Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 15:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تو اُس بچھڑے کے ساتھ نِصف ہین تیل مِلا ہُوا ایفہ کے تین دہائی حِصّہ کے برابر مَیدہ اناج کی قُربانی کے طور پر،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تو وہ اُس بچھڑے کے ساتھ نذر کی قُربانی کے طَور پر اَیفہ کے تِین دہائی حِصّہ کے برابر مَیدہ جِس میں نِصف ہِین کے برابر تیل مِلا ہُؤا ہو چڑھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तो उसके साथ साढ़े 4 किलोग्राम बेहतरीन मैदा भी पेश करना जो दो लिटर तेल के साथ मिलाया गया हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تو اُس کے ساتھ ساڑھے 4 کلو گرام بہترین میدہ بھی پیش کرنا جو دو لٹر تیل کے ساتھ ملایا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 15:9
18 حوالہ جات  

ہر بچھڑے کے ساتھ نِصف ہین ہر مینڈھے کے ساتھ ایک تہائی ہین اَور ہر برّہ کے ساتھ پاؤ ہین مَے تپاون کے طور پر دی جائے۔ یہ ماہانہ سوختنی نذر ہے جو سال بھر ہر نئے چاند کے موقع پر پیش کی جائے۔


ہر بچھڑے کے ساتھ ایفہ کا تین دہائی حِصّہ اناج کی نذر تیل مِلا ہُوا مَیدہ اَور ہر مینڈھے کے ساتھ ایفہ کا پانچواں حِصّہ اناج کی نذر تیل مِلا ہُوا مَیدہ؛


”اَور آٹھویں دِن وہ دو بے عیب نر برّے اَور ایک ایک سالہ بے عیب مادہ برّہ اَور اناج کی نذر کے لیٔے پانچ کِلو کے برابر تیل مِلا ہُوا مَیدہ اَور ایک تہائی لیٹر تیل لے۔


” ’اَور اناج کی نذر گذرانے کے ضوابط یہ ہیں: اَہرونؔ کے بیٹے اُسے مذبح کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور لائیں۔


کون جانتا ہے؟ شاید وہ پلٹ کر رحم کھائے اَور اَیسی برکت دے جائے۔ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کے لیٔے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانی ہو۔


اناج کی نذریں اَور تپاون نذریں، یَاہوِہ کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔ یَاہوِہ کی حُضُوری میں خدمت گذار کاہِنؔ ماتم کر رہے ہیں۔


لہٰذا سوختنی نذر کے لیٔے برّہ، نذر کی قُربانی اَور روغن ہر صُبح باقاعدہ مُہیّا کیا جائے۔


تہواروں اَور مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق نذر کی قُربانی ہوگی جو ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت ہو۔


اَور نذر کی قُربانی کے طور پر وہ بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ جِتنا وہ دینا چاہے ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت مُہیّا کرے۔


مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ نذر کی قُربانی ہو اَور برّوں کے ساتھ وہ اَپنی مرضی کے مُطابق جِتنا چاہے فی ایفہ ایک ہِین روغن سمیت دے۔


پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”شمالی اَور جُنوبی کمرے جِن کا رُخ بیت المُقدّس کے صحن کی طرف ہے کاہِنوں کے کمرے ہیں جہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں جانے والے کاہِنؔ نہایت مُقدّس قُربانیاں کھایٔیں گے۔ وہاں وہ نہایت مُقدّس قُربانیاں رکھیں گے جَیسے نذر کی قُربانیاں، گُناہ کی قُربانیاں اَور خطا کی قُربانیاں وغیرہ کیونکہ وہ مقام مُقدّس ہے۔


یعنی نذر کی روٹی کے لیٔے، اناج کی دائمی نذروں اَور سوختنی نذروں کے لیٔے، سَبتوں، نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے، پاکیزگی کی نذروں کے لیٔے اَور اِسرائیل کے کفّارے کے لئے گُناہ کی قُربانی کی نذروں کے لیٔے اَور اَپنے خُدا کے گھر میں دیگر فرائض کے لیٔے۔


اُرنانؔ نے داویؔد سے کہا، ”تُم اِسے لے لو اَور میرے آقا بادشاہ جَیسے آپ کو پسند ہو کریں۔ دیکھیں میں اِن بَیلوں کو سوختنی نذروں کے لیٔے، گاہنے کا اوزار ایندھن کے لیٔے اَور گیہُوں اناج کی نذر کے لیٔے بِلا قیمت دُوں گا۔“


یہ مُقرّرہ ماہانہ اَور روزمرّہ دی جانے والی سوختنی نذروں اَور اُن کے ساتھ کی اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیوں کے علاوہ ہیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانیوں کے طور پر پیش کی جایٔیں۔


لہٰذا سوختنی نذر، اناج کی نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی، خطا کی قُربانی، مَسح کی قُربانی اَور سلامتی کی نذر کے ضوابط یہ ہیں


” ’جَب تُو یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذر یا خاص مَنّت کے ذبیحے یا سلامتی کی نذر کے ذبیحہ کے طور پر بچھڑا تیّار کرے


اَور نِصف ہین مَے تپاون کے طور پر بھی لانا۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور جَب اُس کا دُودھ پینا چھُڑایا گیا تو اُس نے اُس لڑکے کو جو ابھی کمسِن تھا ساتھ لیا اَور اُسے ایک تین سالہ بچھڑے، ایک ایفہ آٹے اَور مَے کی ایک مشک کے ساتھ شیلوہؔ میں یَاہوِہ کے گھر میں لے گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات