مُلک میں بھی نہیں پہُنچایا جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے اَور نہ ہمیں کھیتوں اَور تاکستانوں کا وارِث بنایا۔ کیا تُم اُن لوگوں کے ساتھ غُلام جَیسا برتاؤ کرنا چاہتے ہو؟ نہیں، ہم نہیں آئیں گے!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 ماسِوا اِس کے تُو نے ہم کو اُس مُلک میں بھی نہیں پُہنچایا جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور نہ ہم کو کھیتوں اور تاکِستانوں کا وارِث بنایا۔ کیا تُو اِن لوگوں کی آنکھیں نِکال ڈالے گا؟ ہم تو نہیں آنے کے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 न आपने हमें ऐसे मुल्क में पहुँचाया जिसमें दूध और शहद की कसरत है, न हमें खेतों और अंगूर के बाग़ों के वारिस बनाया है। क्या आप इन आदमियों की आँखें निकाल डालेंगे? नहीं, हम हरगिज़ नहीं आएँगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 نہ آپ نے ہمیں ایسے ملک میں پہنچایا جس میں دودھ اور شہد کی کثرت ہے، نہ ہمیں کھیتوں اور انگور کے باغوں کے وارث بنایا ہے۔ کیا آپ اِن آدمیوں کی آنکھیں نکال ڈالیں گے؟ نہیں، ہم ہرگز نہیں آئیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:14
12 حوالہ جات  

لیکن مَیں نے تُم سے فرمایا، ”تُم اُن کے مُلک پر قابض ہوگے؛ اَور مَیں تُمہیں وہ مُلک بطور مِیراث دُوں گا، جِس میں دُودھ اَور شہد کثرت سے پایا جاتا ہے۔“ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جِس نے تُمہیں دیگر قوموں سے الگ کیا ہے۔


لیکن ناحسؔ عمُّونی نے جَواب دیا، ”میری ایک شرط ہے کہ تُم میں سے ہر ایک کی داہنی آنکھ نکال ڈالی جائے۔ اِس طرح سارے اِسرائیل کو ذلیل کرنے کے بعد ہی میں تُم سے عہد کروں گا۔“


تَب فلسطینیوں نے اُسے پکڑکر اُس کی آنکھیں نکال ڈالیں اَور اُسے غزّہؔ لے گیٔے۔ پھر اُسے کانسے کی زنجیروں میں جکڑ کر قَیدخانہ میں چکّی پیسنے پر لگا دیا۔


تُم نے ہمیں مِصر سے نکال کر اِس ہولناک جگہ میں کیوں پہُنچا دیا؟ یہاں نہ تو اناج ہے نہ اَنجیر، نہ انگوری باغ ہیں نہ انار۔ یہاں تک کہ پینے کے لیٔے پانی بھی مُیسّر نہیں ہے!“


لیکن ساتویں سال اُس زمین میں نہ تو ہل چلانا اَور نہ اُسے اَپنے اِستعمال میں لانا تمہارے لوگوں میں جو ضروُرت مند ہُوں وہ اُس میں سے خُوراک حاصل کرنے کے لئے چھوڑیں۔ اَورجو اُن سے بچ رہے اُسے جنگلی جانور چَر لیں۔ اَپنے انگور کے باغ اَور اَپنے زَیتُون کے باغ سے بھی اَیسا ہی کرنا۔


”اگر کویٔی اِنسان اَپنے مویشی کسی کھیت یا انگور کے باغ میں چَراتا ہو اَور وہ اُنہیں بھٹک جانے دے اَور وہ جا کر کسی دُوسرے کے کھیت میں چرنے لگیں تو وہ اَپنے کھیت یا انگور کے باغ کی اَچھّی سے اَچھّی پیداوار میں سے اُس کا مُعاوضہ دے۔


اَور مَیں نے وعدہ کیا ہے کہ میں تُمہیں مِصر میں تمہاری سخت تکلیف سے نکال کر کنعانیوں، حِتّیوں، امُوریوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے مُلک میں پہُنچاؤں گا جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے۔‘


اِس لیٔے میں اُنہیں مِصریوں کے ہاتھ سے چھُڑانے کے لیٔے اُترا ہُوں، تاکہ اُنہیں اُس مُلک سے نکال کر ایک اَچھّے اَور وسیع مُلک میں جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے یعنی کنعانیوں، حِتّیوں، امُوریوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے مُلک میں پہُنچاؤں۔


”چھ سال تک تُم اَپنے کھیتوں میں بیج بونا اَور فصل کاٹنا۔


اُنہُوں نے مَوشہ کو یہ احوال سُنایا: ”ہم اُس مُلک میں گیٔے جہاں تُم نے ہمیں بھیجا اَور وہاں واقعی دُودھ اَور شہد بہتا ہے اَور یہ پھل بھی وہاں کے ہیں۔


اگر یَاہوِہ ہم سے راضی رہے تو وہ ہمیں اُس مُلک میں پہُنچا دیں گے جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے اَور اُسے ہمیں دیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات